Toru
Toru is located south of mardan city in province khyber pukhtoon khwa Pakistan.Toru is also known as Bukhara
Qurbani Ba sok kae?
by M***i Ismaeel Toru
M***i Ismaeel Toru
01/05/2026
مردان کے علاقے طورو عاصم آباد کے رہائشی فضل غنی نامی شخص کے گھر کے سامنے سے قیمتی پانچ عدد بکریاں چوری متاثرہ شخص نے تھانہ طورو میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے مگر ایک مہینے سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی کوئی شنوائی نہیں ھورہی ہیں متاثرہ شخص کا تعلق غریب خاندان سے ہے متاثرہ شخص کی یہ پانچ بکریاں کل جمع پونجی تھی جو نامعلوم چوروں نے چوری کرلی اعلیٰ حکام نوٹس لے ۔۔
followers
Toru Zama Kali
گھر میرا گھر کی چھت میری - سولر میرا سولر پر خرچ کی گئی رقم میری-سورج اللہ کا اللہ میرا -
میں نیپپرا سے سولر لگانے کی اجازت کیوں لوں اور اجازت اگر لوں بھی تو اجازت لینے کی فیس کیوں بھروں؟ ؟
23/04/2026
پشتو زبان میں اسکو "چتے" کہا جاتا ہے. 100گرام سے زیادہ گوشت اس میں نہیں ہوتا جو ایک نوالے کے برابر بھی نہیں مگر پھر بھی اس ننھے پرندے کو مارا جاتا ہے. شکار کا مشغلہ اپنی جگہ لیکن ان پرندوں کی نسل ختم ہونے جارہا ہے۔ اس کے شکار سے آپ کا پیٹ نہیں بھر سکتا خدا کیلئے اس قدرتی حسن کو ختم نہ کریں🙏
23/04/2026
ارباب نیاز اسٹیڈیم میں اسمبلی سیاست یا سنجیدگی کا جنازہ؟
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسٹیڈیم میں بلانے کا فیصلہ سیاسی بصیرت نہیں بلکہ غیر سنجیدہ طرزِ حکمرانی کی واضح مثال ہے اسمبلی کوئی جلسہ گاہ نہیں، بلکہ قانون سازی، عوامی مسائل کے حل، روزگار، صنعتوں، تعلیم اور امن و امان پر فیصلوں کی جگہ ہوتی ہے گراؤنڈ کھیل کود کیلئے ہوتے ہیں، آئین سازی اور پالیسی سازی کیلئے نہیں
پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت، جس کی قیادت سہیل آفریدی کر رہے ہیں، گزشتہ 14 سالوں میں عوام کو ترقی کے بجائے دھرنوں، جلوسوں اور نمائشی سیاست میں الجھائے رکھے ہوئے ہے۔ صوبے میں نہ صنعتیں لگیں، نہ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے، نہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی
قیدی 804 کا معاملہ عدالتوں کا ہے، اسمبلی کا نہیں۔ لیکن عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اسٹیڈیم اجلاس جیسے اقدامات سامنے لائے جا رہے ہیں تاکہ حکومتی ناکامیوں، بدانتظامی اور کرپشن سے توجہ ہٹائی جا سکے
یہ بدقسمتی ہے کہ صوبہ آج بھی تعلیم، صحت، روزگار اور امن جیسے بنیادی مسائل سے دوچار ہے، جبکہ حکومت نمائشی سیاست میں مصروف ہے۔ عوام کو شعور دینا ہوگا کہ اسمبلی تماشہ گاہ نہیں بلکہ عوامی امانت ہے
اسٹیڈیم میں اسمبلی نہیں،
اسمبلی میں عوام کے مسائل حل ہونے چاہئیں
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے لیے مراعات کا انتظام کر لیا
1: گریڈ 17 کا پرائیویٹ سیکرٹری
2:ایک اسسٹنٹ
3: ایک باورچی
4: ایک نائب قاصد
5: ایک ڈرائیور
اور بی کٹیگری کی سیکورٹی بھی ملے گی
21/04/2026
اطلاعِ جنازہ
انتہائی افسوس کے ساتھ
گمشدہ بچے مشال کی نمازِ جنازہ آج دن 9 بجے شماس کلی میں ادا کی جائے گی۔
چار دن کی تلاش کے بعد یہ خبر پورے علاقے کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔
اللہ تعالیٰ مشال کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔
موجودہ تصویر شیئر کرنے کے قابل نہیں ہے، اس لیے براہِ کرم اس کا احترام کیا جائے۔
ان شاء اللہ کچھ دیر بعد کفن میں تصویر شیئر کی جائے گی۔
تمام حضرات سے شرکت اور دعاؤں کی درخواست ہے۔
گزارش: براہِ کرم کسی بھی نامناسب یا تکلیف دہ تصاویر شیئر نہ کریں، صرف باوقار طریقے سے خبر کو آگے پہنچائیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Mardan
23200