daily updates
No bio yet
'کوئی بھی ایسی عورت نہیں جس کا نعم البدل کوئی دوسری عورت ہو،
ایک ایسی عورت جسے آپ چھوڑ دیں یا اُسے کھو دیں آپ ویسی کوئی دوسری ڈھونڈھ ہی نہیں سکتے،
آپ اُس کی ذات کو ہزاروں عورتوں میں تلاش کرتے اپنی زندگی گزار دیں گے لیکن پھر بھی اُس ایک کی غیر
موجودگی کو پورا نہیں کر پائیں گے۔۔۔۔
30/05/2026
زندگی کے اس سفر میں ہم اکثر یہ سمجھ لیتے ہیں کہ ہمارے اردگرد بہت سے اپنے لوگ ہیں… جو ہر حال میں ہمارے ساتھ ہوں گے، ہمارے دکھ بانٹیں گے، ہمارے خوشیوں میں شامل ہوں گے 🖤
مگر وقت آہستہ آہستہ یہ حقیقت سمجھا دیتا ہے کہ ہر انسان اپنے اندر کہیں نہ کہیں اکیلا ضرور ہوتا ہے… چاہے وہ کتنا ہی ہنستا کیوں نہ ہو، یا کتنا ہی مضبوط کیوں نہ دکھائی دے 💭
لوگ قریب ہوتے ہیں، باتیں کرتے ہیں، ہمدردی بھی دکھاتے ہیں… لیکن ہر کوئی اپنی زندگی، اپنے مسئلوں اور اپنی الجھنوں میں اتنا گم ہوتا ہے کہ دوسروں کے درد کو پوری طرح محسوس نہیں کر پاتا 🥀
کبھی کبھی دل یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ شاید ہم جنہیں اپنا سمجھ رہے ہوتے ہیں، وہ صرف وقتی ساتھی ہوتے ہیں… ہمیشہ کے لیے نہیں 💔
یہ دنیا عجیب ہے… یہاں رشتے بھی ہیں، محبتیں بھی ہیں، ہنسی بھی ہے، باتیں بھی ہیں… مگر پھر بھی دل کے کچھ کونے ہمیشہ خاموش اور خالی رہ جاتے ہیں 🤍
آخر میں انسان کو اپنا سہارا خود بننا پڑتا ہے… اپنی امید، اپنی ہمت اور اپنا سکون خود ہی تلاش کرنا پڑتا ہے ✨
کیونکہ حقیقت یہی ہے کہ اس سفر میں ہر کوئی کہیں نہ کہیں اکیلا ہی چل رہا ہوتا ہے… 🥀🤍
30/05/2026
بہترین ہیں وہ لوگ جن پر زندگی تو سخت ہوئی لیکن وہ کسی پر سخت نہیں ہوئے 🖤✨
30/05/2026
جز گُماں اور تھا ہی کیا میرا ؟
بس فقط اِک میرا نام تھا میرا
مجھ میں خواہش ہی ڈھونڈنے کی نہ تھی
مجھ میں کھویا رہا خدا میرا 🖤
خودکشی کر لے جان لے وہ اگر
عالمِ ترکِ مدّعا میرا🥀
جب تجھے میری چاہ تھی جاناں
بس وہی وقت تھا کڑا میرا
کوئی مجھ تک پہنچ نہیں سکتا
اتنا آسان ہے پتا میرا
آ چکا پیش وہ مروت سے
اب چلوں کام ہو چکا میرا
آج میں خود سے ہوگیا مایوس
آج اک یار مر گیا میرا💔
#جونؔ_ایلیاء__
💉
کسی سے مل نہ سکو تو شکر کرو
کسی سے مل کر بچھڑنا بڑا اذیت دیتا ہے۔۔۔
۔
۔
۔
۔
S ❤️N ...
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Multan