Hum Middle Class Log

Hum Middle Class Log

Share

Welcome to Hum Middle Class Log! This is a community for middle-class people to share their stories,

Photos from Best Future Finds's post 11/12/2025
27/04/2025

روٹی لینے تنور پر گیا تو دیکھا کہ تنور والے نے پنکھے کے ساتھ سگریٹ کی خالی ڈبیا باندھ رکھی تھی۔
میں اور پروفیسر آپس میں تکرار کرنے لگے۔ میرا کہنا تھا کہ پنکھے کا توازن بگڑ گیا ہے لہٰذا متوازن کرنے کے لئے ڈبیا باندھی گئی ہے جبکہ پروفیسر کا خیال تھا کہ پروں کی گردشی حرکت کو مطلوبہ رد عملی قوت مہیا کرنے کے لئے ڈبیا باندھی گئی ہے۔ ہاں ایک بات پر ہم دونوں متفق تھے کہ ڈبیا کا پروں کی آر پی ایم کی کمی بیشی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
بحث طوالت پکڑنے لگی تو تنور والا کہنے لگا کہ صاحب میں بھی اپنا نظریہ پیش کروں کہ اس ایجاد کا میں ذمہ دار ہوں۔
ہم یک زبان ہو کر بولے کہو۔
وہ کہنے لگا کہ آٹے والے گودام میں بلی نے بچے دے رکھے ہیں، یہ ڈبیا میں نے ان کے کھیلنے کے لئے باندھ رکھی ہے۔ ہر بات پر نیوٹن بننے کی کوشش نہیں کرتے۔😎😅

26/04/2025

ہم مڈل کلاس لوگ موٹے کیوں نا ہوں
جب ہمارے کھانوں میں آلو ہی شامل ہیں
آلو گوبھی، آلو مٹر، آلو پالک، آلو میتھی، آلو گوشت،
الو والے چاول اور آلو کا شوربہ ۔
جب کچھ سمجھ نا آئے کیا پکائے تو آلو fry کر لیتے ہے
اور کبھی آلو بچ جاۓ تو اسکی روٹی پکا لیتے انڈے آلو
آلو کی بھجیا بنا لو
پھر ہر بندہ سوچتا یہ غریب ہیں لیکن موٹے پتہ نہیں کیسے ہو رہے
تو ہم آلو کھاتے اسلئے مجبوری میں موٹا ہونا پڑ رہا ہمیں 😂😂😂

25/04/2025

ہم مڈل کلاس لوگ کھانے میں اپنا الگ معیار رکھتے ہیں۔
کبھی آم کے ساتھ تو کبھی خربوزے کے ساتھ روٹی تناول کرتے ہیں۔۔۔۔
جہاں امرود کی چٹنی ہمارے کھانے کو چار چاند لگا دیتی ہے وہی پودینے کی چٹنی ہمارے دسترخوان کو رونق بخشتی ہے۔

ہمارے لیے میٹھا کبھی چینی کی اک پھانک، کبھی گڑ کا اک ٹکڑا اور کبھی امی کے ہاتھوں سے بنی میٹھی روٹی میں چھپا ہوتا ہے۔

ہماری باتوں، قہقہوں اور چھوٹی چھوٹی خوشیوں میں جو مٹھاس ہے وہ کسی شاہی ضیافت سے کم نہیں۔۔۔۔۔۔۔

سچ میں ہم مڈل کلاس لوگ بہت ہی سادہ مزاج ہوتے ہیں۔

24/04/2025

الحمد للہ، ❤🙅‍♀
ہم مڈل کلاس لوگ زندگی کو پوری طرح انجوائے کرتے ہیں،،
ہمیں ناک سکیڑ کر،، منہ ٹیڑھا کر کے انگلش بولنی نہیں پڑتی،
ہم پنجابی ،، اردو، مکس کر کے بات سمجھا لیتے ہیں ،،
ہمیں فورک سے کھانے کی فکر نہیں ہوتی ہم ہاتھوں سے کھا لیتے ہیں،،
ہمیں پاؤں گندے ہونے کا ڈر نہیں ہوتا ہم ننگے پاؤں سارے گھر میں گھوم لیتے ہیں،،
ہمیں کپڑے گندے ہونے کی فکر نہیں ہوتی ہم زمین پر لوٹ پوٹ لیتے ہیں،،
ہمیں خاطر داری کے لیے اسٹینڈرڈ دیکھنا نہیں پڑتا
ہم آلو کے چپس اور چائے سے بھی خوش ہو جاتے ہیں،،
ہمیں جراثیم کا ڈر نہیں ہوتا ہم مریض کو بھی گلے لگا کر حوصلہ دے لیتے ہیں،،
ہمیں برانڈڈ کپڑوں کا لالچ نہیں ہوتا ہم سیلوں سے خرید کر خود ویسا بنا لیتے ہیں،،
ہمیں گاڑیوں کا لالچ نہیں ہوتا ہم. چنگچی کو اپنی کرولا سمجھ لیتے ہیں،، الحمدللہ✨🎀

23/04/2025

بیوقوف مڈل کلاس
(آج کی بات کسی کو بُری لگ سکتی ہے اُس کے لیے پہلے سے ہی معزرت خواہ ہوں)

سونا تقریباً تین لاکھ روپے تولہ ہونے کی وجہ سے عام عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے، اس سے مڈل کلاس گھرانوں کی شادیاں بھی پہنچ سے دور ہو رہی ہیں، جنہوں نے گولڈ جیولری کا دکھاوا ضرور کرنا ہوتا ہے۔ اور زیادہ تر وہ گولڈ بعد میں سالہا سال سنبھال کر رکھ لیا جاتا یے اور فنکشنز پر بھی پہنا نہیں جاتا۔

مڈل کلاس یا لوئر مڈل کلاس کے لوگ اتنے بیوقوف ہوتے ہیں کہ لڑکا پوری عمر موٹرسائیکل چلاتا ہے لیکن بارات والے دن کئی عدد نئی کاریں کرائے پر لیکر دلہن کے گھر پہنچ جاتا ہے، اور شادی سے اگلے دن پھر وہ دلہا اور دلہن موٹر سائیکل پر رُلتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔ شادی پر دونوں گھر اتنی تو فضول خرچی کر ہی لیتے ہیں کہ اگر بچت کی جائے تو چھوٹی موٹی گاڑی آسانی سے آ سکتی ہے۔

جہیز میں لڑکی کو درجنوں بستر، کمبل، رضائیاں، تکیے دیے جاتے جو کسی پیٹی یا الماری میں دس بیس سال بھی بند رہتے۔
اس سے بھی گھٹیا کام یہ ہے کہ لڑکی کیلئے دونوں طرف سے کئی عدد سوٹ اور جوتے صرف اسلیئے خریدے جاتے کہ آنے والے مہمانوں کو دکھائے جائیں۔ جو بعد میں آؤٹ آف فیشن ہو جاتے۔
یہ بیوقوف لوگ پوری عمر دال روٹی کھاتے ہیں، ایک ایک روپے کی بچت کرتے ہیں،لیکن شادی پر صرف دکھاوے کیلئے بریانی، مٹن، بیف اور پتا نہیں کیا کیا انتظام کیا جاتا۔ اور وہ بھی ایک بار نہیں بلکہ مہندی، بارات، ولیمہ کیلئے۔
لڑکے کی شادی پر دس پندرہ لاکھ لگا دیں گے لیکن سادگی سے شادی کر کے باقی پیسے اس لڑکے کو نہیں دیں گے کہ وہ اپنا کوئی کام کاج کر لے۔
دلہن کا ایک فنکشن کا میک اپ پچیس تیس ہزار سے شروع ہو کر کئی لاکھوں تک جاتا ہے، جو کہ پانچ سات گھنٹے کے لیے ایک جعلی تصویر پیش کرتا ہے۔
اس سارے معاملات میں لڑکے لڑکی والے دونوں برابر کے حصہ دار ہوتے۔👍💯

22/04/2025

💕والدین سے مسکرا کر بات کیا کریں
ہم مڈل کلاس لوگ ہیں
ہمارے ماں باپ کے پاس جائیدادیں نہیں زندگیاں ہوتی ہیں جو ہم پر لگا دیتے ہیں💕

🤲یآ اللّٰہ ہمارا ماں باپ کو ہمیشہ سلامت رکھے
اور زندگی بھر خوش رکھے آمین یارب العالمین 🤲

Want your business to be the top-listed Media Company in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Lahore
54000

Opening Hours

09:00 - 17:00