Dio Layyah
District information office Layyah
18/10/2026
با تسلیمات دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ، حکومت پنجاب، ضلع لیہ
لیہ: لیہ فٹبال لیگ کا پہلا میچ لیہ شہر کے نام، آزاد ایف سی لیہ نے پانچ صفر سے کامیابی حاصل کر لی
لیہ: لیہ فٹبال لیگ کے افتتاحی میچ میں ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی خصوصی شرکت،
لیہ۔معروف مزاح نگار ڈاکٹر طاہر شہیر کی بھی فٹبال لیگ میں خصوصی آمد
لیظ۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مقابلہ دیکھا
لیہ: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی لیہ فٹبال لیگ کی دونوں ٹیموں کے کپتانوں سے ملاقات، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی
لیہ: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے آزاد ایف سی لیہ کے کپتان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی
لیہ: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے مہمان ٹیم کے کپتان کو گراؤنڈ آمد پر خوش آمدید کہا
لیہ: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے لیہ فٹبال لیگ میں دو ٹیموں کے کپتانوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے ساتھ خوشگوار ملاقات کی
لیہ: آزاد ایف سی لیہ کے کپتان نے مہمان ٹیم کے کپتان کو گراؤنڈ میں خوش آمدید کہا اور دوستانہ انداز میں مصافحہ کیا
لیہ: آزاد ایف سی لیہ کے کپتان کی جانب سے مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، کھیل کے جذبے اور باہمی احترام کا مظاہرہ
لیہ: لیہ فٹبال لیگ میں کامیابی کے ساتھ باہمی احترام اور بھائی چارے کا پیغام بھی نمایاں، دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا دوستانہ رویہ
لیہ: لیہ فٹبال لیگ میں آزاد ایف سی لیہ کی فاتحانہ انٹری، پہلے مقابلے میں پانچ صفر سے کامیابی اپنے نام کر لی
لیہ: کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر
لیہ: لیہ فٹبال لیگ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع فراہم کر رہی ہے، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر
لیہ: لیہ فٹبال لیگ کے انعقاد سے شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر
لیہ: لیہ فٹبال لیگ کے میچز فلڈ لائٹس کی روشنی میں جاری، اسپورٹس کمپلیکس میں شائقین کی بڑی تعداد موجود
لیہ: لیہ فٹبال لیگ کے مقابلوں میں شہریوں کی بھرپور دلچسپی، شائقین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں مصروف
لیہ: لیہ فٹبال لیگ کا اگلا مقابلہ عرفان اینڈ ظہیر شہید ایف سی 98 ایم ایل اور آتش ایف سی ٹانک کے درمیان کھیلا جارہا یے۔
۔۔۔
ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا 18 اکتوبر 2026ء
لیہ: لیہ فٹبال لیگ کے دوسرے میچ میں ٹانک کی ٹیم نے ایک گول سے کامیابی حاصل کر لی
لیہ: دوسرے میچ میں ٹانک کی ٹیم اور عرفان اینڈ ظہیر شہید ایف سی 98 ایم ایل کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا
لیہ: ٹانک کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کے خلاف ایک گول کی برتری سے میچ اپنے نام کر لیا
لیہ: لیہ فٹبال لیگ میں شریک ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے جاری، کھلاڑیوں کا شاندار کھیل شائقین کی توجہ کا مرکز
لیہ: ڈسٹرکٹ اسپورٹس کمپلیکس لیہ میں فٹبال میچز کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں عروج پر، شائقین کی دلچسپی میں اضافہ
لیہ: لیہ فٹبال لیگ میں ملک بھر سے 31 ٹیمیں شریک، مختلف ٹیموں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع میسر
لیہ: لیہ فٹبال لیگ کے تحت روزانہ کی بنیاد پر میچز کھیلے جا رہے ہیں، فٹبال کے مقابلے 25 اکتوبر تک جاری رہیں گے
لیہ: لیہ فٹبال لیگ کا مقصد کھیلوں کا فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع فراہم کرنا ہے
18/10/2026
با تسلیمات دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ، حکومت پنجاب، ضلع لیہ
ہینڈ آؤٹ
18 اکتوبر 2026ء
لیہ ( )ضلع کی تاریخ کے پہلے بڑے سپورٹس ایونٹ لیہ فٹبال لیگ کا ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس میں باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید بھٹی، رکن پنجاب اسمبلی سمعیہ عطاء شہانی، سابق پارلیمنٹیرینز سید ثقلین شاہ بخاری، صاحبزادہ فیض الحسن سواگ، مہر اعجاز احمد اچلانہ، چوہدری طاہر رندھاوا اور عبدالشکور سواگ،شیخ فیاض، عبد المجید میرانی، اظہر خان ہانس صدر انجمن تاجران، ملک مظفر اقبال دھول سابق صدر انجمن تاجران، چوہدری صفدر اقبال دھول سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، افسران، میڈیا نمائندگان اور فٹبال شائقین نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں لیہ فٹبال لیگ میں شریک 31 ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار مارچ پاسٹ کیا اور پورے گراؤنڈ کا چکر لگایا۔ اس موقع پر ونر اور رنر اپ ٹیموں کے لیے مختص ٹرافیوں کی رونمائی بھی کی گئی جبکہ معروف گلوکار گلاب اور عمران مانی نے اپنی پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ خواتین، بچوں اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت سے سپورٹس کمپلیکس میں خوب رونق رہی۔لیہ فٹبال لیگ میں ملک بھر سے 31 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی اور واپڈا سمیت مختلف اداروں کی ٹیمیں شامل ہیں۔ لیگ کے انعقاد کے لیے پاکستان فٹبال فیڈریشن سے این او سی حاصل کیا گیا ہے جبکہ مقابلے فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔ تقریب کے دوران شرکاء کی سہولت کے لیے پارکنگ اور سکیورٹی کے بہترین انتظامات بھی کیے گئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ لیہ فٹبال لیگ کا آغاز ضلع میں کھیلوں کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے اور یہ ایونٹ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے، تجربہ حاصل کرنے اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع پیدا کرنے اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں لیہ فٹبال لیگ اسی وژن کی عملی تصویر ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک، برداشت اور مثبت مقابلے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں لیہ فٹبال لیگ نہ صرف نوجوان نسل کے لیے صحت مند سرگرمیوں کا بہترین پلیٹ فارم ہے بلکہ اس سے ضلع کا مثبت تشخص بھی اجاگر ہوگا کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ مقامی معیشت اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی تقویت ملنے کی توقع ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لیہ فٹبال لیگ کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے اور سالانہ کھیلوں کے کیلنڈر کا حصہ بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے ایونٹ کی کامیابی کے لیے منتظمین، متعلقہ محکموں، کھلاڑیوں، مہمانوں اور تمام معاونین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔تقریب میں سیکیورٹی و پارکنگ کے بہترین انتظامات کیے گئے جبکہ فوڈ سٹریٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جو کہ لیگ کے آخر تک فعال رہے گی۔
فٹبال کو کک لگنے کو تیار، ریفری کی سیٹی بجنے کو تیار۔
ضلع لیہ کے پہلے سپورٹس ایونٹ لیہ فٹبال لیگ کی تاریخی افتتاحی تقریب آج شام 7 بجے اسپورٹس کمپلیکس لیہ میں سجے گی پرچم کشائی، کھلاڑیوں کا شاندار مارچ پاسٹ، محفلِ موسیقی، آتش بازی، رنگا رنگ کلچر شو اور روایتی جھومر تقریب کی رونق بڑھائیں گے، گلوکار گلاب اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
17 اکتوبر کی شام لیہ کا اسپورٹس کمپلیکس کھیل، ثقافت اور موسیقی کے حسین امتزاج سے جگمگا اٹھے گا، جہاں لیہ فٹبال لیگ کی افتتاحی تقریب ایک یادگار جشن کی صورت اختیار کرے گی۔ شام 7 بجے شروع ہونے والی تقریب میں کھیلوں کا جوش، علاقائی ثقافت کے رنگ اور فنونِ لطیفہ کی دلکش پیشکشیں شائقین کو ایک منفرد ماحول فراہم کریں گی۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوگا، جس کے بعد مختلف ٹیموں کے کھلاڑی رنگ برنگی کٹس میں ملبوس شاندار مارچ پاسٹ پیش کریں گے۔ میدان میں قدم رکھتے کھلاڑیوں کا جوش، شائقین کی تالیوں کی گونج اور فٹبال کے کھیل سے وابستہ ولولہ اس شام کو خاص بنائے گا۔ پھر جب ریفری کی سیٹی گونجے گی اور فٹبال کو پہلی کک لگے گی تو کھیل کے میدان میں مہارت، پھرتی، مقابلے اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا دلکش منظر دیکھنے کو ملے گا۔ افتتاحی تقریب کو چار چاند لگانے کے لیے محفلِ موسیقی، شاندار آتش بازی، رنگا رنگ کلچر شو اور روایتی جھومر کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ معروف گلوکار گلاب اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، جبکہ جھومر کی تھاپ اور علاقائی ثقافت کے دلکش رنگ تقریب کو پنجاب کی روایتی خوشیوں سے ہم آہنگ کریں گے۔ آسمان پر آتش بازی کے رنگ بکھریں گے تو اسپورٹس کمپلیکس روشنیوں، موسیقی اور جشن کے دلکش منظر میں ڈھل جائے گا۔ لیہ فٹبال لیگ کا یہ آغاز کھیل کے ساتھ ثقافتی شناخت، اجتماعی خوشی اور نوجوانوں کے مثبت جذبوں کو اجاگر کرنے کا موقع بھی ہے۔ یہ وہ شام ہوگی جب میدان میں کھیل کا جنون اور اسٹیج پر فن و ثقافت کے رنگ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے، اور لیہ کے شہری ایک یادگار تقریب کا حصہ بنیں گے۔ افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے ہر خاص و عام کو دعوتِ عام ہے۔ اہلِ لیہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ 17 اکتوبر کو شام 7 بجے اسپورٹس کمپلیکس پہنچیں، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں اور موسیقی، جھومر، آتش بازی اور کھیلوں کے جوش سے بھرپور اس تاریخی شام کو اپنی شرکت سے یادگار بنائیں۔
لیہ فٹبال لیگ ضلع کی پہچان بنے گی، لیگ میں ملک بھر سے 31 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ لیہ فٹبال لیگ کے لئے پاکستان فٹبال فیڈریشن سے باقاعدہ این او سی حاصل کیا گیا ہے۔ 17 اکتوبر کو افتتاحی تقریب میں معروف گلوکارہ گلاب پرفارم کریں گی جبکہ آتش بازی بھی کی جائے گی۔ اختتامی تقریب پر معروف گلوکار طاہر عباس پرفارم کریں گے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل ہوں گے۔ لیہ فٹبال لیگ کھیلوں کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کھیلوں کے فروغ کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہیں لیہ فٹبال لیگ کا انعقاد اس سلسلہ کی عملی کڑی یے۔انہوں نے کہا کہ ضلع لیہ میں فٹبال کے بے پناہ ٹیلنٹ کو قومی سطح پر متعارف کرانے، نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے لیہ فٹبال لیگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے لیگ میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، واپڈا و دیگر ٹیمیں شرکت کریں گی۔مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جانے والے میچز پر مشتمل یہ میگا سپورٹس ایونٹ نہ صرف لیہ کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کرے گا بلکہ ضلع میں کھیلوں کے فروغ، فٹبال ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور معاشی سرگرمیوں کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ لیگ کو پاکستان سپر لیگ کے طرز پر منعقد کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ میچز کے دوران شائقین کو بہترین کھیل اور تفریحی ماحول فراہم کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ لیہ میں فٹبال کا نمایاں ٹیلنٹ موجود ہے اور ضلعی انتظامیہ محکمہ سپورٹس کے اشتراک سے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے اور انہیں قومی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لیگ کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ ہر سال اس کا انعقاد ممکن ہو اور ضلع میں فٹبال کی سرگرمیوں کو مسلسل فروغ ملتا رہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لیہ فٹبال لیگ ضلع کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی کیونکہ اس سے کھیلوں کے فروغ کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کو بھی تقویت ملے گی لیگ کے دوران فوڈ اسٹریٹ قائم کی جائے گی، جس سے مقامی کاروبار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل اور کھلاڑیوں کو فروغ دینا صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے، جبکہ نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں کو مثبت سمت دی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لیہ کا میڈیا اس ایونٹ کا فرسٹ پارٹنر ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ مقامی میڈیا اس میںگا ایونٹ کو قومی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، کیونکہ یہ لیگ ضلع لیہ کی پہچان بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے نوجوانوں کو جب اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے معیاری مواقع میسر آئیں گے تو وہ مزید جذبے اور محنت کے ساتھ کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لیہ کے شہریوں، تاجر برادری اور سماجی حلقوں کو اس ایونٹ کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کرنا چاہیے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر کا تعاون بھی اس لیگ کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ لیگ کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کو یادگار بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ایونٹ کے دوران میوزیکل نائٹ اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا، جبکہ میچز میں ریفری کے فرائض بین الاقوامی سطح کے ریفریز انجام دیں گے۔ لیگ میں شریک ٹیموں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے میڈلز اور نقد انعامات بھی دیے جائیں گے جبکہ میچ میں نیشنل لیول کے ریفری فرائض انجام دیں گے لیگ کی اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل مہمان خصوصی ہوں گے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز خضر ظہور، اسسٹنٹ کمشنر لیہ رانا زوہیب کریم، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز احمد بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن نثار احمد خان، سی او ضلع کونسل محمد فیصل، فٹبال کوچ عارف چھینہ بھی موجود تھے۔
14/10/2026
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شعبہ تعلیم میں انقلابی اقدامات جاری ہیں۔ صوبہ بھر میں تعلیم کے معیار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے عالمی معیار کے 300 "نواز شریف اسکولز آف ایمننس" قائم کر دیئے گئے ہیں۔ جہاں طلبہ کو مفت تعلیم کے ساتھ جدید مہارتوں سے بھی ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
ان سکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز، جدید سائنسی لیبارٹریز اور عالمی معیار کے تعلیمی ماحول کے ذریعے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں، سائنسی سوچ اور عملی مہارتوں کو فروغ دینے پر توجہ دی جارہی ہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں جیسی صحت مند سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔
اس انقلابی اقدام کا مقصد بالکل واضح ہے کہ تعلیم صرف چند بچوں تک محدود نہ رہے بلکہ پنجاب کے ہر بچے کو آگے بڑھنے اور خواب پورے کرنے کا بھرپور موقع ملے۔
*X* Government of Punjab
https://x.com/GovtofPunjabPK/status/2110235918586241308
*Facebook* Government of Punjab
https://www.facebook.com/share/v/1aai2doNVN/
*Instagram* Government of Punjab https://www.instagram.com/reel/DecaLy7s6Po/?cplk=MTJ2OWNpeHZ0cmwwag==
*TikTok* Government of Punjab
https://t.tiktok.com/ZSgJMuLJf/
09/10/2026
تمام ہمت کارڈ ہولڈرز کے لیے خوشخبری!
ہمت کارڈ مالی سال 27-2026 کی پہلی سہ ماہی قسط جاری کر دی گئی ہے۔ تمام ہمت کارڈ ہولڈرز سے گزارش ہے کہ اپنی رقم قریبی اے ٹی ایم سے نکلوا لیں۔
رقم نکلوانے میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں 1312 پر کال کریں یا قریبی سوشل ویلفیئر دفتر سے رابطہ کریں۔
#1312
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے
"وزیرِاعلیٰ پنجاب ہونہار اسکالرشپ پروگرام" کے تحت 70 اہم اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں مستحق طلبہ و طالبات کے لیے اسکالرشپس فراہم کی جا رہی ہیں۔
اب تک 108,557 اسکالرشپس فراہم کی جا چکی ہیں۔ تعلیمی سال 27-2026 کے لیے 22 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔ اعلیٰ تعلیم کی راہ میں فیس کا بوجھ کم کرنے کی جانب حکومت پنجاب کا اہم اقدام ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مسقط میں عمانی وزیر برائے ہاؤسنگ و اربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی کی ملاقات۔ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے "اپنی چھت، اپنا گھر" اور ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بتایا کہ پروگرام کے تحت 2 لاکھ سے زائد افراد کو 260 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ سوا لاکھ سے زائد خاندان اپنے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔ عمانی وزیر نے “اپنی چھت، اپنا گھر” کے بلاسود ماڈل میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔
""اپنی چھت، اپنا گھر" وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا فلیگ شپ ہاؤسنگ پروگرام ہے، جسے اقوام متحدہ کے ہیبی ٹیٹ پروگرام کی جانب سے عالمی پذیرائی ملی۔ عالمی اعزاز کے بعد منصوبے کو کسی سابقہ حکومت سے منسوب کرنا حقائق کے منافی ہے۔"
وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی اہم پریس کانفرنس۔
"یو این ہیبی ٹیٹ نے "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام کو کامیاب اور قابلِ تقلید منصوبے کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے عالمی اعزاز سے نوازا۔منصوبہ کی میرٹ اور شفافیت کے تحت براہِ راست لاکھوں خاندانوں کو رہائش کی سہولت فراہم کی گئی، جو پنجاب میں عوامی خدمت کے ایک اہم اقدام کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ اعزاز وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور ان تمام خاندانوں کے لیے اعزاز ہے جنہیں اس پروگرام کے تحت اپنی چھت ملی۔"
وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Dio Layyah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Subscribe
We will notify you when anything happens in Layyah.