Sinf e Ahan

Sinf e Ahan

Share

Muslim Inspiration thoughts
Motivational Speech

06/07/2025

نیزے کی بلندی سے جو سر بول رہا ہے
یہ نسبتِ حیدرؑ کا اثر بول رہا
❤️😢

13/05/2025

جب کبھی ریل کا ایک ڈبہ شور مچاتے ہوئے گزرے
تو سمجھ لو کہ وہ خالی ہے
اور جب کوئی تاجر اپنی چیزوں کو چیخ چیخ کر بیچ رہا ہو
تو جان لو کہ اس کی چیزیں باسی ہیں

انسانوں اور چیزوں میں جو خالی ہوتے ہیں
وہی سب سے زیادہ شور مچاتے ہیں
اور جو حقیقت میں محنتی اور سنجیدہ ہوتے ہیں
وہ وقار اور خاموشی میں اپنا کام کر رہے ہوتے ہیں

گیہوں کی بھری ہوئی بالی سر جھکائے خاموش کھڑی ہوتی ہے
جبکہ خالی بالیاں ہوا میں جھومتی پھرتی ہیں

تلوار ہڈیوں کو کاٹ دیتی ہے اور خاموش رہتی ہے
جبکہ طبلہ بجتا ہے مگر اندر سے خالی ہوتا ہے

ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی اصلاح کریں
اپنے کام کو بہترین بنائیں
بےوقوف لوگ ہی دوسروں کی ٹوہ میں لگے رہتے ہیں
جبکہ نیک لوگ اپنی عظیم خدمات میں مشغول رہتے ہیں

جیسے شہد کی مکھی
جو پھولوں کے رس میں لگی رہتی ہے
اور اس سے انسانوں کے لیے شفا بھرا شہد بناتی ہے

لہٰذا
کام کرو
محنت کرو
اپنے ہنر کو نکھارو
اور کسی ناکام کرنے والے یا حسد کرنے والے یا خالی شور مچانے والے کی باتوں پر کان نہ دھرو

02/05/2025

امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا:

جب اہل جنت جنت میں داخل کیے جائیں گے اور وہ وہاں ان لوگوں کو نہیں پائیں گے جن کے ساتھ وہ دنیا میں خیر کے کاموں پر ہوا کرتے تھے
تو وہ ان کے بارے میں رب العزت سے سوال کریں گے
اور کہیں گے
اے ہمارے رب! ہمارے بھائی ہوا کرتے تھے جو ہمارے ساتھ نماز پڑھتے تھے اور روزے رکھتے تھے
ہم انہیں یہاں نہیں دیکھتے

تو اللہ عزوجل و تعالی فرمائیں گے
( جاؤ آگ سے انہیں نکال لاؤ جن کے دل میں ذرہ برابر بھی ایمان ہے )

اور حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا
مؤمن دوست بنانے میں کثرت سے کام لو کیونکہ قیامت کے دن ان کے لیے شفاعت (کرنے کا اختیار) ہوگا

وفا دار دوست : وہ ہے جو تمہارے ساتھ جنت تک جائے!

ابن جوزي رحمہ اللہ
فرماتے کہ
اگر تم جنت میں مجھے اپنے درمیان نہ پاؤ تو میرے بارے میں سوال کرنا
پھر کہنا
اے ہمارے رب! تیرا فلاں بندہ ہمیں تیری یاد دلاتا تھا
پھر رحمہ اللہ رو دئیے
اللہ وسیع رحمت نازل کرے

اور
اے میری عزیزو
میں آپ سب سے کہتا/ کہتی ہوں
اگر آپ لوگ مجھے جنت میں اپنے درمیان نہ پائیں
تو میرے بارے میں سوال ضرور کرنا ۔۔۔
اگرچہ میں نے کبھی ایک بار ہی آپ کو اللہ کی یاد دلائی ہو ۔۔۔!

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Moro?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address


Moro