Layyah Forest
LAYYAHFOREST Government organisation
16/09/2026
16/09/2026
محکمہ جنگلات لیہ ڈویژن کی اربوں روپے کی اراضی محکمہ جنگلات کے نام واپس انتقال ...
ڈپٹی کنزرویٹر آف فارسٹ (DCF) لیہ فاریسٹ ڈویژن ڈاکٹر سجاد حیدر زیدی کی ہدایت پر پراسیکوشن برانچ نے ڈپٹی کمشنر لیہ کو درخواست دی کہ چک نمبر 244/TDA (شلٹر بیلٹ/ایم ایم روڈ) پر واقع 24 کنال 6 مرلہ اراضی کو غیر قانونی اور بوگس طریقہ سے پرائیویٹ شخص کے نام منتقل کر دیا گیا ہے۔
معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے اسسٹنٹ کمشنر کروڑ کو فوری تحقیقات کا حکم دیا۔ ریونیو ریکارڈ کی پڑتال اور اسسٹنٹ کمشنر و تحصیلدار کروڑ کی رپورٹ پر معلوم ہوا کہ ناصر علی ولد محمد الیاس قوم راجپوت نامی شخص نے 50 سال پرانے مشکوک و غیر تصدیق شدہ دستاویزات کی بنیاد پر ریونیو عملے سے مل کر انتقال نمبر 1382 (مورخہ 06-02-2023) منظور کروایا تھا، جس کے تحت محکمہ جنگلات کی زمین کو غیر قانونی طور پر کلیم کی مد میں منتقل کیا گیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے تمام تر قانونی نقائص اور بے ضابطگیوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اپنے حتمی فیصلے (آرڈر نمبر DC/NTO/3052 مورخہ 25-08-2026) میں انتقال نمبر 1382 کو سرے سے کالعدم (Void ab-initio) اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا اور رقبہ بحق محکمہ جنگلات منتقل کرنے کی ہدایت کی۔
مزید برآں، ڈپٹی کمشنر نے اس بوگس انتقال میں ملوث ریونیو افسران و اہلکاران کے خلاف 1.45 ارب روپے کا ریفرنس بنا کر نیب کو ارسال کیا ہے، جبکہ فراڈ کے ذریعے سرکاری اراضی ہتھیا نے والے ملزم ناصر علی کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کروڑ کو فوجداری مقدمہ درج کروانے کی ہدایت کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر لیہ اور ڈپی کنزرویٹر اف فاریسٹ نے ڈویژنل پراسیکوٹر مہر مختار احمد کی کارکردگی کو سراہا ...
مقامی شہریوں نے ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر اور ڈی سی ایف ڈاکٹر سجاد حیدر زیدی کے اس جرات مندانہ اقدام کو سراہتے ہوئے اسے سرکاری اراضی اور قومی اثاثوں کے تحفظ کے لیے بہترین پیش رفت قرار دیا.
16/09/2026
Major Enforcement Operation Against Illegal Sawmills and Coal Kilns
Layyah Forest Division 🌳,
16 September 2026:
On the directions of the Deputy Conservator of Forests, Layyah, Mr. Sajjad Haider Zaidi, the Forest Protection Officer, Inayat, Mr. Muhammad Amjad Nadeem, along with his field team, conducted a major enforcement operation against unauthorized commercial activities operating within the protected forest zone.
During the operation, 16 illegal sawmills (Ara Jats) were sealed, while 5 operational coal kilns (Koila Bhattian) were dismantled. The action was carried out against commercial establishments functioning within the designated 8-kilometre restricted zone of the forest reserve.
The unauthorized activities posed a serious threat to forest resources and contributed to environmental degradation in the protected area. The operation was therefore undertaken to prevent the illegal exploitation of timber and safeguard the ecological integrity of the forest reserve.
Strict legal proceedings under the relevant forest protection laws have been initiated against the violators. The Forest Department has reaffirmed its commitment to enforcing forestry laws and taking effective action against unauthorized activities that threaten forest resources and the natural environment.
CF DG Khan Forestry and Wildlife Department, Punjab, Pakistan
Maryam Nawaz Sharif
Maryamazing
Pakistan Forest information
15/09/2026
محکمہ جنگلات لیہ ڈویژن کا غیر قانونی آرا مشینوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن. ڈی سی فاریسٹ لیہ ڈویژن ڈاکٹر سجاد حیدر کے حکم پر اے سی فارسٹ ماچھو سب ڈویژن کاشف کامران شیرازی نے ماچھو سب ڈویژن کی حدود میں 16 آرے سیل کیے ، مزید علاقے کے آرا جات و لکڑی کے ٹالوں کو رجسٹریشن کی حتمی مہلت جاری.
محکمہ جنگلات لیہ ڈویژن نے حکومتِ پنجاب کے نوٹیفیکیشن اور پنجاب فارسٹ ڈیپو رولز 2024 کے تحت غیر قانونی آرا مشینوں اور لکڑی کے ٹالوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے آج 16 آرا جات سیل کر دیے ہیں۔
محکمہ جنگلات پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس (بحوالہ نوٹیفیکیشن نمبر SOFT(EXT)IV-3/2023 مورخہ 30.01.2025) کے مطابق، فارسٹ ایکٹ 1927 ترمیم شدہ 2025 کے تحت صوبہ بھر میں بغیر پرمٹ لکڑی کی آمدورفت پر مکمل پابندی ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری جنگلات سے 8 کلو میٹر کے اندر کوئی بھی آرا مشین، ٹال لکڑی یا کوئلہ کی بھٹیاں قائم کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
سرکاری جنگلات سے 8 کلو میٹر کی حدود کے اندر قائم تمام آرا مشینیں، لکڑی کے ٹال اور کوئلہ بھٹیاں فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
جنگل کی حدود سے باہر کام کرنے والے آرا مشین اور ٹال مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد سے جلد ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ آفس لیہ سے اپنی فوری رجسٹریشن کروائیں۔
بصورت دیگر غیر رجسٹرڈ کاروبار کو مکمل طور پر غیر قانونی تصور کیا جائے گا اور مالکان کے خلاف حسبِ ضابطہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.
Kashif Shahzad Qureshi ACF...
لیہ کی دھرتی کا قابل فخر آفیسر ....
14/09/2026
ناظم جنگلات حلقہ ڈیرہ غازی خان محمد طارق نسیم چوہان کا لیہ فارسٹ ڈویژن کا 13، 14 ستمبر 2026 کو لیہ فارسٹ کا وزٹ ... دوران وزٹ ڈی سی فارسٹ لیہ ڈویژن ڈاکٹر سجاد حیدر زیدی کے ہمراہ مختلف کاموں کو چیک کیا .. کہیں پر شاباش تو کہیں سٹاف کو وارننگ کہ کام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے ..
DC Layyah
CF DG Khan
فارسٹ رینجرز فورس ... لیہ فاریسٹ ڈویژن ..
پیٹرولنگ فارسٹ رینجرز ..... سی ایف ڈی جی خان طارق نسیم اور ڈی سی ایف لیہ ڈاکٹر سجاد حیدر زیدی بھی ہمراہ ...
14/09/2026
فارسٹ فورس لیہ کی ٹمبر مافیا کے خلاف بڑی کارروائی: 3 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ وصول، لکڑی ضبط
ڈی سی فاریسٹ (ڈپٹی کنزرویٹر ) آف فارسٹ لیہ ڈویژن ڈاکٹر سجاد حیدر زیدی کی ہدایت و زیرِ نگرانی فارسٹ فورس نے ٹمبر مافیا کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں کرتے ہوئے بھاگل نہر کے قریب لکڑی چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
فارسٹ پروٹیکشن آفیسر لیہ رینج میاں عبدالعزیز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رات کے اندھیرے میں بھاگل نہر کے قریب کارروائی کی، جہاں ٹمبر مافیا درخت کاٹ رہا تھا۔ فارسٹ فورس کو دیکھتے ہی ملزمان لکڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ تعاقب کے دوران ملزمان کی گاڑی (ڈالے) سے لکڑی کا ایک تختہ نیچے گر گیا۔ فارسٹ پروٹیکشن آفیسر میاں عبدالعزیز نے اسی تختے کے نشانات اور ٹیکنیکل طریقے سے سراغ لگا کر ملزمان اور گاڑی کو ڈھونڈ نکالا اور کلیم خان ولد نواب خان پٹھان گروپ (چک 419) سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران ملزمان سے 3 لاکھ 10 ہزار روپے کا جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروایا گیا، جبکہ چوری کی گئی لکڑی ضبط کر کے لاٹ وار مرتب کر کے نیلامی کے لیے ارسال کر دی گئی۔ اس کامیاب کارروائی میں رینجرز محمد ادریس خان، ظفر اقبال، ساجد عباس اور فارسٹ انسپکٹر عبدالجبار بھی فارسٹ پروٹیکشن آفیسر کے ہمراہ تھے۔
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
TDA Colony Layyah.
Leiah