Quran&Hadith
Islam teaches that Allāh is alone, merciful, all-powerful, and unique, and has guided humanity thro
02/03/2026
رمضان میں یہ 5 کام ابھی سے ضرور کر لیں🌸🫀
1. `نیت صاف کر لیں`
فیصلہ کر لیں کہ یہ رمضان پچھلے رمضان جیسا نہیں ہوگا.
اس بار صرف بھوکا نہیں رہنا… بدلنا ہے.
دل سے نیت کریں کہ میں اللہ کے قریب ہونا چاہتی ہوں.
2. `نماز کا پلان بنا لیں`
طے کر لیں کہ کوئی نماز قضا نہیں ہوگی.
اذان سنتے ہی سب کچھ روک دینا ہے.
رمضان کی کامیابی نماز سے شروع ہوتی ہے.
3. `قرآن کا ٹائم فکس کر لیں`
ابھی فیصلہ کریں کہ روز کتنا پڑھنا ہے.
چاہے تھوڑا ہو… مگر روزانہ ہو.
قرآن کو رمضان میں اکیلا نہ چھوڑیں.
4. `ایک گناہ چن لیں جسے چھوڑنا ہے`
سب کچھ ایک ساتھ ٹھیک نہیں ہوگا.
بس ایک عادت چن لیں.
اور اللہ سے وعدہ کریں کہ اس رمضان اسے چھوڑ دوں گی.
5. `دل صاف کر لیں`
جس سے ناراض ہیں… دل سے معاف کر دیں.
کسی کے لیے بددعا نہیں.
رمضان صاف دل والوں کے لیے رحمت لے کر آتا ہے.
یاد رکھیں…
ہم بدلتے ہیں تو رمضان ہمیں بدل دیتا ہے
🌸🌸🌼🌼🌷🌷
*🌻بسم اللّٰه الرحمٰن الرحيم*
*🌻اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا ، وَسُبْحَانَ اللهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا*
*🌻اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*
*🌻اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَکتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ اِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*
*🕋🤲رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلَاةِ وَمِنْ ذُرِّیَّتِیْ ۖ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآء رَبَّنَا اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ*
*اے میرے رب ! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم کرنے والا بنا، اے ھمارے رب ! اور تو میری دعا قبول فرما اے ھمارے رب ! مجھے اور میرے والدین کو اور سب ایمان والوں کو اُس دن بخش دینا جب حساب قائم ہو گا*
*🤲 یَا مَالِكَ الْمُلْك*
ھمیں ایسی زندگی عطا فرما جو آخرت کی کامیابی کا زینہ بنے۔ ھمارے ہر عمل میں اخلاص پیدا فرما ، تاکہ وہ تیری بارگاہ میں مقبول ہو
ھمیں دنیا کی ظاہری چمک سے محفوظ رکھ اور دل میں یہ یقین بسا دے کہ اصل قرار، اصل راحت ، اصل سکون صرف تیرے ذکر میں ہے
*🤲یَا رَحْمٰن*
ھمارے قدم اُس راہ پر جما دے جو جنت کی طرف لے جائے اور ھمارے دلوں کو اس دنیا کی لغویات سے بے نیاز کردے
*🤲 یَا مَالِكَ یَوْمِ الدِّين*
جب ھم قبروں میں اُتارے جائیں تو ھمارے لیے نور کے دروازے کھول دینا
جب ھم بھولے بسرے ہوجائیں گے تو جب بھی ھم تیری رحمتوں کے محتاج ہونگے
ھم پر مسلسل اپنے فضل و کرم کی بارش کرنا
یہاں تک کہ ھم تجھ سے جاملیں
قبر کی تنہائی میں قرآن کو ھمارا مونس بنا دینا
ھمیں *نبی کریم ﷺ* کی شفاعت سے بہرہ مند فرما
*🤲 یَا رَحِيم و یَا كَرِيم*
ھمیں ایسی توبہ نصیب فرما جو گناہوں سے پاک کر دے ، دل کو نرم کر دے اور زندگی کا رُخ تیری رضا کی طرف موڑ دے
*اللھم انا نسئلک الجنة الفردوس و نعوذبک من النار*
*تین بار*
*🤲رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ العَلِيم وَتُب عَلَينَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيم اَللّٰهُمَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ وَاَلحِقنَا بِالصَّالِحِين*
*🤲رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَلِلْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ الأَحْياءِ مِنْهُمْ وَالأَمْوَاتِ اَللّٰهُمَّ تَقَبَّلْ مِنَّا صَالِحَ الأَعْمَالِ وَاجْعَلهَا خَالِصةً لِوَجْهِكَ الكَرِيمِ*
*آمیـــــــــن یَا رَبَّ العَالَمِین*
*🌻اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى إِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*
*🌻اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكتَ عَلٓى إِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*
_____
*🌻السلام عليكم ورحمة الله وبركاته*
_________
*🌻نصیحت*
آخرت دور نہیں !!۔۔
بس ایک سانس کے فاصلے پر ہے ، جو آج توبہ کرلے ، وہ کل نجات پا لے گا ۔۔۔
دنیا پیچھے چھوڑنی ہے —
بہتر ہے کہ اخلاص کے ساتھ ایمان کے دیے روشن کرلیے جائیں ! کہ
*اسی کی روشنی دنیا اور آخرت میں ساتھ رہے گی !…..*
تلاوت قرآن پاک!🤍
05/07/2025
📜𝙱𝚎𝚊𝚞𝚝𝚒𝚏𝚞𝚕 𝙷𝚊𝚍𝚒𝚝𝚑 𝚘𝚏 𝙼𝚞𝚑𝚊𝚖𝚖𝚊𝚍 صلى الله عليه وسلم
🌺To Act and Reflect
05/07/2025
🍃🌼 𝙱𝚎𝚊𝚞𝚝𝚒𝚏𝚞𝚕 𝙷𝚊𝚍𝚒𝚝𝚑 𝚘𝚏 𝙼𝚞𝚑𝚊𝚖𝚖𝚊𝚍 صلى الله عليه وسلم
04/07/2025
اے الله! آسانی عطا فرما،
پھر آسانی، پھر آسانی، پھر آسانی۔
*پھر اُس دل کو سکون دے،*
جس کے حال کو تیرے سوا کوئی نہیں جانتا۔
04/07/2025
*Reminder*🤍✨
جب بھی اپنے لیے کچھ مانگیں، ساتھ *آسانی ضرور مانگیں*۔چیزیں مل جاتی ہیں مگر وہ مشکل بن جاتی ہیں۔مشکل کو آسان بنانے کے لیے "دعا کرنا" اور "دعا پر یقین ہونا" بہت ضروری ہے۔
اپنے لیے پسندیدہ راستے چننے سے پہلے ان راستوں کے آسان ہونے کی دعا کریں۔ کیونکہ راستہ تو مل جاتا ہے مگر پھر اس پر چلنا مشکل ہوجاتا ہے۔
خیر مانگیں ، خیر بانٹیں
آسانیاں مانگیں، آسانیاں بانٹیں 🎀
04/07/2025
"اللہ کا دروازہ کبھی بند نہیں ہوتا"🧡
04/07/2025
یہ جو کٹھن حالات تُم پر آئے ہیں ،
یہ تمھیں سکھانے آئے ہیں ،
تُمہیں نکھارنے آئے ہیں ،
تمہیں ہیرا بنانے آئے ہیں ،
خُود کو ضائع ہرگز نہیں کرنا ،
اپنے مقصد پر نظر رکھو ۔
💎🫧💎
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
عید الاضحیٰ مبارک 🌙🐐
قربانی صرف جانور کی نہیں، دل کی ہوتی ہے۔
اللہ کے راستے میں سب کچھ قربان کر دینے کا جذبہ ہی حقیقی عید ہے۔
اللہ پاک آپ کی قربانیوں کو قبول فرمائے،
آپ کی زندگی میں خوشیوں، کامیابیوں اور رحمتوں کی بہار لے آئے۔
آپ کو عید الاضحیٰ بہت بہت مبارک ہو!
✨ دعا ہے کہ یہ عید آپ کے لیے رحمت، محبت، اور امن کا پیغام ہو۔
عید مبارک
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the place of worship
Telephone
Website
Address
Multan
60000