Muhammad Yousuf
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammad Yousuf, Public Figure, Lahore.
25/03/2025
اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی
اے اللّٰه تُو معاف کرنے والا ھے تُو معافی کـو پسند کرتا ہے پس مُجھ کـو معاف فرما دے۔
"بے شک نماز نیند سے بہتر ہے"
اے اللہ! ہمیں تو تیرے دربار کے ادب و آداب بھی نہیں آتے۔ ہمیں تو مانگنے کا ڈھنگ بھی نہیں آتا
آپ اپنی رحمت سے نواز دیجئے۔ اپنی قربت، سکون، خوشی اور برکتیں۔
اے اللہ! ہم آپ کی طرف سے آنے والی ہر خیر کے منتظر ہیں
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے سامنے میرا ذکر کیا جائے لیکن وہ مجھ پر درود نہ پڑھے ، اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس رمضان آ کر چلا گیا لیکن اس کی مغفرت نہ ہو سکے ، اور اس شخص کی ناک بھی خاک آلود ہو جس کی زندگی میں اس کے والدین یا ان میں سے کوئی ایک بڑھاپے کو پہنچ جائے لیکن (ان کی خدمت) پھر بھی اسے جنت میں داخل نہ کروا سکے۔
(سنن ترمذی)
تیسرا عشرہ نجات
اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارُ
اے اللّٰہ مجھے دوزخ کی آگ سے بچالے
تین سو تیرہ کو بدر میں فتح دینے والے رب
فلسطین کی بھی غائبانہ مدد فرما
آمین🤲😭
21/03/2025
❤️🩹
اَلَا اِنَّ اَوْلِیَآءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ
ترجمہ: سن لو! بیشک اللہ کے ولیوں پر نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
سورۃ یونس | سورة نمبر: 10 | آیت نمبر: 62
عطا اسلاف کا جذبِ دُروں کر
شریکِ زمرۂ ’لَا یحْزَنُوْں‘ کر
تشریح
اے میرے مولائے کریم! تو مجھے اسلاف (گزرے ہوئے مسلمان) کا جذب دروں (باطن یا دل کا جوش و جذبہ) عطا فرما۔ مجھے ان مقدس بزرگوں کی جماعت میں شامل کر دے جنہیں تو نے خوف اور غمگینی سے محفوظ رہنے کی خوش خبری سنا رکھی ہے۔
شارح: پروفیسر حمید اللہ شاہ ہاشمی
رباعیات
کتاب: بالِ جبریل
21/03/2025
جہاں بچّے مزدوری کرتے ہیں، وہاں قومیں ترقی نہیں کرتیں۔
آج عشرہ مغفرت کی آخری رات ہے۔ یا اللہ ہم سب کے کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کو معاف فرما آمین
”اے اللہ! ہمارے دلوں کو اپنی محبت اور اپنی ملاقات کے شوق سے بھر دے!“
(الإمام الحسن البصري رحمه الله | المحبة لله لابن الجنيد : ٨٦)
اے اللّه! جن کی آواز، ان کا بولنا، ان کی ہنسی ہمارے
دل کا سکون اور گھر کی رونق ہے، انہیں ہمیشہ سلامت رکھیے گا اور ہمارے گھروں کو ان کی محبت بھری موجودگی سے آباد رکھیے گا۔
اپنوں کی ہنسی، ان کی باتیں اور محبت بھرے الفاظ گھر سے رخصت ہو جائیں، تو گھر بھی کھنڈر لگنے لگتے ہیں۔
آمین ثم آمین
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Culinary Team
Attire
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Lahore