Indus Digital
Indus tv digital news channel
اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری، میریٹ اور ایوب چوک کے قریب گرین بیلٹ پر قائم ایف سی کیمپ آفس بھی مسمار، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ نگرانی آپریشن کیا گیا
تھرپارکر کی تحصیل اسلامکوٹ کے مکینوں کی ٹی بی سمیت مختلف سانس کی صحت کے حوالے سے شاکایات
علی گل رند کی رپورٹ
15/04/2026
حسن ابدال کے تاریخی گوردوارہ پنجہ صاحب میں بیساکھی کا روایتی میلہ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے۔ میلے میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری پہنچ چکے ہیں، جو اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں۔ یاتریوں کے لیے سکیورٹی اور قیام و طعام کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ میلے کی گہما گہمی سے حسن ابدال کی فضا عقیدت اور خوشیوں کے رنگوں سے بھر گئی ہے۔
14/04/2026
سندھ میں رواں کے پہلے تین مہینوں کے دوران ایچ آئی وی کے 894 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 329 بچے بھی شامل ہیں.
تفصیلات کے مطابق حالیہ اعداد و شمار نے صحت عامہ کے سنگین خدشات کو جنم دیا اور صوبے بھر میں انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول میں مسلسل کمی کو اجاگر کیا ہے
نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں 332 مرد، 204 خواتین، 29 خواجہ سرا اور 14 سال سے کم عمر کے 329 بچے شامل ہیں۔
ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی تعداد صحت کی دیکھ بھال کے تحفظ اور ریگولیٹری نگرانی میں نظامی کمزوریوں کی عکاسی کرتی ہے، خاص طور پر کراچی جیسے بڑے شہری مراکز میں۔
جنوری 2026 میں ایچ آئی وی کے 294 نئے انفیکشن ریکارڈ کیے گئے، اس کے بعد فروری میں 324 اور مارچ میں 276 کیسز ریکارڈ کیے گئے.
13/04/2026
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے درمیان 47 سال بعد اعلیٰ ترین سطح پر براہِ راست مذاکرات ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں ہونے والی اس بیٹھک میں دونوں ممالک کے وفود نے پاکستان کی دعوت پر 21 گھنٹے تک آمنے سامنے بیٹھ کر بات چیت کی، جس کی بدولت خطے میں سیز فائر تاحال قائم ہے۔ وزیراعظم نے اس اہم کامیابی کا سہرا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک کوششوں کے سر باندھتے ہوئے انہیں خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کا یہ کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر، بشمول جاپانی وزیراعظم، پاکستان کے اس مصالحانہ کردار کو بھرپور طریقے سے سراہا جا رہا ہے اور پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
13/04/2026
نیٹلی بیکر جو مذاکراتی عمل میں سرگرم رہی
13/04/2026
لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق ایک تازہ سروے میں صوبے کے 69 فیصد افراد نے مریم نواز کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب کی مجموعی سمت کو درست قرار دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق آئی پور کے سروے میں 32 فیصد افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کو “آؤٹ اسٹینڈنگ” جبکہ 31 فیصد نے اسے “اچھی” قرار دیا۔
سروے کے نتائج میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ 56 فیصد شہریوں کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے وزیراعلیٰ پنجاب کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔
مختلف حکومتی منصوبوں کے حوالے سے رائے میں 33 فیصد نے “ستھرا پنجاب”، 30 فیصد نے “ویمن ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن” جبکہ 29 فیصد نے “پبلک ٹرانسپورٹ” کے اقدامات کو بہتر قرار دیا۔
مزید برآں، سروے میں شامل 55 فیصد افراد نے کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینے کو ترجیح دیں گے۔
Maryam Nawaz Sharif
11/04/2026
ایرانی اسپیکرمحمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفدکی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات۔
ایرانی وفد کی قیادت ایرانی مشاورتی اسمبلی کے معزز اسپیکر محمد باقرقالیباف نے کی
Disclaimer: This post is for informational and news reporting purposes only. We do not promote or endorse any views, actions, or events mentioned. Content complies with community guidelines and is shared in the public interest by a news/media organization.
ڈی وینس پاکستان پہنچ گئے ، نائب صدر اور باقی مندوبین دو الگ الگ طیاروں پر نور خان اہیر بیس پر پہنچے ، آرمی چیف اور وزیر خارجہ نے استقبال کیا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Mithi