Mehak
Welcome to the official page of Mehak Follow along for inspiring outdoor stories
اسلام کے سیاسی نظام میں اور آج کے سیاسی فلسفوں میں یہی فرق ہے کہ اسلام میں اصول و ضوابط پہلے سے طے شدہ ہیں جن میں رد و بدل کا کسی کو اختیار نہیں ہے۔ حکومت نے جس پٹڑی پر چلنا ہے وہ متعین ہے اور اس کا کانٹا بدلنا کسی کے بس میں نہیں ہے۔ جبکہ جمہوریت سمیت آج کے تمام سیاسی نظاموں کی بنیاد اس پر ہے کہ انسانوں نے اصول بھی خود طے کرنے ہیں اور ان پر عملدرآمد کا اہتمام بھی خود ہی کرنا ہے۔ یہ اصول و ضوابط اور اخلاق و قوانین صدر واحد طے کرے، کوئی گروہ یا طبقہ انہیں ترتیب دے، یا کوئی منتخب پارلیمنٹ ان کا خاکہ مرتب کرے، بہرحال انسانوں نے ہی طے کرنا ہوتے ہیں۔ اور جن کے ہاتھوں میں یہ سب طے کرنے کا اختیار ہوتا ہے ان کے ذہنی رجحانات، گروہی یا شخصی مفادات، اور سیاسی ترجیحات کی چھاپ بہرحال ان اصولوں اور ضوابط پر نمایاں ہوتی ہے۔
خلافت راشدہ کا آغاز خلیفۂ اول حضرت صدیق اکبرؓ کے اس خطبہ سے ہوتا ہے جب انہوں نے اقتدار سنبھالنے کے بعد مسجد نبوی میں کھلے بندوں قوم سے خطاب کیا تھا اور اپنی پالیسیوں کا اعلان فرمایا تھا۔ اس میں انہوں نے کوئی سیاسی فارمولا پیش نہیں کیا تھا اور نہ ہی دستوری اصلاحات کے بکھیڑے میں پڑنے کی ضرورت محسوس کی تھی، بلکہ یہ فرمایا تھا کہ اصول و ضوابط اللہ تعالیٰ کے احکام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی شکل میں طے شدہ ہیں۔ اگر میں ان کے مطابق چلوں تو میرا ساتھ دو، لیکن اگر ٹیڑھا چلنے لگوں تو مجھے پکڑ کر سیدھا کر دو۔
خدا کرے کہ یہ فلسفہ پاکستانی حکمرانوں کو بھی سمجھ آجائے کیونکہ دستوری اکھاڑ پچھاڑ اور طاقت کی کشمکش سے نجات کا اس کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔
(منقول)
ڈالرز کے متلاشی اپنے گھر کےنقصان سے بےخبر ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔
برٹش کونسل کے مطابق اس سال او لیول کے امتحان میں ایک لاکھ امیدوار شرکت کریں گے۔ O level میں آٹھ مضامین کی امتحانی فیس 211000 روپے ہیں۔
اس طرح صرف ایک او لیول کے امتحان میں کیمبرج بورڈ 21 ارب روپے پاکستان سے لے جائے گا۔ جبکہ فیڈرل گورنمنٹ کا پورے سال کا ہائر ایجوکیشن کا بجٹ 6 ارب روپے ہے۔
کہاں صرف ایک امتحان میں ہماری ایلیٹ کلاس 21 ارب خرچ کر دیتی ہے جبکہ قائد اعظم یونیورسٹی کا یہ سات سال کا بجٹ ہے اور اس میں اے لیول ، آئی جی سی ایس ای اور جی سی ایس ای کے طلباء شامل نہیں ہیں
اگر سب ملا لیں تو صرف ایک امتحان کی مد میں کیمبرج یونیورسٹی *تیس ارب* اکٹھے کر لیتی ہے۔ اور مزید جان لیں کہ او لیول ، اے لیول اور آئی جی ایس ای کے امتحانات سال میں دو بار ہوتے ہیں . یعنی سال کا تقریباً پچاس ارب روپیہ پاکستان سے صرف ایک یونیورسٹی نکالتی ہے
امریکن سکولز ، پاک ترک سکولز اور غیر ملکی یونیورسٹیوں کے کیمپس الگ کمائی کرتے ہیں
اور ہم گھر میں گھس کر مارنے کی تیاریاں کر رہے ہیں
جبکہ بین الاقوامی تعلیمی ادارے ہمارے نظام کی کمزوریوں سے فایدہ اٹھا کر ہمارے گھر میں گھس کر ہمارا مال بھی لوٹ رہے ہیں
اور ہمارے ذہین بچوں کو بھی باہر کھینچ رہے ہیں . دراصل ہمارا سیاست سے ہی نہیں تعلیم سے بھی کوئی تعلق نہیں
"منقول"
I've received 10,400 reactions to my posts in the past 30 days. Thanks for your support. 🙏🤗🎉
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Mardan
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |