Amna_writings
•Urdu poetry
•Motivational writings
•My personal writings and Poetry
•Follow my Instagram account @Amnawritings
🌸💗
16/03/2025
Art is hidden treasure ❤️
16/03/2025
❤️
14/03/2025
اک زمانہ ہے کہ سخت گیر ہے مجھ کو
اک دل ہے کہ رنگ مسیحائی نہیں جاتی
جانے کس طور سے چھینا ہے اثاثہ مرے در سے
کمائی پھر سے وہ دولتِ شہنشائی نہیں جاتی
اس نقش کے خدو خال، سبھی عیاں تھے مجھ پر
اک طرزِ تمنا کہ کسی دم بھلائی نہیں جاتی
کچھ اس ادا سے پکارا ہے میرے دل کو
دل سے وہ آج بھی لذّت گویائی نہیں جاتی
آہ و فغاں، گریہ و زاری بھی رہا زاری و طاری مجھ پر
اب کے دور ہے کہ حالت اپنی سنائی نہیں جاتی
ازقلم آمنہ واحد
21/02/2025
Consoling 🌸💞
21/02/2025
Miracle 🌸
13/02/2025
راستوں پر پہلے پہل سبھی ساتھ چلتے ہیں،
کوئی ہمسفر تو کوئی راہ گزر بن کے ملتے ہیں،
جو پہلے پہل چھاؤں سا سائباں لاتے ہیں،
کہیں دلکشی تو کہیں خوشنمائی کے باغ دکھاتے ہیں،
جو اپنے ہونے کا ہر دم یقیں دلاتے ہیں
مگر میرے دل۔۔۔!!
باتوں سے کہاں راستے کٹتے ہیں
دلوں کے فاصلے کہاں بٹتے ہیں
جو وقتی سہارے لیے پھرتے ہیں
وہ دلفریب گھاؤ ساتھ لاتے ہیں،
جو دل کی زمیں ویران کرتے ہیں
سنو میرے دل۔۔!!
یہ بات یاد رکھنا،
جو چند قدم پہ ساتھ چلتے ہیں،
وہ ہمسفر نہیں، صرف رہ گزر رہ جاتے ہیں
وہ راستوں میں کہیں دور چھوڑ جاتے ہیں
سنو میرے دل۔۔۔!!
یہ بات یاد رکھنا
جو راستوں میں دور تک ساتھ آتے ہیں،
کہیں دھوپ تو کہیں چھاؤں سجاتے ہیں،
کچھ سنتے، کچھ اپنی سناتے ہیں،
مسافتوں کے لمبے سفر ساتھ نبھاتے ہیں
ڈرتے، سنبھلتے مگر راستے دکھاتے ہیں،
وہی لوگ منزل تک ساتھ جاتے ہیں۔
سنو میرے دل۔۔۔!!
پھر جب منزل کو پہنچ جانا،
تم رہ گزر کو نہیں، ہمسفر کو یاد رکھنا
کہ رہ گزر تو راستوں کی خاک ہوا کرتے ہیں،
جو حوصلہ رکھتے ہیں، بس وہی ساتھ چلتے ہیں
از قلم آمنہ واحد
11/01/2025
🌸🤍
11/05/2024
A poetry recreation on verse :
گلشنِ عشق میں وہ دلکش نظارے نہ رہے
Click here to claim your Sponsored Listing.