Penduistic
ہر وہ شخص جو ایک عدد بوجھل دل کے ساتھ خاموشی اختیار کر چکا ہے اسے کہو ایک دن سب ٹھیک ہو جائے گا۔ 🖤🥀
04/01/2026
https://x.com/i/status/2007719400728866897
do like share and comment plz
سُنو۔۔۔!!
اگر زندگی تُمہیں کسی ایسے شخص سے مِلائے جو تُم سے بغیر کسی غرض کے بے پناہ مُحبّت کرتا ہو تو اُس انسان کو خُود سے دور نہ ہونے دینا۔۔۔!!
اُس کے جذبات، احساسات اور مُحبّت کی قدر کرنا۔۔۔!!
اپنے دُکھوں، اپنی خُوشیوں، اپنی زندگی میں مَگن ہو کر اُس مُحبّت کی بے قدری نہ کر بیٹھنا۔۔۔!!
...💫🌎
جب رب آزمائش میں ڈالے تو سمجھ لو، وہ تمہیں نوازنے والا ہے۔ وہ تمہیں اپنے خاص بندوں میں شامل کرنا چاہتا ہے، وہ چاہتا ہے کہ تم مضبوط بنو، صبر کرو، اور اپنے رب پر بھروسہ رکھو۔
وہ جب عطا کرنے پر آئے، تو خالی ہاتھوں کو بھی خزانے عطا کر دیتا ہے۔ دنیا جسے رد کر دے، وہ اسے عزت کے مقام پر فائز کر دیتا ہے۔ وہ جب چاہے تو تمہیں وہ کچھ دے دے جس کا تصور بھی تم نے نہیں کیا ہوتا۔
اور جب وہ روک لے، تو کوئی دینے والا نہیں۔ جب وہ نہ چاہے، تو ساری دنیا مل کر بھی تمہیں ایک تنکا نہیں دے سکتی۔
یاد رکھو، اس کی ہر آزمائش کے پیچھے محبت چھپی ہوتی ہے۔ وہ تمہیں تکلیف میں دیکھ کر خوش نہیں ہوتا، بلکہ تمہاری برداشت کو، تمہارے ایمان کو، اور تمہارے دل کو آزماتا ہے، تاکہ تم ان انعامات کے قابل ہو سکو جو وہ تمہارے لیے بچا کر رکھتا ہے۔
تو صبر کرو، دعا کرو، اور یقین رکھو... وہ تمہیں کبھی اکیلا نہیں چھوڑتا....💯
...💎🌎💫
16/07/2025
چلو کہ طُور پہ جا کے قصے تمام کر آئیں
یہ بات بات پہ مُفتی سے کیا رجوع کرنا .....
....!!!
میں نے جب بھی دنیا کے ساتھ سخت رویے اور نفرت سے نمٹنے کا فیصلہ کیا تو میرے دل نے میرے کان میں سرگوشی کی 'یہ ہرگز تم نہیں ہو'۔
...!🌸
13/07/2025
کوئی بڑھیا گھر والوں سے نظریں بچا کر صندوق کی
تہہ میں رکھے چند پیلے بوسیدہ خط نکال کر جلاتی ہے ان پر لکھا تھا ۔
میں تمھارے جھریوں والے ہاتھ بھی چوموں گا۔
....🥀🙂
13/07/2025
ٹال دیتا ہوں بہانے سے سبھی لوگوں کو ♡
مجھ کو آیا نہ تیرے بعد کسی کا ہونا
..💫🌎
12/07/2025
"میں نے تمہیں صرف چاہا نہیں، تمہیں جیا ہے —
تم میرے اندر اس طرح دھڑکتے ہو، جیسے کوئی زخم جو بھرنے سے انکار کرتا ہو،
جیسے کوئی دعا جو سجدے میں رہ گئی ہو،
اور جیسے وہ صدا، جو ہر بار لبوں تک آ کر، بس تمہارے نام پر رک جاتی ہے۔"
🙂🖤
12/07/2025
کچھ لوگ ہمارے لیے نہیں ہوتے، ہم دعائیں کریں یا جادو۔ وہ ہمیں نہیں ملیں گے۔ ان لوگوں کے ملنے کی خواہش کو ترک کر دینا دل مار دیتا ہے۔ اور میں اپنا دل اس امید پر مار رہا ہوں۔۔۔ کہ کبھی نہ کبھی میرا یہ زخم بھر جائے گا۔۔۔ کبھی تو خدا میرے دل کو بھی تندرست کر دے گا 🖤
....💫🌎
12/07/2025
ہر چیز پر صبر نہیں آتا ، ہر نقصان صبر کرنے والا نہیں ہوتا....!!
...!💫🌎
12/07/2025
*ہونے چاہئیں کچھ ایسے بھی لوگ زندگی میں کہ جب ان سے کہا جائے میں ٹھیک ہوں تو جواب آئے یہ اداکاری بعد میں کرنا ملازم ابھی مسئلہ بتاؤ تا کہ میں کچھ مدد کر سکوں تمھاری، جب کہا جائے کہ مجھے تو فرق ہی نہیں پڑنے والا میں بہادر ہوں تو جواب آۓ مجھے اچھی طرح علم ہے، تمہاری بہادری کا تب ہی یہ فیصلہ کیا ہے کہ تمہارے ساتھ ہی رہنا ہے، جب کہیں کہ جائیے آپ کو کس نے کہا آنے کو، تو جواب آۓ تم جو بھی کہو، سنتا کون ہے ملازم مجھے تو آنکھوں کو پڑھنا آتا ہے، کوئی ہونا چاہیے جو اداسی میں یاد آ کر اذیت کو مٹا سکے، کوئی ہونا چاہیے جس کو ہم اپنی سیف پلیس مان سکیں، کوئی ہونا چاہیے جس کو اپنی خامیاں بتاتے جھجک نا ہو، کوئی ہونا چاہیے جس پر یقین ہو کے لڑکھڑانے پے تھام لے گا، کوئی روح کا ساتھی ہونا چاہیے -
...*
12/07/2025
جو روتے ہو، سِسَکتے ہو...!!
بڑے بے چین پِھرتے ہو...!!
یہی تو ہونا بنتا ہے...!!
پاگل...!!
مُحبت لفظ تھوڑی ہے...!!
جو لِکھو، پُورا ہو جائے...!!
یہ تو دِیمک کے جیسی ہے...!!
جو دل کو خاک کر دے گی...!!
تُمہیں برباد کر دے گی...
..🙂🖤
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Multan
Multan