Al-Rufaidah Islamic Institute
we have put in special efforts in to creating our online Quranic classes so that everyone can take p
Al-Rufaidah Islamic Institute is one of the Institute directed by Islamic Welfare, working under the administration of Zahid Safi, aiming to spread the knowledge in light of Quran and Sunnah.
* Hifz and Nazra
* Tajweed Course
* Kids Class Little Angels
13/09/2023
04/02/2023
کروڑ پتی کرکٹر "شاہین آفریدی" کا نکاح ارب پتی سابق کرکٹر "شاہد آفریدی" کی لخت جگر "انشا آفریدی" کے ساتھ ہوگیا۔
نکاح کی تقریب کا انعقاد ایک مسجد میں ہوا۔
یہ دو گھرانے اگر چاہتے تو کسی فائیو سٹار ہوٹل میں بھی نکاح پروگرام رکھ سکتے تھے،
مگر انہوں نے نکاح کیلئے مسجد کا انتخاب کیا۔
دوسری طرف ہمارے یہاں "شاہد آفریدی ٹرسٹ" کے زکوة اور صدقہ کے مستحق آدمی کی بیٹی کا نکاح اسے زیادہ پر تعیش اور مہنگا ہوتا ہے وجہ علاقہ میں رائج ناجائز رسومات ہیں۔
اگر وہ رسومات نہ ہوں گے تو لوگ کیا کہیں گے۔
صرف اس ایک بات کی خاطر "لوگ کیا کہیں گے" ہم نے نکاح بہت ہی مشکل کردیں۔
گھروں میں کنواری لڑکیاں بیٹھی ہیں مگر وہ رسومات ان کے نکاح کے آگے رکاوٹ ہے۔جو ہماری اوقات سے باہر ہے۔
نکاح کو آسان بنائیں تاکہ دیگر معاشرتی برائیوں کا راستہ بند ہو۔۔۔
21/12/2022
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک مدرسہ میں طلباء کی کلاس کے لیے قالین کی ضرورت ہے مخیر حضرات سے تعاون کی درخواست ہے
رابطہ 03004074362
27/11/2022
زاہد کو اگر فخر ہے سجدے کے نشاں پر !
مزدور کے چھالے بھی بڑے غور طلب ہیں!
مومن کو اگر کانٹا بھی چبتا ہے تو اسے اس کا بھی اجر ملتا ہے تمہیں کیوں لگتا ہے تمہارے آنسو رایگا جائیں گے اگر وہ اتنے بندوں میں سے تمہیں چن رہا ہے تو شکر کرو. وہ اپنے بندوں کی تکلیف سے واقف ہے وہ جانتا ہے کب تمہارے لئے کیا فیصلہ کرنا ہے. وہ اپنے بندوں کو اتنی ریاضتوں سے گزار کر خود تک لاتا ہے وہ بتاتا ہے دنیا کا ہر روپ دکھا کر کے اس کے سوا کوئی ایسا نہیں جو ساتھ نبھا سکے وہ ایک آنسو جو سچے دل سے نکلا ہو اس پر بھی معاف کر دیتا ہے.
وہ آزماتا انہی لوگوں کو ہے جن کو اپنے قریب کرنا چاہتا ہے. اگر وہ تمہیں آزما رہا ہے اور بدلے میں تم اس کے قریب ہوتے جا رہے ہو سجدے طویل ہوتے جا رہے ہیں تو شکر ادا کرو اس نے تمہیں چن لیا ہے یہ آزمائش اس خوشی سے لاکھ درجے بہتر ہے جس میں تم اللہ کی یاد سے غافل ہو جاتے ہو.
کیا پتہ تمہارا ایک سجدہ تمہارا دل پلٹ دے اور کیا پتہ تمہارا ایک آنسو تمہیں اللہ سے ملا دے !♥️
مرد کو سمجھنے کی جتنی صلاحیت اللہ تعالیٰ نے عورت کو بخشی ہے، مرد کو اس کی ہوا بھی نہیں لگی ،،
ایک بزرگ روزانہ پانی پر جائے نماز بچھائے عبادت کرتے۔گھر آکر بیوی کو سوتا دیکھ کر خفگی دکھاتے اور جتلاتے کہ سوئی رھتی ہم اتنی عبادت پانی پر مصلے بچھا کر کرکے آبھی گئے۔بیوی بولی کل بتاؤں گی۔دوسرے دن حضرت کچھ دیر میں بھیگے ھوئے آگئے۔بیگم آج تو بہت برا ھوا میں مصلے سے پانی میں گر گیا۔اوہو آج نجانے کیا ھو گیا۔۔۔۔بیوی ہنسی اور بولی میں کہتی تھی کل پتہ لگے گا تو بات اتنی سی ھے میں با وضو کھانا بناتی تھی اور مسلسل ذکر الٰہی میں مشغول کھانا پکاتی تو وہ نورانی کھانا اتنا ہلکا ھوتا کہ آپکو نہ صرف ھلکا رکھتا بلکہ روحانیت میں اضافہ کرتا۔آج میں بنا وضو ھی سب پکایا تو حشر دہکھیں۔اور آپ پانی پر نماز میری ریاضت و عبادت کی بدولت ادا فرماتے تھے۔
پیغمبروں کی حفاظت عورت کو سونپی گئی، کتنے بڑے امتحان کے لئے بھولی بھالی مریم علیہ السلام کو چنا گیا موسی علیہ السلام کی ماں سے کیا کام لیا ؟
موسی علیہ السلام کی 9 سال کی بہن سے کیا کام لے لیا ؟ فرعون کی بیوی سے کیا کام لے لیا ؟ اور شیخِ مدین کی بیٹی نے باپ کے سامنے اجنبی موسی کا پورا Curriculum بیان کیا تھا یا نہیں ؟
کیا وہ ان کو جانتی تھی ؟
اسے کیسے پتہ چل گیا کہ وہ مارشل آرٹس کے ماہر ہیں اور امین بھی ہیں حیاء والے بھی ہیں؟
اللہ نے اسے نفسیاتی طور پر بہت مظبوط بھی بنایا ہے..!
لہذا عورتوں کو ہر لحاظ سے کمزور سمجھنا غلط فہمی ہے،.
ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہی ہاتھ ھے۔
اندھیروں میں بھی راستہ ہوگا، جب اللہ سے رابطہ ہوگا۔
صرف اللّٰہ پاک ہی ہمیں تھام سکتا ہے، سہارا دے کر اٹھا سکتا ہے، بندوں کے سہارے واقعی بڑے کمزور ہیں۔ خواہ وہ اس کے مخلص بندوں ہی کے کیوں نہ ہوں۔ جب آپ گر جاتے ہیں تو وہی ہر ہر پتے تک کی حرکت سے بھی واقف ربّ، وہ العلیم ہی آپ کی حالت جانتا ہے۔ وہ الودود آپ کو ڈھارس دیتا ہے۔ وہی الرحیم آپ کو گناہوں کی اس دلدل میں بہت اندر تک ڈوبنے سے بچا لیتا ہے۔
وہ الغفور آپ سے گناہوں کے بوجھ ہٹا کر آپ کو وقار سے چلنا سیکھاتا ہے۔ وہ جب آپ کا دل ڈوب رہا ہوتا ہے وہ جب آپ اس کو کھو دینے سے ڈر رہے ہوتے ہیں وہی المؤمن آپ کو اس خوف امن دیتا ہے۔ وہ العزیز بندے کے عیب چھپا کر اسے بندوں میں معزز کر دیتا ہے۔ وہ المالک ہے بادشاہوں کا بادشاہ پر اتنا نرم دل، اتنا محبت کرنے والا، اتنا خیال رکھنے والا، اپنے حقیر گناھگار بندوں کے بھی اتنے قریب۔ هَلْ تَعْلَمُ لَهٗ سَمِیًّا۠(۶۵)۔ کیا اس جیسا کوئی اور بھی ہے؟ ہو کوئی اس کا ہم نام، اس کا ہم مثل، اس کا ہم صفات؟ کیا اس کے سوا کبھی کسی اور سے بھی ہمیں کچھ ملا ہے؟
کوئی خیر، کوئی سہارا، کوئی مدد؟ پھر بھی ہم نادان انسان اپنے جیسے انسانوں سے امید رکھتے ہیں، بات یہ ہے کہ ہم نے اسکی قدر ہی نہیں پہچانی۔۔
اللہ پاک ارحم الراحمین ہیں، وہ اپنے بندے کی خطاؤں کو فراموش کر کے ان کو نوازے جاتے ہیں، ورنہ ہم کیا ہماری اوقات کیا، یہ تو ہمارا رب ہے جو ہمیں بے پناہ محبت کرتا ہے اور ہمیں ہر قسم کی محرومی سے بچا کر دیتا ہی چلا جاتا ہے، اس کا شکر بجا لائیں، یہی حق ہے،
الحمدللہ 💕
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Lahore
54000