Train Master
All Aboard! Welcome to Train Master , your ultimate destination for thrilling train videos! From high-speed rail to scenic routes, we've got the tracks covered.
Join the journey like and follow now! Thank you 🙂
29/04/2026
#لاہور تا #کراچی براستہ چلنے والی نان اسٹاپ ٹرین (43-اپ/44-ڈاؤن) اور #راولپنڈی تا کراچی براستہ فیصل آباد چلنے والی نان اسٹاپ ٹرین (35-اپ/36-ڈاؤن) کو مستقل بنیادوں پر بند کر دیا گیا۔
#لاہور تا #کراچی براستہ چلنے والی نان اسٹاپ ٹرین (43-اپ/44-ڈاؤن) اور #راولپنڈی تا کراچی براستہ فیصل آباد چلنے والی نان اسٹاپ ٹرین (35-اپ/36-ڈاؤن) کو مستقل بنیادوں پر بند کر دیا گیا۔
Brave father ❤️🙂
゚viralシ ゚
فیصل آباد والوں کی بھی سنی گئی۔ (111-اپ/112-ڈاؤن) بدر ایکسپریس اور (113-اپ/114-ڈاؤن) غوری ایکسپریس مئی کے پہلے ہفتے میں نئے ریک کے ساتھ چلیں گیں۔ ان شاءﷲ
26/04/2026
پاکستان ریلویز کی حساس تنصیبات پر فوٹوگرافی کی کسی شخص کو اجازت نہیں ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ریلوے سروسز کے حوالے سے صحافیوں اور اتھرائزڈ ولاگرز کی روٹین کوریج پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
25/04/2026
🙁
ہزارہ، غوری اور بدر ایکسپریس کے لیے نئی ریکس مئی کے پہلے ہفتے میں شامل ہوں گی۔
16/04/2026
معاہدے کے تحت پنجاب کے 8 لوکل روٹس پر مجموعی طور پر 1415 کلومیٹر طویل ریلوے نیٹ ورک قائم کیا جائے گا، جہاں جدید ترین ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
16/04/2026
پنجاب حکومت اور پاکستان ریلویز کے مابین شراکت داری کا معاہدہ طے پا گیا۔
پنجاب میں ریلوے کے 9 روٹس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان روٹس پر ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
پنجاب کے 20 ریجنز میں 8 لوکل روٹس پر مجموعی طور پر 1415 کلومیٹر طویل نیٹ ورک قائم کیا جائے گا اور جدید ترین ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
ریلوے حادثات کے سدباب کے لیے خودکار سسٹم لایا جا رہا ہے
حکومتِ پنجاب اس منصوبے کے لیے نئے انجن اور عالمی معیار کی جدید ترین کوچز فراہم کرے گی جبکہ صوبائی حکومت علاقائی روٹس پر سفر کو آسان بنانے کے لیے جدید ڈی ایم یو ٹرینیں چلائے گی۔ اہم روٹس درج ذیل ہیں:
شاہدرہ، نارووال اور سیالکوٹ کے درمیان ٹرین سروس
رائیونڈ، قصور اور پاکپتن سے لودھراں تک 370 کلومیٹر طویل روٹ
شیخوپورہ، جڑانوالہ اور شورکوٹ (220 کلومیٹر)
لالہ موسیٰ، ملکوال اور سرگودھا روٹ
کوٹ ادو سے ڈیرہ غازی خان اور کشمور تک 303 کلومیٹر طویل
فیصل آباد سے براستہ چک جھمرہ اور شاہین آباد روٹ
حکومت پنجاب کی معاونت سے 9 روٹس پر تقریباً 9 کروڑ افراد مستفید ہوں گے
ماضی میں ریلوے میں کسی صوبائی حکومت نے سرمایہ کاری نہیں کی، لیکن اب وزیراعلیٰ کی نگرانی میں ریلوے کی تاریخی سرمایہ کاری سے صوبہ میں ریلوے کی حالت بدل سکتی ہے۔
دوسرے صوبوں کی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ بھی ریلوے کے ساتھ شراکت داری کرکے صوبہ کے لوگوں کو سفری سہولیات میسر آ سکیں۔
15/04/2026
ریلوے شعبہ مکینیکل انجینیر حکام کی نااہلی اور ناقص کارکردگی،ٹرین بوگیوں کی مرمت اور دیکھ بھال میں ناکام، ریلوے سسٹم میں 334 بوگیوں کی شارٹیج، ریلوے کو ٹرین آپریشن چلانے کے لیے 1ہزار 468 بوگیاں درکار ہیں۔سسٹم میں اس وقت 1ہزار 134 بوگیاں ہی موجود، سسٹم میں چلنے والی 175 بوگیاں سالانہ مینٹیننس کے بغیر ہی ٹریک پر چلائے جانے کا انکشاف، آئے روز ٹرین حادثات کی وجوہات میں بوگیوں کا فٹ نہ ہونا بھی شامل۔
Source: City 42 News
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Lahore