MMK Chak 5Faiz Multan
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MMK Chak 5Faiz Multan, Digital creator, chak 5 faiz multan, Multan.
12/09/2026
🌱 مدرسہ محمدیہ کاظمیہ کی پہلی شجرکاری 🌱
الحمدللہ!
مدرسہ محمدیہ کاظمیہ، چک 5فیض موڑ، تحصیل و ضلع ملتان کی جانب سے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے پہلا پودا لگایا گیا۔
یہ صرف ایک پودا نہیں، بلکہ ایک خوبصورت عزم، آنے والی نسلوں کے لیے ایک تحفہ اور صدقۂ جاریہ کا یقین ہے۔ 🌿
نبی کریم ﷺ نے درخت لگانے اور اس سے مخلوق کے فائدہ اٹھانے کی بڑی فضیلت بیان فرمائی ہے۔ ایک مسلمان کے لیے یہ عمل ماحول کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ اجر و ثواب کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔
ہماری کوشش ہے کہ مدرسے کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اس کے ماحول کو بھی سرسبز، صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جائے، تاکہ یہاں آنے والے طلبہ ایک پاکیزہ اور صحت مند ماحول میں حفظ و ناظرہ، تجوید و قراءت، درسِ نظامی اور جدید تعلیم و ہنر حاصل کر سکیں۔
آج ایک پودا لگایا ہے، ان شاء اللہ کل یہی پودا ایک سایہ دار درخت بن کر نسلوں کو فائدہ پہنچائے گا۔ 🌳
🤲 اللہ تعالیٰ اس کوشش کو قبول فرمائے اور اسے مدرسے، طلبہ اور پوری بستی کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔
مدرسہ محمدیہ کاظمیہ
📍 چک 5فیض، تحصیل و ضلع ملتان
#شجرکاری #ملتان
Bazm Iqbal Mudasir Sardar Bazm e Saeed Multan
24/08/2026
ان شاء اللہ، ہم اسی عقیدے کے ساتھ قبر میں جائیں گے اور روز قیامت اسی عقیدے کے ساتھ اٹھیں گے۔
عقیدہ ختم نبوت محض ایک معمولی سرٹیفکیٹ نہیں، بلکہ یہ ایک اعلیٰ منصب ہے جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک لاکھ چوبیس ہزار سے کم و بیش انبیاء کرام علیہم السلام کو بھیجا۔ پھر یہ منصب کسی نبی یا رسول کو نہیں ملا، بالآخر وہ ہستی دنیا کے ماحول کو پرنور کرنے آئی جسے اللہ تعالیٰ نے یہ منصب عطا فرمایا۔
اللہ تعالیٰ نے خاتم الانبیاء محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو امام الانبیاء بنایا اور انبیاء کرام علیہم السلام کا سلسلہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ختم فرمایا۔
ہم وہ خوش نصیب امتی بنے جنہیں اللہ تعالیٰ نے خاتم الانبیاء محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلاموں میں شمار فرمایا۔
14/08/2026
🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک! 🇵🇰
جشنِ آزادی کے اس پُرمسرت موقع پر جامعہ محمدیہ خلیلیہ شاہ فیصل کالونی ملتان کے تمام طلباء کی جانب سے پاکستان کے تمام بھائیوں، بہنوں، بزرگوں اور نوجوانوں کو جشنِ آزادی بہت بہت مبارک ہو۔
آج ہم اپنے تمام پاکستانی نوجوانوں کو ایک اہم پیغام دینا چاہتے ہیں:
خدارا! جشنِ آزادی کو غم میں تبدیل نہ کریں۔
ہوائی فائرنگ،موٹر سائیکل کی ون ویلنگ، تیز رفتاری اور دیگر خطرناک و غیر مناسب سرگرمیوں سے مکمل پرہیز کریں۔
یاد رکھیں! آپ اپنے ماں باپ کا واحد سہارا، اپنے بہن بھائیوں کی امید اور اپنے خاندان کا فخر ہیں۔ آپ کی زندگی نہایت قیمتی ہے۔ آپ کی ضرورت صرف آپ کے گھر والوں اور عزیزوں کو ہی نہیں بلکہ پاکستان کو بھی ہے۔
اپنی چند لمحوں کی خوشی کے لیے اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں نہ ڈالیں۔
آئیے! اس جشنِ آزادی کو امن، خوشی، محبت، بھائی چارے اور ذمہ داری کے ساتھ منائیں۔
ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنے وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
پاکستان پائندہ باد! 🇵🇰
پاک فوج زندہ باد! ⚔️
طلباء
جامعہ محمدیہ خلیلیہ
شاہ فیصل کالونی، ملتان
Bazm Iqbal
Bazm e Saeed Multan
Mudasir Sardar
14/08/2026
جمعۃ المبارک کے مبارک دن اور یوم آزادی پاکستان کی خوشیوں میں
*اللہ کا شکر ادا کریں*
اے اللّٰہ ہمارے پیارے وطن کو امن،ترقی،اتحاد اور ایمان والی نسلوں کی سرزمین بنادے۔آمین🤲🤲💫🌟
Bazm e Saeed Multan
سورۃ البقرہ | آیات 27–29 | اللہ کی نعمتیں، عہد شکنی کا انجام اور تخلیقِ کائنات✨💫 هاني العزوني - Hany AlazonyBazm e Saeed MultanMudasir Sardar
سورۃ البقرہ آیت 26 | اللہ مثال دینے سے نہیں جھجکتا Mudasir Sardarالقارئ هاني العزوني - Hany Alazony Bazm e Saeed Multan
سورۃ البقرہ آیت 25 | اہلِ ایمان کے لیے جنت کی خوشخبری
حرمت والے چار مہینے | سورۃ التوبہ آیت 36
سورۃ التوبہ آیت 51 | اللہ پر کامل بھروسہ Mudasir Sardar القارئ هاني العزوني - Hany Alazony
سورۃ البقرہ | آیات 23-24 | قرآن کا چیلنج اور انکارِ حق کا انجام
Category
Website
Address
Multan
59130
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when MMK Chak 5Faiz Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.