Muhammad Shoaib Raza Attari

Muhammad Shoaib Raza Attari

Share

Official page of "Muhammad Shoaib Raza Attari"
Islamic Scholar | Motivational Speaker

06/08/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! ❤️
انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں!
جس ویڈیو کا آپ کو انتظار تھا اور جس پر پچھلے کچھ دنوں سے محنت جاری تھی، وہ "باپ اور بیٹے کی خاموش محبت" کی مکمل ویڈیو اب آپ کی خدمت میں پیش ہے۔
یہ صرف ایک ویڈیو نہیں بلکہ ہر اس رشتے کو سلام ہے جو خاموشی سے محبت نبھانا جانتا ہے۔ راتوں کی محنت اور دل سے کی گئی کاوش کے بعد یہ فائنل رزلٹ تیار ہوا ہے۔
ویڈیو مکمل دیکھیں، اپنے پیاروں (خاص طور پر اپنے والدین اور دوستوں) کے ساتھ شیئر کریں اور کمنٹ سیکشن میں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔ آپ کا ایک ایک کمنٹ میرے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔
آنے والی نیو ویڈیو کو مزید بہتر انداز میں بنانے کی کوشش کریں گے۔😊🫰
امید ہے ہماری یہ چھوٹی سی کوشش آپ کے دل کو ضرور چھوئے گی! 🌸
تحریر:
آپ کا بھائی محمد شعیب رضا عطاری المدنی
گرافک ڈیزائنر | ویڈیو ایڈیٹر | اے آئی ایکسپرٹ | سوشل میڈیا منیجر | فری لانسر

03/08/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! ❤️
کچھ رشتے اتنے خاموش ہوتے ہیں کہ ان کی محبت کو الفاظ میں بیان کرنا آسان نہیں ہوتا… "باپ اور بیٹے کا رشتہ" بھی انہی میں سے ایک ہے۔
اسی خوبصورت جذبے کو سامنے رکھتے ہوئے اس نئی ویڈیو کے لیے کور فوٹو، ویڈیو کور اور آوٹرو کا ڈیزائن تیار کیا ہے۔ محنت اور دل سے کی گئی کوشش اس میں شامل ہے، امید ہے یہ لک آپ کو پسند آئے گی۔
سکرین پر ایک چھوٹی سی جھلک آپ کے سامنے ہے، آپ کو یہ ڈیزائن کیسا لگا؟ اپنی قیمتی رائے اور مشورے سے ضرور آگاہ کیجئے گا، آپ کے الفاظ میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
ان شاء اللہ، یہ مکمل ویڈیو بھی بہت جلد آپ کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔ تب تک ہمارے ساتھ جڑے رہیں! ✨
تحریر:
آپ کا بھائی محمد شعیب رضا عطاری المدنی
گرافک ڈیزائنر | ویڈیو ایڈیٹر | اے آئی ایکسپرٹ | سوشل میڈیا منیجر | فری لانسر

01/08/2026

آپ کی پیاری دعاؤں و انمول تحائف کے طلبگار...!! 🌝
`ᕼᗷᗪــــــ🎂`

14/07/2026

ایسی ویڈیوز کا مقصد چاہے موٹیویشن دینا ہو یا دوسروں کو انسپائر کرنا، لیکن میری نظر میں اس طرح کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر نہیں ہونی چاہئیں۔ آج کل زیادہ تر ایسی ویڈیوز صرف اپنا کاروبار، کورس یا سروس بیچنے کے لیے بنائی جاتی ہیں، اور کاروبار کرنا کوئی غلط بات نہیں۔

مسئلہ وہاں پیدا ہوتا ہے جب یہی ویڈیو وہ نوجوان دیکھتا ہے جو پچھلے دو مہینوں، چھ مہینوں یا ایک سال سے مسلسل محنت کر رہا ہے مگر اسے ابھی تک خاطر خواہ نتائج نہیں ملے۔ پھر اس نوجوان کا والد بھی وہی ویڈیو دیکھتا ہے، اور اس کے ذہن میں ایک موازنہ پیدا ہو جاتا ہے۔

وہ اپنے بیٹے سے کہتا ہے، "دیکھو، لوگ تمہاری ہی عمر میں لاکھوں کما رہے ہیں، اور تم سارا دن کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے رہتے ہو، تم سے کچھ نہیں ہو رہا۔"

دوسری طرف وہ بیٹا اندر ہی اندر ٹوٹ رہا ہوتا ہے۔ وہ محنت بھی کر رہا ہوتا ہے، سیکھ بھی رہا ہوتا ہے، لیکن ہر کسی کا سفر ایک جیسا نہیں ہوتا۔ وہ اپنی پریشانی دل میں دبا لیتا ہے، جبکہ باہر سے اسے صرف طعنے سننے کو ملتے ہیں۔

اسی لیے میری گزارش ہے کہ "اتنے لاکھ کما لیے"، "اتنے کروڑ بنا لیے" جیسی ویڈیوز سے حتیٰ الامکان پرہیز کریں۔ اگر اپنی کہانی سنانی ہے تو ضرور سنائیں، لیکن اس انداز میں کہ لوگوں کو سیکھنے کو ملے، صرف کمائی کے اعداد و شمار نہ دکھائے جائیں۔

تھمب نیل پر بڑی بڑی آمدنی کے دعوے لکھنے کے بجائے، لوگوں کو یہ بتائیں کہ آپ نے کیا سیکھا، کن مشکلات کا سامنا کیا، اور کیسے آہستہ آہستہ آگے بڑھے۔

ہمیں کمائی کے نمبروں سے زیادہ پروڈکٹیویٹی، مستقل مزاجی اور حقیقی رہنمائی کو فروغ دینا چاہیے۔ کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ آپ کی ایک ویڈیو کسی ایسے گھر تک پہنچ سکتی ہے جہاں مالی مشکلات ہیں، جہاں ایک متوسط یا غریب خاندان کا نوجوان اپنی پوری کوشش کے باوجود ابھی کامیاب نہیں ہوا۔ پھر یہی ویڈیو اس کے لیے حوصلہ نہیں، بلکہ مزید دباؤ اور موازنہ بن جاتی ہے۔

اس لیے کوشش کریں کہ ایسا کانٹینٹ بنائیں جو امید دے، سیکھنے کا راستہ دکھائے، نہ کہ دوسروں کو احساسِ کمتری میں مبتلا کرے۔ اور بطور ناظر بھی ایسی ویڈیوز کو غیر ضروری انگیجمنٹ دینے سے گریز کریں۔

01/07/2026

دوستو،

زیادہ تر لوگ کسی کام کا آغاز کرنے کے لیے بہترین وقت، بہترین حالات یا بہترین موڈ کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔ مگر زندگی کا ایک تلخ سچ یہ ہے کہ آپ کی ذمہ داریاں آپ کے دکھ، تھکن یا پریشانی کا انتظار نہیں کرتیں۔

آپ کو اداسی میں بھی اپنا کام کرنا ہوگا، تھکاوٹ کے باوجود بھی ثابت قدم رہنا ہوگا، اور غم کے دنوں میں بھی اپنے سفر کو جاری رکھنا ہوگا۔

صرف موٹیویشن پر انحصار کرنا ایک کمزور بنیاد ہے، کیونکہ موٹیویشن آتی جاتی رہتی ہے۔ اصل طاقت اُن عادات، نظم و ضبط اور سسٹمز میں ہوتی ہے جو اُس وقت بھی آپ کو آگے بڑھاتے ہیں جب دل نہ چاہ رہا ہو اور جذبات ساتھ نہ دے رہے ہوں۔

یاد رکھیں، کامیاب لوگ ہمیشہ زیادہ پُرجوش نہیں ہوتے؛ وہ صرف اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ زیادہ وفادار ہوتے ہیں۔

زندگی کسی کے لیے نہیں رکتی، اس لیے آپ بھی اپنے سفر کو مت روکیں۔

کامیاب ہوں۔
Ten Unknown Facts About
1. Founding and History: BMW, Bayerische Motoren Werke AG, was founded in 1916 in Munich, Germany, initially producing aircraft engines. The company transitioned to motorcycle production in the 1920s and eventually to automobiles in the 1930s.
2. Iconic Logo: The BMW logo, often referred to as the "roundel," consists of a black ring intersecting with four quadrants of blue and white. It represents the company's origins in aviation, with the blue and white symbolizing a spinning propeller against a clear blue sky.
3. Innovation in Technology: BMW is renowned for its innovations in automotive technology. It introduced the world's first electric car, the BMW i3, in 2013, and has been a leader in developing advanced driving assistance systems (ADAS) and hybrid powertrains.
4. Performance and Motorsport Heritage: BMW has a strong heritage in motorsport, particularly in touring car and Formula 1 racing. The brand's M division produces high-performance variants of their regular models, known for their precision engineering and exhilarating driving dynamics.
5. Global Presence: BMW is a global automotive Company
6. Luxury and Design: BMW is synonymous with luxury and distinctive design, crafting vehicles that blend elegance with cutting-edge technology and comfort.
7. Sustainable Practices: BMW has committed to sustainability, incorporating eco-friendly materials and manufacturing processes into its vehicles, as well as advancing electric vehicle technology with models like the BMW i4 and iX.
8. Global Manufacturing: BMW operates numerous production facilities worldwide, including in Germany, the United States, China, and other countries, ensuring a global reach and localized production.
9. Brand Portfolio: In addition to its renowned BMW brand, the company also owns MINI and Rolls-Royce, catering to a diverse range of automotive tastes and luxury segments.
#عشقِ_مُرشِد
゚ ゚viralシ

30/06/2026

وہ سلسلے وہ شوق وہ نسبت نہیں رہی🥀
وہ دل نہیں رہا وہ طبیعت نہیں رہی❤️‍🩹

30/06/2026

اپنی کامیابی پر فوکس رکھیں، اور جب کوئی دوسرا کامیاب ہو تو دل سے اس کے لیے خوش ہوں۔😊✨

دوسروں کی کامیابی آپ کے حصے میں کمی نہیں کرتی، بلکہ یہ ثابت کرتی ہے کہ محنت کا پھل ملتا ہے۔ حسد دل کو بوجھل کرتا ہے، جبکہ دوسروں کی خوشی میں خوش ہونا دل کو کشادہ اور روح کو مطمئن بناتا ہے۔ یاد رکھیں، اس دنیا میں ہر انسان کا رزق، وقت اور مقام الگ لکھا گیا ہے۔ آپ کا سفر آپ کا ہے، اور اُن کا سفر اُن کا۔ اپنی منزل کی طرف بڑھتے رہیں اور دوسروں کی کامیابی کو بھی احترام اور محبت سے قبول کریں۔

17/04/2026

اپنے آپ کو اتنا مصروف۔۔۔
اتنا نظم و ضبط کا پابند۔۔۔
اور اتنا پُرعزم بنا لو۔۔۔
کہ تمہیں دوسروں کی زندگیوں میں کیا ہو رہا ہے؟۔۔۔
اس کا پتہ چلانے۔۔۔
بے معنی موازنہ کرنے۔۔
یا غیر منطقی رائے قائم کرنے کا وقت ہی نہ ملے۔۔۔

خود پر توجہ مرکوز رکھو اور خود کے لیے وقف رہو💯♥️

02/03/2026

باپ کا سایہ اور ماں کی دعا… 🤍
اگر دونوں مل جائیں تو تقدیر بدل جاتی ہے 🌿
یہی وہ برکت ہے جو زندگی میں سکون اور کامیابی لے آتی ہے ✨
اگر یہ بات دل کو لگی ہو تو "آمین" ضرور لکھیں۔

#نصیحت

16/01/2026

الحمدُ للہِ الکریم 🤲🏻
اللہ پاک کے فضل و کرم، اساتذۂ کرام کی زیرِ نگرانی، اور والدین کی انتھک محنتوں اور قربانیوں کے بعد 2016 میں شروع ہونے والا یہ سفر، آج 2026 میں پایۂ تکمیل کو پہنچا۔
یہ سفر ملتان شریف سے شروع ہوا تھا… وقت اتنی تیزی سے گزرا کہ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کل کی ہی بات ہو۔ ⏳
اس سفر میں آزمائشیں بھی آئیں، مشکلات بھی سامنے آئیں،
مگر اللہ کی توفیق، پیارے حبیب ﷺ کی نظرِ عنایت، اساتذۂ کرام کی بھرپور توجہ، محنت، دعاؤں اور خاص طور پر والدین کی بے لوث دعاؤں کی برکت سے یہ سفر مکمل ہوا۔ 🌹
آج اس خوشی کے لمحے میں ایک دکھ ایسا ہے جو دل کے کسی کونے میں مسلسل آنسو بن کر بہتا ہے… 😭
اللہ پاک میرے پیارے بھائی "محمد عدنان بلال" کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنتُ الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین 🤲🏻
میرے بھائی ہی تھے جو مجھے جامعۃُ المدینہ میں داخل کروانے آئے تھے۔
وہ خود مجھے ملتان شریف سے پاکپتن شریف چھوڑنے بھی آتے تھے اور لینے بھی…
کتنی محبت، کتنی شفقت، کتنا خلوص تھا اُن کے انداز میں۔ 💔
لیکن زندگی نے انہیں مہلت نہ دی…
وہ اپنے بھائی کی درسِ نظامی (عالم کورس) کی تکمیل نہ دیکھ سکے۔
میں ابھی پہلے ہی سال میں تھا کہ ایک حادثے نے مجھ سے میرا سہارا چھین لیا۔
یہ صدمہ ایسا تھا جس نے دل کو توڑ کر رکھ دیا۔ 😔
گھر والوں نے کہا کہ اب گھر کے قریب آ جاؤ،
تعلیم میں آسانی ہوگی، ہر ہفتے گھر آ جایا کرو گے۔
لیکن میرا دل نہ مانا…
میں نے ہمت کی، گھر والوں کو راضی کیا اور جامعۃُ المدینہ پاکپتن شریف میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا۔ 🌙
استادِ محترم مولانا ندیم صاحب کا وہ جملہ آج بھی دل میں گونجتا ہے:
"بیٹا! جامعہ چھوڑنا نہیں ہے، بھائی جان کے ایصالِ ثواب کے لیے آپ نے یہ سفر مکمل کرنا ہے۔" 💔🤍
اسی دن میں نے نیت کر لی کہ
یہ سفر اپنے بھائی جان کے ایصالِ ثواب کے لیے مکمل کرنا ہے…
اور الحمدللہ! آج وہ دن آ گیا…
مگر افسوس! میرا بھائی اس تکمیل کو دیکھ نہ سکا۔ 😭
یا اللہ!
میرے بھائی کی مغفرت فرما،
ان کے درجات بلند فرما،
اور انہیں جنتُ الفردوس میں جگہ عطا فرما۔
آمین یا رب العالمین 🤲🏻
الحمدُ للہ علیٰ احسانِه 🌹
✨ کل ہمارا ختمِ بخاری شریف ہے ✨
📅 17 جنوری 2026
🗓️ بروز ہفتہ
میرے والدین اور اساتذۂ کرام کی محبت،
شوق، شفقت اور دعاؤں کے سائے میں
8 سالہ سفر آج اختتام کو پہنچا 🌸
دعا فرمائیں…
اللہ کریم مجھے علمِ نافع عطا فرمائے
اور اس علم کو میری نجات کا ذریعہ بنائے۔
🤲🏻 آمین
✍︎ محمد شعیب رضا عطاری

Category

Telephone

Website

Address


Multan
26