Muhammad Nazeef

Muhammad Nazeef

Share

You can get motivational ,spiritual, historical and moral guidance in this page.

21/03/2026

الھم صل علی محمد وعلی آل محمد

05/03/2026

‏حضرت عرباض بن ساریہؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو رمضان المبارک میں سحری کی دعوت دیتے سنا۔
آپ ﷺفرما رہے تھے:

“ آؤ اس مبارک کھانے کی طرف۔”

(سنن نسائی،۲۱۶۵)

04/03/2026

یہ روح پرور منظر مسجد نبوی کے اُس مبارک حصے کا ہے جسے ریاض الجنہ کہا جاتا ہے۔ سنہری نقوش سے مزین محراب، سبز و سفید سنگِ مرمر کی دلکش ترتیب، اور نور سے جگمگاتے فانوس—سب کچھ دل کو ایک عجب سکون عطا کرتا ہے۔ یہاں کی فضا میں خشوع کی خوشبو رچی بسی ہے، جیسے ہر ستون اور ہر نقش تسبیح میں مصروف ہو۔
یہ وہ مقام ہے جس کے بارے میں روایت ہے کہ یہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔ یہاں ادا کی گئی دو رکعت نماز، مانگی گئی ایک سچی دعا، اور بہایا گیا ایک آنسو… انسان کی پوری زندگی کا سرمایہ بن جاتا ہے۔ فرش پر بچھی ہوئی خوبصورت سبز چادریں، صفوں کی ترتیب، اور محراب کی شان و شوکت—سب مل کر بندگی کے حسن کو اور نکھار دیتے ہیں۔
جب کوئی عاشقِ رسول ﷺ اس مقام پر کھڑا ہوتا ہے تو دل کی دھڑکنیں مدھم ہو جاتی ہیں، نگاہیں جھک جاتی ہیں اور لبوں پر درود کی لڑی سج جاتی ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں الفاظ کم پڑ جاتے ہیں اور احساسات بولنے لگتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اس مبارک مقام کی حاضری نصیب فرمائے، اخلاص کے ساتھ عبادت کی توفیق دے، اور اپنی رحمتوں کے سائے میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین 🤲🌿
#روحانیت

04/03/2026

😘
Day and night view of the Royal Clock Tower 🌙

24/02/2026

🫶

۔
Day and night view of the Royal Clock Tower 🌙

13/02/2026

.
Day and night view of the Royal clock Tower 🙌

10/02/2026

میں نے دیکھا ہے کہ گناہ آپ کی صلاحیتوں کو چوس لیتے ہیں
اگر آپ اچھا لکھتے ہیں تو لکھ نہیں پاتے…
کچھ اچھا پڑھنے کے عادی ہیں تو پڑھ نہیں پاتے…
تلاوت کرنے کے عادی ہیں تو تلاوت نہیں کر پاتے…

نیکیوں کی ایک زنجیر سی ہوتی ہے جو گناہوں کی ضرب لگنے سے ایک ایک کر کے ٹوٹنے لگتی ہے…!

کوشش کیجئے آپ کی یہ زنجیر کبھی نہ ٹوٹے
ڈھیلی پڑ سکتی ہے۔۔۔ کوئی ایک دو کڑیاں ٹوٹ سکتی ہیں لیکن ان کا مسلسل ٹوٹتے رہنا ٹھیک نہیں
یوں آپ جلد خالی ہاتھ، تہی دامن اور ڈولتے ہوئے سیاہ دل کے ساتھ تنہا رہ جائیں گے...!
#سنلتقیی

01/02/2026

‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا:

بدشگونی شرک ہے ، بد شگونی شرک ہے اور ہم میں سے ہر ایک کو کوئی نہ کوئی وہم ہو ہی جاتا ہے مگر اللہ عزوجل اسے توکل کی برکت سے زائل کر دیتا ہے۔

{سنن ابی داؤد۔۳۹۱۰}

23/01/2026

الھم صل وسلم علی محمد

20/01/2026

الھم صل علی محمد

18/01/2026

جانم فدائے دیدہ کہ روئے تو دیدہ است
قربان پا شوم کہ بکویت رسیدہ است

میری جان اس آنکھ پر قربان جس نے آپ آقا کریمﷺْ کا چہرہ اقدس دیکھا
میں ان قدموں پر فدا ہوں جو آپ آقا کریمﷺْ کے کوچہ میں پہنچ چکے ہیں

🌹
Day and night view of the Royal clock Tower 🌙

12/01/2026

‏یہ وہ لوگ ہیں جو اِیمان لائے ہیں، اور جن کے دِل اللہ کے ذکر سے اطمینان حاصل کرتے ہیں۔ یاد رکھو کہ صرف اللہ کا ذکر ہی وہ چیز ہے جس سے دِلوں کو اِطمینان نصیب ہوتا ہے۔

﴿سورۃ الرعد، ۲۸﴾

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Lahore