Peace Diary
"Appear as you are,
Be as you appear"
وقت، بخت اور تخت ہمیشہ تبدیل ہوتے رہتے ہیں، انکو جو بھی اپنی جاگیر سمجھتا ہے وہ دنیا کا سب سے بڑا بیوقوف انسان ہے۔
Peace✌🏻💥😊
اِس سے پہلے کہ یہ دنیا مجھے رُسوا کردے
تو میری روح اور میرے جسم کو اچھا کردے
اِس قدر ٹوٹ رہی ہے میری وحدت مجھ میں
اے میری وحدتوں والے مجھے یکجا کردے
💯💥
Peace✌🏻💥😊
*یہ دنیا بڑی عجیب جگہ ہے یہاں چہرے بدلتے ہیں*
*لہجے بدلتے ہیں، وعدے بدلتے ہیں اور سب سے زیادہ لوگ بدلتے ہیں*
*یہاں لوگ حقیقت سے زیادہ دکھاوے پر یقین رکھتے ہیں*
*سچ سے زیادہ جھوٹ پر محبت سے زیادہ مفاد پر اور خلوص سے زیادہ دھوکھے پر🙂*
Peace✌🏻💥😊
دکھ برے نہیں ہوتے مگر انکو پالنا برا ہوتا ہے جیسے کانٹے قابل نفرت نہیں مگر انکے ذریعے خود کو تکلیف دینا برا ہے کانٹے محافظ ہوتے ہیں پھولوں کے اسی طرح دکھ بھی ہمیں بہت کچھ سکھانے آتے ہیں اور بہادر بنانے بھی!!
Peace✌🏻💥😊
میں ہمیشہ بدترین ہوسکتا ہوں، لیکن میرے پاس ایک دل ہے جو دوسروں کو تکلیف دینے سے انکار کرتا ہے!!
-نیلسن منڈیلا
Peace✌🏻💥😊
زندگی میں انسانوں کا کھِلنا پھولوں کے کھِلنے سے زیادہ اہم ہوتا ہے!! 🌸❤️😊
Peace✌🏻💥😊
جن سے محبت ہو جائے انھیں آذاد کر دیا جاتا ہے!
پھر جنکو چاہ ہوتی ہے وہ خود ہی قید میں رہتے ہیں!!
Peace✌🏻💥😊
اللہ سے مانگو گے تو مل جائے گا، بندوں سے چھینوں گے تو لوٹانا پڑے گا!!
ﷲ کریم🥰
Peace✌🏻💥😊
زندگی کے راستے سب کے لیے ایک جیسے نہیں ہوتے، اس لیے ہر انسان اپنی خاموش جنگ اپنے ہی دل کے کسی کونے میں لڑتا ہے۔ کچھ دکھ ایسے ہوتے ہیں جو زبان تک نہیں آتے، اور کچھ تنہائیاں ایسی ہوتی ہیں جو ہجوم میں بھی ساتھ چلتی ہیں۔ ہر شخص کے چہرے پر مسکراہٹ ضرور ہوتی ہے، مگر اس کے پیچھے کے زخم، خوف اور تھکن صرف وہی جانتا ہے۔ انسان دراصل اپنے ہی خیالات کے بوجھ کا مسافر ہے—کسی کے قدم ڈوب رہے ہوتے ہیں، تو کسی کی سانسیں ٹوٹ رہی ہوتی ہیں، مگر سب پھر بھی زندگی کی روشنی کی امید میں آگے بڑھتے رہتے ہیں۔۔۔🍂💯
Peace✌🏻💥😊
مجھے سخت نا پسند ہے...
لوگوں کا ہجوم،
منافقت میں ڈوبے بلند قہقہے ،
محبت اور ہمدردی کی بھیک،
کم ظرف کی دوستی،
انسانیت ترک کیے ہوئے گناہ و ثواب کی گردان کرتے لوگ،
بے حس دل،
پتھر آنکھیں جو کسی دوسری آنکھوں میں درد پڑھنے سے قاصر ہوں۔
بے ہنگم آوازیں ،
اور ـــــــ تکبر میں لتھڑے حقیر انسان...
Peace✌🏻💥😊
ہم دنیا میں دنیا کے لیے لوگوں کو دھوکہ تو دے سکتے ہیں لیکن اپنی نیت کو ﷲ سے چھپا نہیں سکتے!!🖤🖤
Peace✌🏻💥😊
اِس چھوٹے سے سیارہ زمین کے علاوہ آپ کو پوری کائنات میں کہیں بھی انسان نہیں ملیں گے، ہم ایک نایاب اور خطرے سے دوچار نوع ہیں، کائناتی اعتبار سے ہم میں سے ہر کوئی بیش قیمت ہے، اگر آپ کسی سے اختلاف رکھتے ہیں تو اُسے کم ازکم زندہ رہنے کا حق ضرور دیجیئے، کیونکہ اربوں کھربوں کہکشاؤں میں بھی آپ کو اُس جیسا دوسرا نہیں ملے گا۔
(کارل ساگان)
✌🏻💥😊
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Multan