Daily Hadith-e-Nabvi
May Allah Guide Us on the Way of ISLAM.
تکبر کی مذمت!
رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک قیامت کے دن سب سے زیادہ گندا اور غضب کا مستحق شخص وہ ہو گا جو شہنشاہ کہلاتا ہوگا اللّٰہ کے سوا اور کوئی بادشاہ نہیں ہے
(صحیح مسلم:5611)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
سخی آدمی اللہ تعالیٰ کے قریب، جنت کے قریب اور لوگوں کے قریب ہوتا ہے، اور جہنم سے دور ہوتا ہے۔ جبکہ بخیل آدمی اللہ تعالیٰ سے دور، جنت سے دور اور لوگوں سے دور ہوتا ہے، اور جہنم کے قریب ہوتا ہے۔ اور سخی جاہل اللہ تعالیٰ کو بخیل عابد سے زیادہ محبوب ہے۔
(جامع ترمذی: 1961)
حضرت ابو الدرداءؓ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا
مِيزَانِ اَعْمَال میں اچھے اخلاق سے زیادہ بھاری کوئی چیز نہیں۔
*ذوالحجہ کے افضل دن!*
نبی کریمﷺ نے فرمایا ان دنوں کے عمل سے زیادہ کسی دن کے عمل میں فضیلت نہیں لوگوں نے پوچھا اور جہاد میں بھی نہیں آپ نے فرمایا کہ ہاں جہاد میں بھی نہیں سوا اس شخص کے جو اپنی جان و مال خطرہ میں ڈال کر نکلا اور واپس آیا تو ساتھ کچھ بھی نہ لایا (سب کچھ اللّٰہ کی راہ میں قربان کر دیا)
(صحیح بخاری:969)
*بخار کا علاج !*
آپﷺ نے فرمایا بخار کی شدت جہنم کی لپٹوں سے ہے اس کو پانی سے ٹھنڈا کرو
(صحیح مسلم:5752)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ حضور اقدس ﷺ کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ:*
*“جو شخص میری قبرِ انور کے قریب مجھ پر درود بھیجتا ہے، میں اُسے خود سنتا ہوں، اور جو دور سے مجھ پر درود بھیجتا ہے، وہ مجھ تک پہنچا دیا جاتا ہے۔”*
*دلوں کی حفاظت!*
نبیﷺ (گھر سے باہر) اپنی ایک اہلیہ کے ساتھ تھے آپ کے پاس سے ایک شخص گزرا تو آپ نے اسے بلا لیا جب وہ آیا تو آپ نے فرمایا اے فلاں یہ میری فلاں بیوی ہے اس شخص نے کہا اللّٰہ کے رسول میں کسی کے بارے میں گمان کرتا بھی تو آپ کے بارے میں تو نہیں کر سکتا تھا آپﷺ نے فرمایا شیطان انسان کی رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے
(صحیح مسلم:5678)
جنگ میں عورتوں کے کام
حضرت ام عطیہ ؓ بیان کرتی ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سات غزوات میں شرکت کی ، میں اِن کے سامان کے پاس رہا کرتی تھی ، اِن کے لیے کھانا تیار کرتی ، زخمیوں کا علاج کرتی اور مریضوں کی دیکھ بھال کیا کرتی تھی ۔ رواہ مسلم ۔
*عفت و حفاظت!*
رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا سنو کوئی شخص کسی شادی شدہ عورت کے پاس رات کو نہ رہے الا یہ کہ اس کا خاوند ہو یا محرم (غیر شادی شدہ عورت کے پاس رہنا اور زیادہ سختی سے ممنوع ہے)
(صحیح مسلم:5673)
*جمعہ میں سبقت کا ثواب!*
رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا کہ جو شخص جمعہ کے دن غسل جنابت کر کے نماز پڑھنے جائے تو گویا اس نے ایک اونٹ کی قربانی دی (اگر اول وقت مسجد میں پہنچا) اور اگر بعد میں گیا تو گویا ایک گائے کی قربانی دی اور جو تیسرے نمبر پر گیا تو گویا اس نے ایک سینگ والے مینڈھے کی قربانی دی اور جو کوئی چوتھے نمبر پر گیا تو اس نے گویا ایک مرغی کی قربانی دی اور جو کوئی پانچویں نمبر پر گیا اس نے گویا انڈا اللّٰہ کی راہ میں دیا لیکن جب امام خطبہ کے لیے باہر آ جاتا ہے تو ملائکہ خطبہ سننے میں مشغول ہو جاتے ہیں
(صحیح بخاری:881)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Lahore