Fast App Development

Fast App Development

Share

Fast App Development is place for those Beginners who want to learn App Development in easy way in Urdu/Hindi.

Rashidfaheemdev: I will develop android app in java with full source code for $100 on fiverr.com 10/09/2025

https://www.fiverr.com/s/0bBZyma

Rashidfaheemdev: I will develop android app in java with full source code for $100 on fiverr.com For only $100, Rashidfaheemdev will develop android app in java with full source code. | I will develop a professional, fully functional custom Android app tailored to your needsAre you looking for a reliable Android developer who can bring your | Fiverr

08/09/2025

پچاس دن کا جاوا/اینڈرائیڈ پروگرامنگ کا کورس آج 8 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔
کورس فیس دس ہزار روپے ہے لیکن 10 ستمبر تک انرول ہونے والوں کے لیے ڈسکائونٹ فیس پانچ ہزار روپے ہے۔
(جو لوگ یکمشت فیس ادا نہیں کر سکتے وہ اقساط میں ادا کر سکتے ہیں)
ہفتے میں 6 دن کلاسز ہوں گی زوم پر۔
آپ کو جاوا اور اینڈرائیڈ کے بیسک کانسیپٹس سکھائے جائیں گے۔
کورس مکمل ہونے کے بعد آپ اس قابل ہوں گے کہ ونڈوز کے لیے جاوا میں ڈیسک ٹاپ ایپ بنا سکیں اور اینڈرائیڈ فون کے لیے اینڈرائیڈ ایپ بنا سکیں۔
واٹس ایپ: 03126193172

23/08/2025

پچاس دن کا بیسک پروگرامنگ کورس
جس میں آپ کو جاوا، سوئنگ اور بیسک اینڈرائیڈ کانسیپٹس سکھائے جائیں گے۔ جاوا اور جاوا سوئنگ کے بعد آپ ونڈوز بیسڈ ایپ بنائیں گے اور اینڈرائیڈ کے بعد آپ ایک اینڈرائیڈ ایپ بنائیں گے۔
اس کورس کے بعد آپ ان ایپس کی سروسز فائیور اور دوسری فری لانسنگ ویب سائٹس پر بھی دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایپس بنا کر گوگل پلے سٹور پر بھی پبلش کر سکتے ہیں اور ایڈز سے کما سکتے ہیں۔
پروگرامنگ/کوڈنگ ایک ایسی سکل ہے جس کی ڈیمانڈ کبھی ختم نہیں ہونی نہ ہی اس کو اے آئی مکمل طرح سے ری پلیس کر سکتی ہے۔
کلاسز آن لائن زوم پر ہوں گی۔
کورس کی پہلی کلاس: 8 ستمبر
ہفتے میں 6 کلاسز
کورس فیس: دس ہزار روپے
رابطہ نمبر: 03126193172

Simple QR Scanner 23/08/2025

گوگل پلے سٹور پر میری پہلی ایپ پبلش ہو گئی۔

Simple QR Scanner

18/08/2023

ہر فیلڈ اور سکل کا اپنا مزہ ہے۔ میرے لیے صبح صبح اٹھ کر پی سی آن کر کےاینڈرائیڈ سٹوڈیو اوپن کرنا اور جس پروحیکٹ پر میں کام کر رہا ہوں اس میں روز کسی ایک نئے فیچر کے لیے کوڈنگ کرنا، اس کو ٹیسٹ کرنا، جو بگ یا مسئلہ آئے اس کے لیے Stack Overflow اور گوگل سرچ کی مدد لینا ان سب میں ایک عجیب سا مزہ ہے۔ کیبل کے ساتھ اینڈرائیڈ فون پی سی کنکٹ ہوتا ہے۔ اینڈرائیڈ سٹوڈیو میں ایپ کو رن کرنا اور پھر وہ ایپ فون پر انسٹال ہو کر اوپن ہوتی ہے تو اس کے فیچر کو ٹیسٹ کرنا یہ سب میرے لیے چائے پینے جتنا مزیدار ہے۔
اس لیول پر پہنچنے کے لیے مجھے تین چار ماہ لگے تھے۔ ایک ماہ میں جاوا لینگوئج کے بیسک کانسیپٹس سیکھے جس میں ڈیٹا ٹائپس، ویری ایبلز، If Else، دو تین قسم کے لوپس، فنکشن بنانا اور استعمال کرنا اور اوبجیکٹ اورینٹڈ پروگرامنگ کے چار پانچ کانسیپٹس شامل ہیں۔ پھر دو تین مہینے ایںدرائیڈ سٹوڈیو کو سمجھا اس کا انوائرمنٹ دیکھا۔ اینڈرائیڈ ایپ کا لائف سائیکل سمجھا اور اینڈرائیڈ میں ایپ کا انٹرفیس بنانا سیکھا جیسے بٹنز کیسے بنتے ہیں ٹیکسٹ ویوز کیسے بنتے ہیں ایڈٹ ٹیکسٹ، لسٹ ویو، امیج ویو اور لے آئوٹ منیجرز کیسے کام کرتے ہیں. اگلا کام تھا اینڈرائیڈ ایپ میں چھوٹے چھوٹے ٹاسکس سمجھنا جن کا کوڈ بنا بنایا نیٹ پر اور Stsck Overflow سے مل جاتا ہے جیے گیلری سے کوئی امیج کیسے سلیکٹ کرنی ہے اس کو ایکٹویٹی میں شو کیسے کرنا ہے وغیرہ۔ پھر ان ٹاسکس کے کوڈز کو جمع کر کے ایک ایپ کی شکل دینا وغیرہ۔
یہ ایک الگ ہی دنیا ہے اور یقین کریں ایک انتہائی دلچسپ دنیا ہے۔ ساتھ بیٹھے بندے کا ٹکے کی سمجھ نہیں آ رہی ہوتی کہ آپ کیا کر رہے ہیں صرف آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ کہاں پہنچ چکے ہیں۔
تھوڑا ایڈوانس لیول تب آتا ہے جب آپ ڈیٹا بیس بناتے ہیں، اس میں ڈیٹا سٹور کرنا اور Retrieve کرنا سیکھتے ہیں۔ تب آپ اس لیول پر پہنچتے ہیں کہ کسی بھی قسم کی ایپ سوچ کر اسے بنا سکیں۔ پھر آپ کا وہ لیول شروع ہوتا ہے کہ آپ کسی کلائنٹ سے ایپ کی تفصیل لے کر اس کے مطلب کی ایپ بنانے کے قابل ہوتے ہیں اور یہاں سے شروع ہوتا ہے آپ کی ارننگ کا سفر۔
جو پہلے دن سے بنا اس سمندر میں غوطہ لگائے ارننگ کا سوچ کر بیٹھے ہوتے ہیں وہ اس لیول تک پہنچنے سے پہلے ہمت ہار کر چھوڑ جاتے ہیں۔ آپ کو فوکس چاہیے ہوتا ہے زیادہ سے زیادہ سے سیکھنے کے لیے۔ جیسے تھری ایڈیٹس میں عامر خان نے کہا تھا کہ Successful ہونے کے لیے بلکہ Excellence کے پیچھے بھاگو۔ جب آپ اس لیول پر پہنچیں گے تو Success اور پیسہ خود بخود آئے گا۔
جو لوگ اس سفر کو اختیار کرنا چاہتے ہیں ان کو بنا کوئی فیس لیے گائیڈ کرنے میں مجھے خوشی ہوتی ہے۔ آپ کے پاس ایک چار یا آٹھ جی بی والا ایک پی سی یا لیپ ٹاپ ہونا چاہیے کیونکہ یہ سب موبائل پر نہیں ہو سکتا۔ ساتھ انٹرنیٹ ہو تاکہ زیادہ سے زیادہ ہیلپ لی جا سکے۔ یاد رکھیں پہلا سٹیپ جاوا پروگرامنگ لینگوئج ہے دوسرا سٹیپ اینڈرائیڈ ہے۔ اگر آپ ایک دو مہینے بھی پہلے سٹیپ پر لگاتے ہیں تو دوسرا سٹیپ آپ کے لیے آسان ہو جاتا ہے۔

گائیڈینس کے لیے ان باکس رابطہ کر سکتے ہیں۔ صرف لرننگ مٹیریل شئیر کیا جائے گا اور کوئی بھی کانسیپٹ سمجھ نہ آنے کی صورت میں میسیج یا وائس سے ہیلپ کی جائے گا بنا کوئی فیس چارج کیے۔
تو کیا آپ تیار ہیں ایک نئی دنیا ایکسپلور کرنے کے لیے؟

14/07/2023

چالیس پچاس ہزار روپے سیلری کے لیے لوگ دل لگا کر کوئی بھی کام سیکھتے بھی ہیں اور دن رات محنت بھی کرتے ہیں۔ سافٹ وئیر ڈوریلپمنٹ کی فیلڈ میں سیلری کتنی ہوتی ہے زیادہ تر لوگوں کو اس بارے علم نہیں۔ نہ ہی کبھی سافٹ وئیر ڈویلپرز بتاتے ہیں۔ پاکستان میں ویسے بھی استحصال ہوتا ہے اور ٹیلنٹ کی قدر اس طرح نہیں ہوتی جس طرح باقی ملکوں میں ہوتی ہے اس لیے یہاں ستر اسی ہزار یا ایک ڈیڑھ لاکھ تک سیلری دی جاتی ہے ڈویلپرز کو۔ جب کہ وہی ڈویلپر دوبئی یا دوسرے ممالک میں جا کر کام کرتے ہیں تو چند سالوں میں خوشحال ہو جاتے ہیں۔ وجہ وہاں اچھی سیلری ہے۔
نیچے سکرین شاٹ میں مشہور زمانہ ویب سائٹ Glassdoor کا سکرین شاٹ ہے جس میں دوبئی میں جاوا ڈویلپر کی سیلری کا ایک اندازہ بتایا گیا ہے حو کہ تھوڑا بہت اوپر نیچے ہو سکتا ہے لیکن دوسرے کاموں کی نسبت اس فیلڈ میں بہت پیسہ ہے اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔
نارملی اس کے لیے چار سالہ بی ایس کمپیوٹر سائنس کی ڈگری درکار ہوتی تھی تاہم آج کل کمپنیز نے ڈگری کو لازمی قرار دینے کی بجائے ڈویلپر کے کام کو دیکھتے ہوئے جا دینے کی روایت شروع کر دی ہے۔ جتنا اچھا آپ کا کام ہوگا آپ کو اتنی اچھی سیلری پر جاب ملے گی۔
جاوا سیکھنا کوئی اتنا مشکل یا راکٹ سائنس نہیں۔ بس آپ کے پاس کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ کنکشن ہونا چاہیے اور ذہن ہونا چاہیے جو کہ جتنا آپ لگائیں گے اتنا جلدی سیکھیں گے۔
جاوا ایک پروگرامنگ لینگوئج ہے جو کہ ویسے تو بہت وسیع ہے۔ اس کو سیکھ کر آپ ڈیسک ٹاپ یعنی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے سافٹ وئیر بھی بنا سکتے ہیں اینڈرائیڈ موبائل ایپس بھی بنا سکتے ہیں اور ویب ایپلی کیشنز بھی۔ تاہم کبھی بھی ساری پروگرامنگ لینگوئج نہیں سیکھی جاتی۔ صرف بیسک سیکھی جاتی ہے اور پھر جس طرح کی ایپلی کیشن بنانی یو صرف اسی فیلڈ میں مزید تھوڑا بہت سیکھ کر اس پر کام شروع کر سکتے ہیں۔
میں نے انٹرنیٹ کے ذریعے بہت پہلے پروگرامنگ سیکھنے کی کوشش کی تھی لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ جب تک کوئی گائیڈ کرنے والا نہ ہو پہلی پروگرامنگ لینگوئج سیکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ میری اس بات کی وہ لوگ تائید کریں گے جنہوں نے خود سے پروگرامنگ سیکھنی کی کوشش کی ہو۔
میں نے بھی ایک ڈویلپر سے تین چار مہینے لگا کر جاوا بیسک سیکھی اور چار پانچ سال سے اینڈرائیڈ موبائل ایپس بنا رہا ہوں۔
انٹرنیٹ اور سوشل۔میڈیا پر بہت سے لوگ یہ سوال کرتے نظر آتےہیں کہ کونسی سکل سیکھی جائی جس سے آن لائن کام یا اچھی جاب کا سکوپ ہو۔ میرا ان کو مشورہ ہے کہ جاوا سیکھ کر اینڈرائیڈ موبائل ایپس بنانا شروع کریں۔ اس کو سیکھنے کے بعد آپ آن لائن فری لانسنگ بھی کر سکتے ہیں یعنی دوسروں کو ایپس بھی بنا کر دے سکتے ہیں اور اس کی چارجز وصول کریں گے اس کے علاوہ اپنی چھوٹی چھوٹی ایپس بنا کر گوگل پلے سٹور پر اپ لوڈ کر کے ایڈز سے کما سکتے ہیں جو کہ بہت سے لوگ کما رہے ہیں۔
میں نے جاوا بیسک سیکھنے کے لیے کم و بیش 28 لیکچرز کے قریب ایک چھوٹا سا کورس ترتیب دیا ہے جس کے بعد آپ اینڈرائیڈ ایپس بنانا شروع کر سکتے ہیں۔
ویسے تو میں نے یہ ویڈیوز یو ٹیوب پر ڈالی ہوئی ہیں لیکن بات وہی ہے کہ جب تک گائیڈ کرنے والا نہ ہو آپ کسی نہ کسی ٹاپک پر اٹک جائیں گے الجھ جائیں گے۔ اس لیے میں نے فرداّ فرداّ ایک ایک شخص کو فیس بک میسنجر یا واٹس ایپ پر گائیڈ کرنے کی بجائے ایک واٹس ایپ گروپ بنانے کا سوچا ہے اور اس بار کورس کی فیس 10000 روپے رکھی ہے تاکہ ہر کوئی افورڈ کر سکے۔ فیس دینے کے بعد آپ کو گروپ میں شامل کیا جائے گا اور لیکچر ویڈیوز شئیر کی جائیں گی۔ ایک ایک لیکچر لینے کے بعد آپ نے پریکٹس کرنی ہے اور جو بھی سوال ذہن میں آتے ہیں یا کوئی چیز سمجھ نہیں آتی گروپ میں پوسٹ کر کے مجھے ٹیگ کریں۔ انشاء اللہ بڑی وضاحت سے سمجھائوں گا۔
ایک مہینہ یا دو مہینہ کوئی بڑی مدت نہیں اور نہ ہی 10000 روپے کوئی زیادہ بڑی رقم ہے۔ انٹرسٹڈ لوگ کمنٹ کریں تو ان کو میسنجر میں واٹس ایپ نمبر شئیر کیا جائے گا اور فیس پے کرنے کے بعد گروپ میں ایڈ کر دیا جائے گا۔
پرسنل اسسٹنس کے علاوہ ہر ہفتہ یا اتوار کو زوم سیشن منعقد کیا جائے گا جس ہر آپ جاوا اور اینڈرائیڈ کے بارے میں اپنے سارے سوالات پوچھ سکتے ہیں اور ہر طرح کی گائیڈینس لے سکتے ہیں۔
جزاک اللہ

20/02/2022

پہلی پروگرامنگ لینگوئج ہمیشہ مشکل لگتی ہے۔ کیونکہ آپ پروگرامنگ کے کانسیپٹس جیسے ویری ایبلز، کنڈیشنل سٹیٹمنٹس(if else), لوپس، فنکشنز وغیرہ پہلی بار سمجھ رہے ہوتے ہیں۔
لیکن جب آپ یہ کانسکپٹس سمجھ جاتے ہیں اور پروگرامنگ لینگوئج بھی بیسک لیول تک سیکھ جاتے ہیں تو پھر اگلا کام ہوتا ہے ان کو استعمال کر کے کوڈنگ کرنا۔
اس سٹیپ پر پہنچ کر چیزیں بہت آسان ہو جاتی ہیں۔ پھر آپ چاہیں تو اسی لینگوئج میں ایپس وغیرہ کی ڈویلپمنٹ یعنی ایپس کوڈ کر کے بنا سکتے ہیں اور چاہیں تو دوسری لینگوئج سیکھ سکتے ہیں جو اب آپ کے لیے بہت آسان ہو جائے گی کیونکہ پروگرامنگ کے کانسیپٹس تقریباّ وہی ہوتے ہیں۔ بس آپ نے دوسری لینگوئج کا Syntax یعنی کوڈ لکھنے کا طریقہ سمجھنا ہوتا ہے جو ہر لینگوئج کا اپنا اپنا ہوتا ہے۔
پہلی لینگوئج اگر آپ نے ایک مہینہ لگا کر سیکھی ہےتو دوسری لینگوئج آپ ایک ہفتے ہیں سیکھ سکتے ہیں۔

Lesson 28 - Variable Scope & Comments | Java Tutorials for Beginners (Urdu/Hindi) 28/08/2020

Lesson 28 - Variable Scope & Comments | Java Tutorials for Beginners (Urdu/Hindi) Lesson 28 - Variable Scope & Comments | Java Tutorials for Beginners (Urdu/Hindi) Java Tutorials for Beginners (Urdu/Hindi) ►Click here to subscribe - https:...

Lesson 27 - Interface | Java Tutorials for Beginners (Urdu/Hindi) 27/08/2020

Lesson 27 - Interface | Java Tutorials for Beginners (Urdu/Hindi) Lesson 27 - Interface | Java Tutorials for Beginners (Urdu/Hindi) Java Tutorials for Beginners (Urdu/Hindi) ►Click here to subscribe - https://www.youtube.co...

Lesson 26 - Abstract Classes | Java Tutorials for Beginners (Urdu/Hindi) 24/07/2020

Lesson 26 - Abstract Classes | Java Tutorials for Beginners (Urdu/Hindi) Lesson 26 - Abstract Classes Java Tutorials for Beginners (Urdu/Hindi) ►Click here to subscribe - https://www.youtube.com/channel/UC--zLBnlVwuXlLBvQsqLYsQ?su...

Lesson 25 - Static Keyword | Java Tutorials for Beginners (Urdu/Hindi) 28/06/2020

Lesson 25 - Static Keyword | Java Tutorials for Beginners (Urdu/Hindi) Lesson 25 - Static Keyword Java Tutorials for Beginners (Urdu/Hindi) ►Click here to subscribe - https://www.youtube.com/channel/UC--zLBnlVwuXlLBvQsqLYsQ?sub_...

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Lahore