Muhammad Riaz Farooq Sahi

Muhammad Riaz Farooq Sahi

Share

𝙉𝘼-68 جماعت اسلامی ⚖️

03/03/2026

رانا گُلبہار میرا بھائی تھا، آج بھی آپکی کمی بڑی شدت سے محسوس کرتا ہوں🥹
اللّٰہ بادشاہ آپکی قبر کی منزلیں آسان فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔🤲
رانا گلبہار کے لگائے ہوئے پودے آج تناور درخت بن گئے ہیں، انہی کے ایصال ثواب کے لیے محفل حُسن نعت سجائی گئی جس میں درجنوں بچے اور بچیاں حصہ لیں گی۔
اللّٰہ پاس انکی کاوشوں کو قبول فرمائے۔

22/01/2026

منڈی بہاوالدین میں لاقانونیت کا راج، جماعت اسلامی کا بڑا الزام
سی سی ڈی فورس ناکام، اغواء کے خلاف سخت کارروائی نہ ہوئی تو سڑکوں پر ہوں گے: چوہدری ریاض فاروق ساہی
منڈی بہاوالدین

جماعت اسلامی منڈی بہاوالدین کے مرکزی رہنما اور امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 68 چوہدری محمد ریاض فاروق ساہی نے منڈی بہاوالدین میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت، اغواء کی وارداتوں اور جماعت اسلامی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 40 کے امیدوار چوہدری حسن عباس بوسال کے اغواء پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے جرائم کے خاتمے کے لیے قائم کی گئی سی سی ڈی فورس اسلحہ بردار اور سنگین جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جبکہ منڈی بہاوالدین میں تو سی سی ڈی، پوٹ سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس نظر آ رہے ہیں۔ چوہدری ریاض فاروق ساہی کا کہنا تھا کہ انتہائی شریف النفس، باکردار اور جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار چوہدری حسن عباس بوسال کا اغواء حکومت اور پولیس کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اگر فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کر کے مغوی کو باحفاظت بازیاب نہ کرایا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ریجنل پولیس آفیسر گجرات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین سید عبدالرحیم شیرازی سے مطالبہ کیا کہ اغواء میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور حسن عباس بوسال کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔
آخر میں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ریاستی ادارے ناکام رہے تو جماعت اسلامی خاموش نہیں رہے گی اور راست اقدام پر مجبور ہو جائے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گی۔

22/01/2026

ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے بھائی حسن بوسال کی جلد سے جلد بحفاظت بازیابی کویقینی بنائے

Photos from Muhammad Riaz Farooq Sahi's post 19/01/2026

جماعت اسلامی ضلع منڈی بہاؤالدین کے زیر اہتمام “بلدیاتی قانون “ کے خلاف ریفرنڈم کے رزلٹ کو گننے اور جمع کرنے کی تقریب کا منعقد کی گئی جس میں ضلع کے سیاسی و سماجی رہنما اور جماعت اسلامی کے ضلعی ذمہ داران بھی موجود تھے

15/11/2025

آج منصورہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما امیرالعظیم صاحب سے ملاقات ہوئی۔ اس دوران انہوں نے مجھے الطاف حسین قریشی صاحب کی کتاب “پیارے مولانا” گفٹ کی۔

Photos from Muhammad Riaz Farooq Sahi's post 13/11/2025

میں ریاض فاروق ساہی اپنی اور اپنے رفقائے کار کی جانب سے محترم لیاقت بلوچ صاحب (نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و ناظم اجتماع گاہ) اور ان کی پوری ٹیم کو اجتماع عام کے مرکزی کیمپ میں بہترین انتظامات پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔❤️

یہ اجتماع عام، جو 21، 22 اور 23 نومبر کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہو رہا ہے، ملک بھر سے آنے والے کارکنان اور محبانِ اسلام کے لیے ایک روح پرور اور تاریخ ساز اجتماع ثابت ہوگا، ان شاء اللہ۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو ملتِ اسلامیہ کی بیداری، وحدتِ امت اور قیامِ عدل کے لیے سنگِ میل بنائے۔

ریاض فاروق ساہی

12/11/2025

یہ صرف ایک جلسہ نہیں،
یہ قوم کی بیداری کا اعلان ہے۔
مزدور سے طالبعلم تک، ماں سے بیٹے تک —
ہر کوئی ایک ہی آواز بن چکا ہے:
“چلو لاہور چلیں… نظام بدلنے چلیں!”

📍 مقام: مینارِ پاکستان، لاہور
📅 تاریخ: 21,22,23 نومبر
اپنی شرکت یقینی بنائیں
📲 ویڈیو شیئر کریں تاکہ یہ پیغام ہر دل تک پہنچے —
کیونکہ تبدیلی تب آتی ہے جب قوم ایک ہو جاتی ہے۔


#منارپاکستان
#پاکستان

01/11/2025

ڈیجیٹل اجتماع کارکنان
بسلسلہ اجتماع عام

31/10/2025

عوامی کمیٹی کنونشن

18/10/2025

😥

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Mandi Bahauddin?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Kachehri Road
Mandi Bahauddin
50400