Ali Raza
"Empowering minds through education and motivation. Consultant and speaker."
"خُود کو تلاش کرنا ہی اصل سفر ہے، باقی تو سب فاصلوں کا فریب ہے"
15/04/2025
سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہومحترم سر عمران افضل ،
محترم اُستاد!
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، خوشیاں، عزت، اور کامیابیوں سے بھرپور ایک طویل زندگی عطا فرمائے۔
آپ کی رہنمائی ہمیشہ ہمارے لیے مشعلِ راہ رہی ہے۔
دعا ہے کہ آپ کا ہر دن خوشیوں اور برکتوں سے بھرپور ہو۔
دلی دعاؤں کے ساتھ،
ایک شاگرد
King of Physics🤍❤
The Real G.O.A.T🤍🤍❤️
Imran Afzal Punjab College Raiwind
سات سو سال قبل لکھی گئی ابن خلدون کی ایک تحریر!
“مغلوب قوم کو ہمیشہ فاتح کی تقلید کا شوق ہوتا ہے، فاتح کی وردی اور وردی پر سجے تمغے، طلائی بٹن اور بٹنوں پر کنندہ طاقت کی علامات، اعزازی نشانات، اس کی نشست و برخاست کے طور طریقے، اس کے تمام حالات، رسم و رواج ، اس کے ماضی کو اپنی تاریخ سے جوڑ لیتے ہیں، حتیٰ کہ وہ حملہ آور فاتح کی چال ڈھال کی بھی پیروی کرنے لگتے ہیں، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ جس طاقتور سے شکست کھاتے ہیں اس کی کمال مہارت پر آنکھیں بند کر کے یقین رکھتے ہیں۔
محکوم معاشرہ اخلاقی اقدار سے دستبردار ہو جاتا ہے ، ظلمت کا دورانیہ جتنا طویل ہوتا ہے، ذہنی و جسمانی طور پر محکوم سماج کا انسان اتنا ہی جانوروں سے بھی بدتر ہوجاتا ہے، ایک وقت آتا ہے کہ محکوم صرف روٹی کے لقمے اور جنسی جبلت کے لیے زندہ رہتا ہے۔
جب ریاستیں ناکام اور قومیں زوال پذیر ہوتی ہیں تو ان میں نجومی، بھکاری، منافق، ڈھونگ رچانے والے، چغل خور، کھجور کی گٹھلیوں کے قاری، درہم و دینار کے عوض فتویٰ فروش فقہیہ، جھوٹے راوی، ناگوار آواز والے متکبر گلوکار، بھد اڑانے والے شاعر، غنڈے، ڈھول بجانے والے، خود ساختہ حق سچ کے دعویدار، زائچے بنانے والے، خوشامدی، طنز اور ہجو کرنے والے، موقع پرست سیاست دانوں اور افواہیں پھیلانے والے مسافروں کی بہتات ہوجاتی ہے ۔
ہر روز جھوٹے روپ کے نقاب آشکار ہوتے ہیں مگر یقین کوئی نہیں کرتا ، جس میں جو وصف سرے سے نہیں ہوتا وہ اس فن کا ماہر مانا جاتا ہے، اہل ہنر اپنی قدر کھو دیتے ہیں، نظم و نسق ناقص ہو جاتا ہے، گفتار سے معنویت کا عنصر غائب ہوجاتا ہے ، ایمانداری کو جھوٹ کے ساتھ، اور جہاد کو دہشت گردی کے ساتھ ملا دیا جاتا ہے۔
جب ریاستیں برباد ہوتی ہیں، تو ہر سو دہشت پھیلتی ہے اور لوگ گروہوں میں پناہ ڈھونڈنے لگتے ہیں، عجائبات ظاہر ہوتے ہیں اور افواہیں پھیلتی ہیں، بانجھ بحثیں طول پکڑتی ہیں، دوست دشمن اور دشمن دوست میں بدل جاتا ہے، باطل کی آواز بلند ہوتی ہے اور حق کی آواز دب جاتی ہے، مشکوک چہرے زیادہ نظر آتے ہیں اور ملنسار چہرے سطح سے غائب ہو جاتے ہیں، حوصلہ افزا خواب نایاب ہو جاتے ہیں اور امیدیں دم توڑ جاتی ہیں، عقلمند کی بیگانگی بڑھ جاتی ہے، لوگوں کی ذاتی شناخت ختم ہوجاتی ہے اور جماعت، گروہ یا فرقہ ان کی پہچان بن جاتے ہیں۔
مبلغین کے شور شرابے میں دانشوروں کی آواز گم ہو جاتی ہے۔
بازاروں میں ہنگامہ برپا ہو جاتا ہے اور وابستگی کی بولیاں لگ جاتی ہیں، قوم پرستی، حب الوطنی، عقیدہ اور مذہب کی بنیادی باتیں ختم ہو جاتی ہیں اور ایک ہی خاندان کے لوگ خونی رشتہ داروں پر غداری کے الزامات لگاتے ہیں۔
بالآخر حالات اس نہج پر پہنچ جاتے ہیں کہ لوگوں کے پاس نجات کا ایک ہی منصوبہ رہ جاتا ہے اور وہ ہے "ہجرت"، ہر کوئی ان حالات سے فرار اختیار کرنے کی باتیں کرتا ہے، تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہونے لگتا ہے، وطن ایک سرائے میں بدل جاتا ہے، لوگوں کا کل سازو سامان سفری تھیلوں تک سمٹ آتا ہے، چراگاہیں ویران ہونے لگتی ہیں، وطن یادوں میں، اور یادیں کہانیوں میں بدل جاتی ہیں۔”
ابن خلدون کی دور اندیشی پہ عقل حیران ہے!!!
07/11/2023
10/07/2023
پیپر پیٹرن چینج فار 2024
9th & 10th
11th &12th
سب نوٹ کر لیں۔۔ Most important letter
Ever changing education system۔۔۔۔
گڈ باۓ رٹا سسٹم
Best Art Of Taking Things Easier In Life.
1. Smile.
- A smile has the power to set almost anything and everything right.
- Wake up and greet yourself in the mirror with big smile.
- It brightens up your day.
2. Spend money on yourself.
- Feel free to spend money on what you like to do for yourself now and then.
- There might be things, which you want to buy or do since your childhood.
- Grab sometime out of your busy schedule and do them.
3. Keep your priorities in life clear.
- Work is not the only important thing.
- Family, friends, that is your social life is equally important.
- Happy social life, happy you, Life feels great!
4. Mindset
- Talk to yourself, in a positive tone.
- It sets positive mindset, it is very important to take things easier.
- Everything in your life can be set right- with good planning, great discipline in implementing them.
5. Mistakes NOT EQUAL TO failure!
- You LEARN! That is the best way to grow and improve.
- Embracing the mistakes. Mistakes teach you lot more than a straight success.
- What happens when you make a mistake?
6. Forgive yourself.
- None of us is perfect, to get everything right.
- If something goes wrong, that is completely ok. It happens.
- Step up to get things back on track with a smile.
7. Don't bottle up your feelings.
- Express your positive emotions- love, happiness, gratitude to the fullest.
- Negative emotions, give it a thought and express it the best possible way.
- Understand the root cause behind the negative emotions and act on them.
8. Celebrate every victory.
- Don't get too caught up on what you still have left to do in order to reach your goals.
- Enjoy the journey and always celebrate every win.
9. Spend time in the nature.
- Taking a walk outside on a sunny day and enjoying a really good cup of coffee.
- Simple things make the biggest difference in your day.
- Don't let them go without acknowledging them.
Thanks for Reading
Agriculture University of Faisalabad Jobs 2023
آپلائی کرنے کی آخری تاریخ 20 جولائی تک کی توسیع
02/07/2023
*NUMS(National University of Medical Sciences) ENTRY TEST- 2023 (FOR ADMISSIONS IN MBBS/BDS SESSION 2023-24)*
*Registration will start* from Monday 3rd July 2023
*Last Date to Apply* Monday 24 July
*Late Registration:-* 4th August
*Nums Test Date:-* 3 September
International exam centres are also available this year.
*Test Registration fee Rs. 4200/-
Late Fee : Rs 5000
Apply Link: www.numspak.edu.pk
Further Details are Mentioned Below in the advertisement.
02/07/2023
انٹرنیٹ پر ہر گزرتے دن کچھ نہ کچھ ایسا ملتا ہےجسے دیکھنے کے بعد خود اپنی آنکھوں پر یقین کرنامشکل ہو جاتا ہے۔
یہ مثال تو ضرور سنی ہوگی بچے من کے سچے ہوتے ہیں اس بات کو ایک ننھے بچے نے سچ کردکھایا ، انٹرنیٹ پر ایک ایسی ہی دلچسپ پوسٹ گردش کر رہی ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی اس بچے کلاکاری کو داددے رہا ہے۔
6 سالہ بچے نے بہت ہی مہارت کے ساتھ اپنی روز مرہ کے معاملات کو اس طرح تقسیم کیا کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا ہوگیا۔
لائبہ نامی ٹویٹر صارف نے اپنے 6 سالہ کزن کی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دکھایا گیاکہ اس بچے نے اپنے شیڈول میں، صرف 15 منٹ مطالعہ کے لیے مختص کیے، جب کہ اس نے کھیلنے کے لیے، دادا دادی کے ساتھ آم کھانے اور دیگر تمام تفریحی سامان کے لیے زیادہ وقت مختص کیا۔
اس چھ سالہ بچہ نے اس انداز میں اپنا ٹائم ٹیبل بنایا، جس میں نہ صرف اٹھنے اور ناشتے کا وقت شامل تھا بلکہ "لڑائی کا وقت" بھی واضح نماں کردیا۔
لائبہ نے پوسٹ کے ساتھ لکھا ’میرے 6 سالہ کزن نے یہ ٹائم ٹیبل بنایا. بس 15 منٹ کا مطالعہ کا وقت، زندگی تو موحد جی رہا ہے۔’
لائبہ نے وقت کی صحیح وضاحت کرتے لکھا کہ ’لڑائی کا وقت’ ہمیں صرف اتنا کرنا ہے کہ تین گھنٹے تک اپنے آپ کو اور گھر کو گدّی کے حملے سے بچانا ہے۔’آم کا وقت’ وہ میرے ابا کے ساتھ آم کھاتا ہے۔’ریڈ کار’ ان کی پسندیدہ کھلونا کار ہے اور ’چیز ٹائم’ بنیادی طور پر لیز اور جوس ٹائم ہے’۔
السلام علیکم ❤💙🌸
میری طرف سے آپکو اور تمام امت مسلمہ کو عید الاضحٰی بہت بہت مبارک ہو ۔۔اللّه تعالٰی ہم سب کی قربانیوں کو قبول فرمائےاور تمام امت مسلمہ کی مغفرت فر مائے ۔۔امین
دعاگو: علی رضا
خطبہ حج/ امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن عبدالعزیز
مل جل کر رہنے میں رحمت اور الگ الگ ہونے میں مصیبت ہے
اتفاق پیدا کرنا معاشرے، خاندان اور ہر فرد کی ذمہ داری ہے
شیطان انسانوں کے درمیان پھوٹ پیدا کرتا ہے
اللہ نے تفرقہ ڈالنے سے منع کیا ہے، اللہ نے تفرقہ کی باتوں سے دور رہنے کا حکم دیا ہے
اللہ ایک ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں
اے مسلمانو اللہ سے ڈرو، اللہ کی اطاعت کرو، ہمیں صرف اللہ کی عبادت کرنی ہے
اللہ کی حدوو کا خیال رکھو، اے ایمان والو! اللہ ایک ہے اور اس کی عبادت تم پر واجب ہے اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں
ہر نبی نے یہاں آکر یہی دعوت دی کہ اللہ کی بندگی کرو، اللہ کا حکم ہے تمام مسلمان متحد ہوں، توحید کی دعوت تمام نبیوں میں مشترکہ رہی ہے
نماز کو قائم کریں، حاکمیت اور حقیقی حکمرانی اللہ تعالیٰ کی ذات کی ہے
اللہ نے فرمایا جس نے کتاب میں اختلاف کیا وہ ہدایت سے دور ہیں
قرآن کریم میں مسلمانوں کو آپس میں جُڑ کر رہنے کا حکم ہے
اچھے اخلاق سے دوسروں کے دل میں جگہ پیدا ہوجاتی ہے
اللہ کی اطاعت کرو، حدود اللہ کا خیال رکھو
لوگوں کی زبانیں اور رنگوں کا مختلف ہونے میں بہت نشانیاں ہیں
مل جل کر رہنے میں رحمت اور الگ الگ ہونے میں مصیبت ہے
اتفاق پیدا کرنا معاشرے، خاندان اور ہر فرد کی ذمہ داری ہے
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں صبر کی تلقین کی ھے ۔
والدین، میاں، بیوی اور بچوں کے حقوق کو اللہ نے واضح کردیا ھے ۔
مسلمان وہ ہے جو دوسروں کے لیے وہ پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ھے ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Lahore