Novels point
Novels lover
29/12/2023
ناول: مصحف
وہ لڑکی کبھی کبھی ہی اس کے بیگ کو دیکھتی تھی،مگر محمل کے تو روز کے دس منٹ اس سیاہ فام لڑکی کا جائزہ لیتے ہی گزرتے تھے۔وہ بھی عجب پر اسرار کردار تھی۔
یہاں اسلام آباد میں سیاہ فام نظر آ ہی جاتے تھے،مگر وہ اپنے جیسوں سے مختلف تھی۔سر پر رومال باندھ کر گردن کے پیچھے گرہ لگاتی اور نیچے اوور کوٹ،موٹے ہونٹ،سیاہ رنگت۔۔مگر چمکیلی آنکھیں۔۔۔۔کوئی ایسی چمک تھی ان میں کہ محمل کبھی ان آنکھوں میں دیکھ نہ پائی تھی،ہمیشہ نگاہ چرا جاتی۔شاید ڈیڑھ مہینہ قبل سے وہ اسے اپنے مخصوص اوقات میں اسٹینڈ پہ دیکھتی تھی۔اور ان ڈیڑھ ماہ میں اس کا انداز ہمیشہ یکساں رہا تھا
27/12/2023
مصحف دراصل "مصحف" کے ساتھ جڑنے والی دو لڑکیوں کی کہانی ہے۔یہ سنگ مر مر کے چمکتے برآمدوں اور اونچے ستونوں والی مسجد کی کہانی ہے۔یہ امانت اور رحم کے حق ادا کرنے والوں کی کہانی ہے۔یہ صبر کرنے اور شکوہ نہ کرنے والوں کی کہانی ہے۔یہ قسم پوری کرنے والوں کی کہانی ہے۔یہ کہانی ہے خیانت کرنے والوں کی۔۔علم پر غرور کرنے والوں اور تقویٰ پہ ناز کرنے والوں کی۔۔۔ یہ محمل اور فرشتے کی کہانی ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Multan