BZU Insider.
Inside updates
مظفرگڑھ یونیورسٹی کی منظوری بھی ہو گئی ۔ ماشاءاللہ
19/11/2024
دیکھتے ہیں ۔نئے وائس چانسلر صاحب کیا ایکشن لیتے ہیں ۔ ورنہ یہ ہاتھ عنقریب اسکے گریبان تک بھی پہنچ سکتے ہیں
28/09/2024
بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں رجسٹرار اور خزانہ دار کی آسامیاں مشتہر ۔
امید ہے کہ اچھے لوگ ائیں گے۔
26/09/2024
نئے وائس چانسلر بہاوالدین زکریا ملتان ڈاکٹر زبیر اقبال کے لئے نیک خواہشات ۔
یقیناً آپ کو بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ پچھلے ڈیڑھ سال سے زائد عرصے میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے بھی مایوس کیا ۔ اور اس یونیورسٹی کی بہتری کے لئے کچھ نہ کر سکا ۔ بس کوٹ ، ٹائی اور فوٹو شوٹ میں وقت گزارا ۔ آپ کو اس یونیورسٹی کے مافیاز سے لڑنا پڑے گا ۔ اگر آپ کچھ کرنا چاہیں گے ۔ یہاں ٹیچر یونین ، آفیسر یونین اور ایمپلائز یونین سب کے اپنے اپنے مفادات ہیں ۔ اور کرپٹ لوگوں کی پشت پناہی کرتے ہیں اور ناجائز کام کرواتے ہیں ۔بتایا جاتا ہے کہ شعبہ امتحانات کرپشن اور غلط کاموں کا گڑھ بن چکا ہے ۔ بی اے اور لا سیکنڈل اسکی واضح مثالیں ہیں ۔ فرسودہ امتحانی نظام کی بدولت الحاق شدہ کالجز دوسری یونیورسٹیوں میں شفٹ ہو رہے ہیں ۔ فنانس اور آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی بلوں کی ادائیگی کی پرسنٹیج طے ہے۔ یونیورسٹی ملازمین نے مختلف ناموں سے اپنی کمپنیاں رجسٹرڈ کرائی ہوئی ہیں ۔ شعبہ جات کے چیئرمین حضرات نے اپنے اپنے ٹھیکیدار رکھے ہیں ۔ پروفیسر اپنا لیکچر لینے کی بجائے پی ایچ ڈی سکالرز سے طلبا کو لیکچر دلواتے ہیں ۔ شعبہ ٹرانسپورٹ میں ڈرائیور حضرات اپنی ضرورت سے ایک تہائی زیادہ فیول وصول کرتے ہیں۔ ٹی اے ڈی اے کے بلوں کی مد میں ہر بندہ یونیورسٹی کو ٹیکا لگا رہا ہے ۔ غرضیکہ ہر کوئی اس ادارے کو گدھ کی طرح نوچ رہا ہے ۔ اور یہ ادارہ بھی اب تباہی کی آخری سٹیج پر پہنچ چکا ہے ۔
آپ کے لئے دعا ہے کہ اللّٰہ پاک آپ کو ہمت اور استقامت عطا فرمائے اور اس ادارے کا کچھ بھلا ہو سکے۔
وقت بتائے گا کہ آپ نے کیا کچھ کیا ۔
26/09/2024
پنجاب یونیورسٹی کے لئے نیک خواہشات ۔ لیکن ڈاکٹر محمد علی شاہ صاحب نے بطور پرو وائس چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان تقریباً ڈیڑھ سال سے زائد عرصے میں انتہائی مایوس کن کارکردگی دکھائی ہے ۔ اور اس عرصے میں جو بارودی سرنگیں وہ بچھا گئے ہیں ۔ آنے والے وائس چانسلر کو ان کو صاف کرنے میں یقیناً وقت لگے گا ۔ وہ زیادہ تر لاہور رہتے تھے اور جب بھی یہاں آتے ۔ بس گپ شپ میں وقت گزارتے ۔ جسکی وجہ سے بی زیڈ یو کا کباڑہ نکل گیا اور نتیجتاًا س بار انتہائی کم داخلے ہوئے اور یونیورسٹی مالی لحاظ سے تقریباً دیوالیہ ہو چکی ہے۔ کہنے کو تو بڑا نام ہے لیکن بڑی مایوس کن کارکردگی رہی ۔ مطلب کے سب کام کئے لیکن ادارے کی بھلائی کا کوئی کام نہ کر سکے ۔
30/03/2024
Spring beauty and landscape innovations at bzu Multan.
Credit goes to Prof Dr Amir Nawaz. 🎉
22/11/2023
15/09/2023
محترم منصور کنڈی صاحب ریٹائرمنٹ کے بعد رکشہ چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ بہت اچھی بات ہے ۔ الکاسب حبیبِ اللّٰہ ۔ حلال رزق کے حصول کے لیے کسی بھی کام سے گریز نہیں کرنا چاہیے ۔ یہ تو میرے خالق کی تقسیم ہے۔ کسی کو رزق زیادہ اور کسی کو کم۔ باقی آپ نے دوران ملازمت بی زیڈ یو ملتان کے کرپٹ مافیا کو کھلی چھوٹ دے رکھی تھی اور لا سیکینڈل میں ملوٹ مافیا کے خلاف انکوائری کو تین سال تک دبا کر بیٹھے رہے ۔ جسکی وجہ سے ہی شائد آپ کو معطل کیا گیا ۔ جنوبی پنجاب کی اس عظیم درسگاہ کو بدنامی کا داغ آپ کی کمزور انتظامی صلاحیت کی وجہ سے لگا۔ آپ کی ریٹائرمنٹ پر ہم آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔
Why not be a rickshaw driver? #bzumultan #dearness #injustice #pakistan
25/07/2023
Shame on Our Dirty System 😭
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Multan