Seen News
Visit Our Youtube Channel For More Updates
https://www.youtube.com/@seennews
31/05/2026
*🚨رواں سال قربانی میں اضافہ، ملک بھر میں 74 لاکھ 70 ہزار جانور قربان*
ٹینریزایسوسی ایشن نے رواں سال عیدالاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال عید الاضحیٰ پر 7.06فیصد زیادہ جانورقربان کیے گئے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 74 لاکھ 70ہزار جانور قربان کیے گئے جبکہ گزشتہ سال 69 لاکھ 77 ہزار 565 جانورقربان کیے گئے تھے۔
ٹینریز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ اس سال 27 لاکھ 50 ہزار گائیں اور بیل قربان کیے گئے، 42 لاکھ بکرے، 5 لاکھ بھیڑیں اور 25 ہزار اونٹ قربان کیے گئے۔
ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال بیل اور گائے کی کھال کی قیمت 2200 روپے رہی، بکرے کی کھال 600 روپے، بھیڑ کی 100 اور اونٹ کھال کی قیمت 2 ہزار روپے رہی۔
ٹینریز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کھالوں کی مجموعی مالیت 8ارب 67 کروڑ روپے رہی۔
31/05/2026
یہ امت کے عالمی اجتماع (حج) کی تصویر ہے!
کیا آپ بتاسکتے ہیں:
- اس میں شیعہ کون ہے اور سنی کون ہے؟
- اس میں دیوبندی کون ہے اور بریلوی کون ہے؟
- اس میں مقلد کون ہے اور غیرمقلد کون ہے؟
- اس میں تحریکی کون ہے اور مدخلی کون ہے؟
- اس میں عربی کون ہے اور عجمی کون ہے؟
- اس میں ایرانی کون ہے اور سعودی کون ہے؟
یقیناً، آپ نہیں بتا سکتے ہیں!
پھر کان کھول کر سن لیں اور اپنے دل میں اس بات کو بٹھالیں، کہ:
ہم ایک امت ہیں!
ہمارا اتحاد توحید کی بنیاد پر ہے!
ہمارا اتحاد امت کی بنیاد پر ہے!
ہمارا اتحاد اللہ کی بندگی کی بنیاد پر ہے!
ہمارا اتحاد اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی بنیاد پر ہے!
ہمارا اتحاد اللہ کے کلمہ کی سربلندی کے لیے جدوجہد کی بنیاد پر ہے!
یہی اس تصویر کا پیغام ہے!
یہی حج کی عبادت کا پیغام ہے!
اور یہی اس عالمی اجتماع کا پیغام ہے!........
کراچى جناح ہسپتال میں بچے کى پیدائش ویڈیو وائرل
کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال جناح اسپتال میں انسانیت تڑپتی رہی اور سندھ حکومت کے دعوے دفن ہوتے رہے!
ویڈیوز میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مجبور خاتون نے اسپتال کے واش روم میں بچے کو جنم دیا، کیونکہ وہاں موجود بے حس ڈاکٹرز اور عملے نے بروقت توجہ دینا بھی ضروری نہ سمجھا۔یہ صرف غفلت نہیں، یہ غریب عوام کے ساتھ ظلم، نااہلی اور انسانیت کا قتل ہے۔
سندھ حکومت روز جھوٹے دعوے کرتی ہے کہ اسپتالوں میں عالمی معیار کی سہولیات موجود ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ غریب عوام علاج کے لیے دربدر اور زندگی بچانے کے لیے ترس رہے ہیں۔جناح جیسے بڑے اسپتال کی یہ حالت ہے تو باقی سندھ کے اسپتالوں کا اندازہ خود لگایا جا سکتا ہے۔
اربوں روپے کے بجٹ کہاں جا رہے ہیں؟کون کھا رہا ہے عوام کا حق؟کیوں غریب عورتیں اسپتالوں کے واش رومز میں بچے پیدا کرنے پر مجبور ہیں؟
دوسری طرف وزراء، ایم این ایز، ایم پی ایز، سینیٹرز اور حکمران طبقہ اپنے علاج کے لیے دبئی، لندن اور امریکہ بھاگ جاتا ہے، کیونکہ انہیں خود اپنے نظام پر اعتماد نہیں۔
یہ ویڈیوز صرف ایک واقعہ نہیں، بلکہ سندھ کے تباہ حال نظامِ صحت کی زندہ تصویر ہیں۔اگر آج بھی عوام خاموش رہے تو کل ہر غریب ماں، ہر بیمار بچہ اور ہر مجبور خاندان اسی بے حسی کا شکار ہوگا۔
وقت آ گیا ہے کہ عوام ان ظالم اور ناکام حکمرانوں سے حساب مانگے، کیونکہ خاموشی اب جرم بن چکی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبد الرحیم نے کہا ہے کہ سندھ کے سرکاری اسپتالوں کی بدترین صورتحال نے پیپلز پارٹی حکومت کے تمام دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔ اگر کراچی کے سب سے بڑے اسپتال میں ایک ماں محفوظ نہیں تو پھر سندھ میں غریب عوام کا اللہ ہی حافظ ہے۔
*جناح اسپتالکے واش روم میں بچے کى پىدائش

سید یوسف رضا گیلانی کے بڑے بیٹے عبدالقادر گیلانی کی عمران خان کو چیلنج کرنے کی مبینہ اوریجنل ویڈیو منظر عام پر آگئی
چوری کے بکرے کی قربانی کیسے کرتے ہیں؟
26/05/2026
امام مسجدِ نبویؐ شیخ علی عبدالرحمان الحذیفی کا مسجد نمرہ سے خطبہ حج 2026
اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور تقویٰ اختیار کرو، تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے، خطبہ حج
اے ایمان والو، عہد کی پاسداری کرو، اللہ کے سوا کسی غیر کی عبادت مت کرنا، خطبہ حج
آخرت کی تیاری کا سب سے اہم عمل توحید اور اللہ کی عبادت اختیار کرنا ہے، خطبہ حج
اہل ایمان کا بنیادی خاصہ ہے کہ وہ ہمیشہ اللہ کی توحید پر عمل پیرا رہتے ہیں، خطبہ حج
ایمان والوں کے سامنے اللہ کی آیات پیش کی جائیں تو ان کے دل نرم پڑ جاتے ہیں، خطبہ حج
نبی اکرم ﷺاللہ کے آخری رسول ہیں، نبی اکرمﷺ خاتم النبین ہیں، خطبہ حج
مسلمانوں کو ہر مصیبت میں صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، خطبہ حج
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہوئے ان سے فائدہ اٹھائیں، خطبہ حج
جن قوموں نےظلم کیا اور ناشکری کی ان سے نعمتیں چھین لی گئیں، خطبہ حج
تمام اہلیان اسلام کو حج و عید العضحیٰ مبارک۔۔۔
ریلوے حکام کے لیے ڈوب مرنے کا مقام مظفر گڑھ ریلوے اسٹیشن پر تقریبا 8 سالوں
سے زیر تعمیر اوور ہیڈ بریج مکمل نا ہو سکتا،
اور حکومت کہتی ہے کہ پاکستان ترقی کر رہا ہے
اس طرح ستھرا پنجاب میں سرعام کرپشن کرکے ہر ضلع میں ماہانہ اربوں روپے کی کرپشن کے انکشافات پر بھی حکومت پنجاب کی خاموشی!
26/05/2026
یہ ہیں وہ ن س ا و ر جو پاکستان کو مختلف طریقوں سے کھا رہے ہیں
پرال کے CEO کی تنخواہ 52 لاکھ روپے
صدر ایگزم بینک کی تنخواہ 50 لاکھ روپے
صدر فرسٹ ویمن بینک کی تنخواہ 22 لاکھ روپے
صدر زرعی ترقیاتی بینک کی تنخواہ 54.5 لاکھ روپے
گورنر سٹیٹ بینک کی تنخواہ 40 لاکھ روپے
یہ سرکاری ملازمین اس ملک کو کھا گئے ہیں ان لوگوں کو ڈیزل گاڑیاں بنگلے ، بیرونی دورے ، فیملی ویزے ، لاکھوں کے دیگر الاونسز مل رہے ہیں ان لوگوں پر ہاتھ جب تک نہیں ڈالا جائے گا غریب کا بچہ یوں ہی بھوکہ سوئے گا
نیشنل بینک کے صدر کی تنخواہ 90 لاکھ روپے ہے اور نیشنل بینک پاکستانیوں کو جتنا ذلیل و خوار کرتا ہے شائید ہی اور کوئی سرکاری ادارہ کرتا ہو ان کی ATM مشینیں لوگوں کے کارڈ ہی باہر نہیں نکالتیں
دوسری جانب پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے MD کی تنخواہ ایک کروڑ 53 لاکھ روپے ہے
آپ کیا سمجھتے ہیں کہ اتنی تنخواہ کے عوض منی لانڈرنگ یا اور خدمات بھی لی جا سکتی ہیں؟
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Liberty Plaza Dera Adda Chowk
Multan
60000