AIOU Students Help
Free Help for Alla Students For Assainment
*تمام طلباء کو ایک بار پھر سے مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنی ورکشاپ کی کلاس ہمیشہ *Aaghi lms portal* سے ہی login کر کے اٹینڈ کریں۔جو لوگ ڈائریکٹ
*MS Teams*
سے کلاس جوائن کرتے ہیں ایک تو انکی Attendance نہیں ہوتی دوسرا وہ 20 نمبر کے کوائز بھی miss کر دیں گے جو کہ صرف اور صرف
*Aaghi lms portal*
پہ ہی شو ہونے ہیں۔۔اگر کسی کو طریقہ نا آتا ہو اسطرح لاگ ان کا تو وہ پوچھ سکتا ہے۔
For help 03457255123
30/04/2024
>>> 𝑨𝒅𝒎𝒊𝒔𝒔𝒊𝒐𝒏𝒔 𝒇𝒐𝒓 𝑺𝒑𝒓𝒊𝒏𝒈 2024 𝒂𝒓𝒆 𝒔𝒕𝒊𝒍𝒍 𝒐𝒑𝒆𝒏.
>>> 𝑫𝒂𝒕𝒆 𝒉𝒂𝒔 𝒃𝒆𝒆𝒏 𝒆𝒙𝒕𝒆𝒏𝒅𝒆𝒅 𝒕𝒊𝒍𝒍 15 𝑴𝒂𝒚 2024.
𝑨𝒑𝒑𝒍𝒚 𝒏𝒐𝒘 𝒂𝒕:
https://fmbp.aiou.edu.pk/application/index.php
𝑷𝒓𝒐𝒔𝒑𝒆𝒄𝒕𝒖𝒔 𝒇𝒐𝒓 𝑰𝒏𝒇𝒐𝒓𝒎𝒂𝒕𝒊𝒐𝒏:
https://www.aiou.edu.pk/directorate-international-collaboration-exchange-0
𝑾𝒉𝒂𝒕𝒔𝒂𝒑𝒑 𝑪𝒉𝒂𝒏𝒏𝒆𝒍:
https://whatsapp.com/channel/0029Va8AvitDeON0O7JGfc1S
*ٹیکس ریٹرن کے حوالے یہ معلومات بہت مفید ہیں آپ کے تمام سوالات کا جواب اس تحریر میں موجود ہیں۔
این ٹی این ، انکم ٹیکس اور فائلر سے متعلق چند اہم سوالات اور انکے جوابات
1- این ٹی این NTN کیا ہے؟
جواب: یہ ایک نمبر ہوتا ہے جو کہ FBR کی طرف سے ہر رجسٹرڈ ہونے والے شخص کو الاٹ کیا جاتا ہے ۔
2- کیا صرف این ٹی این لگوانا کافی ہے ؟
جواب: نہیں ۔ این ٹی این لگوانے کے بعد ہر سال انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنی ہوتی ہے ۔
3- انکم ٹیکس ریٹرن کیا ہے؟
جواب: یہ ایک آنلائن فارم ہے جس میں آپ اپنی آمدنی ، اس پر لگا ہوا ٹیکس ، اپنے اخراجات اور اثاثہ جات کی تفصیلات درج کر کے جمع کرواتے ہیں ۔
4- انکم ٹیکس ریٹرن فائل نا کرنے کے کیا نقصانات ہیں ؟
جواب: اگر آپ مقررہ تاریخ کے اندر اپنی انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کرتے تو FBR کی طرف سے آپکو نوٹس موصول ہوتے ہیں ۔ اور جرمانہ بھی ہوتا ہے۔
5- انکم ٹیکس ریٹرن فائل کروانے کے کیا فوائد ہیں ؟
جواب ۔ دو سال مسلسل مقررہ تاریخ کے اندر انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے آپ ایکٹیو فائلر ہو جاتے ہیں۔ اور اضافی ٹیکس پر چھوٹ مل جاتی ہے آپکو۔
6- کیا این ٹی این لگواتے ہی آپ ایکٹیو فائلر ہو سکتے ہیں ؟
جواب: جی ہاں ۔ اس کے آپ کو گزشتہ سال کی ریٹرن اور ایک ہزار روپے کا ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ کا چالان ادا کرنا ہوتا ہے اور آپ اسی دن ایکٹیو لسٹ میں شامل ہو سکتے ہیں ۔
7- کیا سرکاری ملازمین کا فائلر ہونا ضروری ہے ؟
جواب: جی ہاں - سرکاری ملازمین جیسے ہی پچاس ہزار تنخواہ پر پہنچتے ہیں تو انکی سیلری سے انکم ٹیکس کی کٹوتی شروع ہو جاتی ہے۔ تو جب ٹیکس کٹ ہی رہا ہے تو اسکو FBR میں درج کروانے میں کیا حرج ہے۔
8- کیا سیلری میں سے صرف انکم ٹیکس کی کٹوتی سے آپ ایکٹیو فائلر ہو سکتے ہیں ؟
جواب: جی نہیں ۔ اس کیلئے آپ کو انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنی ہوگی ۔ ورنہ آپ ٹیکس کی کٹوتی کے باوجود نان فائلر ہی رہیں گے۔ اور آپکا ادا کردہ ٹیکس کسی کھاتے میں نہیں جائے گا ۔
9- کیا انکم ٹیکس کٹوتی کے علاوہ بھی سرکاری ملازمین کو کوئی اضافی ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے FBR کو؟
جواب: اگر آپکا ذریعہ آمدن صرف تنخواہ ہے تو آپ کوئی اضافی ٹیکس نہیں ادا کریں گے ۔ بلکہ جو پہلے سے آپکی سیلری سے کٹا ہے اسی کا اندراج انکم ٹیکس ریٹرن میں کر دینا ہی کافی ہے ۔
10- کیا اثاثہ جات پر کوئی ٹیکس ہے؟
جواب: اگر اثاثہ جات سے آپ کو کوئی آمدن حاصل نہیں ہو رہی تو اس پر کوئی ٹیکس نہیں ہے۔ صرف آمدن پر ٹیکس ہے۔ اثاثہ جات پر کوئی ٹیکس نہیں۔
ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے لیے رابطہ کریں*
For Free Help
03457255123
07/09/2023
***𝐀𝐝𝐦𝐢𝐬𝐬𝐢𝐨𝐧𝐬 𝐎𝐩𝐞𝐧***
𝐀𝐩𝐩𝐥𝐲 𝐧𝐨𝐰 𝐚𝐭:
https://aiou.edu.pk/oas-fresh-admission
11/08/2023
>>> 𝐈𝐦𝐩𝐨𝐫𝐭𝐚𝐧𝐭 𝐀𝐧𝐧𝐨𝐮𝐧𝐜𝐞𝐦𝐞𝐧𝐭
>>> https://enrollment.aiou.edu.pk/psp/prod/?cmd=login
26/07/2023
لاہور:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ( Allama Iqbal Open University ) کےسمسٹر خزاں 2023ء کےمیٹرک تاپی ایچ ڈی پروگراموں کےداخلے جاری ہیں، وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی خواہش ہے کہ ایک بھی نوجوان محض مالی وسائل کی کمی کے باعث اعلیٰ اور معیاری تعلیم سے محروم نہ رہ سکے.اس مقصد کے لئے یونیورسٹی نےغریب اورمستحق طلبہ کوداخلہ فیس میں رعایت فراہم کرنےکافیصلہ کیاہے۔
داخلہ فیس میں رعایت حاصل کرنے والی اسکیم سےکم آمدنی والے ایسے افرادمستفیدسکیں گےجومحض داخلہ فیس اداکرنے کی استعداد نہ رکھنے کےباعث تعلیم ترک کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔منصوبے پر عملدرآمد پاکستان کے چاروں صوبوں ٗ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں موجودعلاقائی دفاتر کے ذریعے کیاجارہا ہے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئےایک خصوصی معیار مقرر کیاگیاہے۔
یونیورسٹی کی قائم علاقائی کمیٹیاں طلبہ کی ضروریات کا جائزہ لیں گے اورفیس میں رعایت کی شرح کاتعین کرکے سفارشات پیش کیجائیں گی۔یونیورسٹی کایہ منصوبہ یقینی طورپرملک سے ناخواندگی کےخاتمے میں کلیدی کرداراداکرےگا۔یونیورسٹی کی جانب سے فیس میں رعایت سے مستفید ہونے کےلئے طلبہ کو اپنے اپنے علاقائی دفاتر سےرابطہ کرنے کی ہدایت کیجاتی ہے۔
بحیثیت قومی جامعہ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی آؤٹ آف سکول بچوں کو تعلیمی دھارے میں لانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے، اس مقصد کے لئے یونیورسٹی, گلگت بلتستان، ضم شدہ اضلا ع اور بلوچستان بھر کے عوام کومیٹرک کی تعلیم مفت فراہم کررہی ہے.
وائس چانسلراوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرناصر محمودنے یونیورسٹی کےمتعلقہ ریجنل ڈائریکٹرز کوہدایات جاری کی ہیں کہ وہ یونیورسٹی کے اس پیغام کواِن تینوں علاقوں تک پہنچادیں تاکہ اِن علاقوں میں علم حاصل کرنے کا ایک بھی خواہشمندیونیورسٹی کی سہولت سے محروم نہ رہ پائے.
08/07/2023
لاہور:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ( Allama Iqbal Open University )کےسمسٹرخزاں 2023ء کے پہلےمرحلے کےداخلے ملک کے چاروں صوبوں، آزادکشمیراور گلگت بلتستان میں ایک ساتھ 15جولائی جبکہ دوسرے مرحلےکے داخلے یکم ستمبرسےشروع ہونگے۔
یونیورسٹی نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
قائم مقام وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرناصر محمود نےملک بھرکے 54شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں معلوماتی کاؤنٹرز، سہولت مراکزاور یونین کونسل سطح پر سیل پوائنٹس برائے داخلہ فارم قائم کرنے کی منظوری دی اور ساتھ ہی علاقائی ناظمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ داخلوں سے متعلق طلبہ کی معاونت و راہنمائی کریں اورانہیں بھرپور سپورٹ فراہم کریں۔ٹیوٹرز، ریسورس پرسنزاور علاقائی ناظمین کویہ بھی ہدایت کی ہےکہ وہ ملک کے ہرکونے، ہر گھر تک یونیورسٹی کے داخلوں کاپیغام پہنچادیں تاکہ ملک بھر سی آوٹ آف سکول بچوں میں حصول تعلیم کے خواہشمند افراد کو تعلیمی نیٹ ورک میں لایا جاسکے-
تمام پروگراموں کےداخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر15۔جولائی سے آن لائن دستیاب ہونگے۔میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کے مین کیمپس، علاقائی دفاتر اور سیل پوائنٹس سے بھی حاصل کئے جاسکیں گے۔واضح رہے کہ یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی کے مطابق بی ایس/ایم ایس سی/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے آن لائن اپلائی کرنا لازمی ہے جبکہ میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں داخلہ فارم مینول اور آن لائن دونوں طریقوں سے جمع کیا جاسکے گا -
19/06/2023
10/06/2023
>>> Important announcement.
Need help
Two Femail Students
One ADP 3 Samister Fee
And One BS 1st samister fee cannot pay if some one pay these fee contect me before 9 jun 2023 last AIOU
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Lodhran
59000