ASAD KHAN
��
سماج کے لیے لڑو لڑ نہیں سکتے تو لکھو، لکھ نہیں سکتے تو بولو، بول نہیں سکتے تو ساتھ دو، ساتھ بھی نہیں دے سکتے تو جو لڑ،بول اور لکھ رہے ہیں ان کی مدد کرو اگر مدد بھی نہ کرسکو تو ان کے حوصلوں کو گرنے مت دو کیونکہ وہ آپ کے حصے کی لڑا-ئی لڑ رہے ہیں!! 🖤
چی گویرا
حق بات دلیل سے پہچانی جاتی ہے ناکہ شخصیتوں سے
انسان نے پرندوں کی طرح اُڑنا سیکھ لیا
سمندر کی سطح پر مچھلیوں کی طرح تیرنا سیکھ لیا
مگر زمین پر انسان کی طرح چلنا نہیں آیا
جن چیزوں کے لیے ہم روتے ہیں
ایک دن وہی چیزیں ہمیں معمولی لگتی ہیں
عزت مانگی نہیں،
کمائی جاتی ہے
تاریخ پڑھو، ایجادات کا جائزہ لو، جنگی چالیں پڑھو
غیرت میں کٹی گردنوں کو پڑھو،
دنیا کے ہنرمند، کامیاب اور باوقار لوگوں کی فہرست پڑھو تاکہ تمہیں چاہت فتح علی خان جیسا مسخرہ، نیشاپومی جیسا جاہل، رجب و ڈکی جیسے بے غیرت اور مجرہ کرتی بے حیا لڑکیاں ٹیلنٹڈ نہ لگیں۔
اگر انسان دنیاوی تعلیم حاصل کر کے اللّٰہ تک نہیں پہنچتا تو یہ علم سب سے بڑی جاہلیت ہے
اگر تمہارے پاس شہد ہوگا تو
مکھیاں بغداد سے بھی آ جائیں گی
مصیبت باربار آتی ہے اور باربار بتاکر جاتی ہے
کہ اللّٰہ کے سوا کوئی اپنا نہیں
18/11/2025
بی۔ٹو اسپرٹ۔
دنیا کا وہ طیارہ جو دشمن کے دل پر پڑتا ہے مگر اس کی آنکھ اسے دیکھ نہیں پاتی۔
ریڈار خاموش۔ سیٹلائٹ بے بس۔ حرارتی نظام ناکام۔
خاموشی سے آتا ہے، تباہی برساتا ہے، اور غائب ہو جاتا ہے جیسے کبھی تھا ہی نہیں۔
یہ معجزہ قسمت کا نہیں۔
یہ نتیجہ ہے ایک قوم کے فیصلے کا:
دماغوں پر سرمایہ، یونیورسٹیاں، لیبارٹریاں، سائنس دانوں کی عزت… نہ کہ صرف اسٹیج، اسکرین اور اسٹیڈیم۔
🔥 آج ہمیں دردناک سوالوں کا سامنا ہے:
ہم پیچھے کیوں؟
ہم محتاج کیوں؟
ہم تابع کیوں؟
ہم ہمیشہ کسی اور کی دنیا کو دیکھ کر آہیں کیوں بھرتے ہیں؟
جواب آسان ہے:
ہم نے عظمت کے راستے بدل دیے۔
ہم نے ستارے ہاتھوں میں لینے کے بجائے، اسٹیج کی روشنیوں کو کافی سمجھ لیا۔
ہم نے علم کی توقیر کم کی اور تالیاں ان لوگوں کے لیے بجائیں جن کا کام صرف تفریح تھا، تعمیر نہیں۔
سب سے بڑی بات ہم نے مذہب کو سائنس ٹیکنالوجی یعنی شعور سے الگ سمجھ لیا
ہم نے قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کے حکم " دشمن کے مقابلے میں اپنے گھوڑے تیار رکھو کا صحیح مطلب ہی نہیں سمجھا
⚠️ نوجوان!
اگر آپ سائنس دان نہیں تو علم کے قدردان بنیں۔
اگر آپ موجد نہیں تو موجدوں کے پیچھے کھڑے ہوں۔
قومیں تب بنتی ہیں جب ذہانت کی قدر ہوتی ہے، نہ کہ وقتی تالیاں اور وائرل ویڈیوز۔
اور
🎯 واپسی کا راستہ یہی ہے:
قرآن کی روشنی
علم کی طاقت
اور عمل کا عزم
یہ تینوں جب ایک قوم کے ہاتھ میں ہوں تو تاریخ رک جاتی ہے اور دنیا راستہ دیتی ہے۔
آئیں مثالیں بدلتے ہیں۔
قومیں تالیوں سے نہیں، تحقیق سے بنتی ہیں۔
فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے:
تماشائی بننا ہے؟
یا تاریخ لکھنی ہے؟
Contact the place of worship
Website
Address
Multan
5800
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when ASAD KHAN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.