Shahroz Raaz
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shahroz Raaz, Poet, Multan.
21/08/2025
ملاحظہ فرماۂیں
غزل
خود کو پھر سے حالتِ زار میں لے آتے ہیں
آرزوئے دل کو اظہار میں لے آتے ہیں
تم کو لگتا تھا کہ بازار میں لے آتے ہیں
غم زیادہ ہوں تو اشعار میں لے آتے ہیں
تاکہ حسنِ یار کو آنکھ بھر کے دیکھ لیں
وقتِ رخصت اُس کو تکرار میں لے آتے ہیں
سب ہی دوست جانتے ہیں وہ دردِ زندگی
پھر بھی اُس کا ذکر گفتار میں لے آتے ہیں
رازؔ بے غرض سا جذبہ ہے عشق و دل لگی
لوگ پھر بھی اِس کو بیوپار میں لے آتے ہیں
غزل
مجھ کو جب تیرے آنے کا گماں ہوتا ہے
میرے سینے میں تلاطم کا سماں ہوتا ہے
آج پریشاں ہوں سو کمرے میں تنہائی ہے
ورنہ خوشیوں میں تو ہر دوست یہاں ہوتا ہے
اپنے رقیب کی قسمت سے کیونکر نہ جلوں
جہاں وہ ہو وہاں میرا جہاں ہوتا ہے
تب سے چھوڑ دیا اِس دل کی مرمت کرنا
جب سے معلوم ہوا خالق ہی یہاں ہوتا ہے
جب کاکل کی گھٹاؤں سے نکلتا ہے میرا چاند
وہ لمحہ تو کئی سالوں سے گراں ہوتا ہے
ہمیشہ درد کو رازؔ دل میں چھپائے رکھنا
غم آنکھوں میں آسانی سے عیاں ہوتا ہے
شہروز رازؔ
07/11/2024
غزل ملاحظہ فرمائیں🌻
11/09/2024
08/09/2024
تازہ غزل
27/08/2024
عادت ہی بنا لی ہے تم نے تو منیرؔ اپنی
جس شہر میں بھی رہنا اُکتائے ہوئے رہنا
تم سے بات کرتے تھے تو پل بھر میں گزرتا تھا
اب تو برسوں لگتے ہیں میرے اک دن گررنے میں
ہجر و فراق نے کبھی یوں نہ مجھے مارا ہوتا
بچھڑنے والے مجھے اِک بار تَو پکارا ہوتا
اپنی آغوش میں سر رکھ کہ کہیں سکون ملے
طبیب میرے دردِ سر کو لاعلاج کہے بیٹھے ہیں
رازؔ
کیوں سن نہیں رہا اے خدا سسکیوں کا شور
شہ رگ کا فاصلہ تو کوئی فاصلہ نہیں
(منقول)
اُس سے ملوں تو دل میں ایسی فضا آتی ہے
جیسے دشتِ ویراں میں کبھی بادِ صبا آتی ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Culinary Team
Attire
Contact the establishment
Telephone
Website
Address
Multan
66000