Exploring Pakistan

Exploring Pakistan

Share

Travel agency in Pakistan. Pakistan's first Live shows tour agency. Pakistan's cheapest tours. Book

22/10/2021
22/10/2021
Photos from Headlines News Network's post 13/08/2021
Photos from Exploring Pakistan's post 07/08/2021

لاہور سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان بابوسر ٹاپ پر پہنچا واپس ناران جاتے ہوئے بابوسر ٹاپ سے ذرا نیچے جا کر انہوں نے کار اترائی میں کھڑی کی تاکہ اپنے بچوں کو گرم کپڑے پہنا سکیں۔ میاں بیوی کار کی ڈگی میں موجود بچوں کے کپڑے نکالنے اترے۔ بچوں نے ہینڈ بریک اور گیئر کے ساتھ چھیڑنا شروع کر دیا اور اچانک کار چل پڑی۔ کار ہچکولے کھاتی ہوئی سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گر رہی تھی اور والدین چیختے ہوئے اس کے پیچھے دوڑ رہے تھے کیونکہ ان کے چاروں بچے میں موجود تھے۔ ماں باپ پر اس وقت کیا بیت رہی ہو گی یہ سوچ کر ہی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔
مقامی لوگوں اور وہاں موجود دیگر سیاحوں نے فوری طور امدادی کارروائی کا آغاز کیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی 1122 بھی پہنچ گئی۔ چاروں بچوں کو فوری طور پر ریجنل اسپتال چلاس روانہ کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر دیامر سعد بن اسد بھی فوراً اسپتال پہنچ گئے۔ انہوں نے بچوں کی دگرگوں ہوتی حالت دیکھ کر اعلٰی حکام سے رابطہ کیا۔ بابوسر ایریا میں موجود ہیلی کاپٹر چلاس پہنچا اور زخمی بچوں کو گلگت منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کا شکار ہونے والی کار کسی وی آئی پی شخصیت کی نہیں تھی بلکہ عام پاکستانی سیاح تھے جس میں موجود چار معصوم بچے والدین کے لیے سب سے بڑی دولت تھے۔ والدین کا درد اور معاملہ کی نزاکت سمجھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دیامر سعد بن اسد نے جس طرح بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا، اس کی نظیر ہمارے ملک میں نہیں ملتی۔

اللہ سبحانہ و تعالٰی کے فضل و کرم سے بچے اب بہتر ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ پہاڑی علاقوں میں سفر کے دوران ہر ممکن احتیاط روا رکھی جائے تاکہ مستقبل میں اس کے حادثات سے بچا جا سکے۔

07/08/2021

شاردہ کےمقام پر گذشتہ روز ڈوبنے والے سیاح باپ بیٹے کو عینی شاہدین کے مطابق محض اس لیے نہیں بچایا جا سکا کہ وہاں دریا میں چلنے والی کشتیاں پچھلے ایک ماہ سے بند ہیں اور ان پر پابندی لگا رکھی ہے، وجوہات نامعلوم مگر اندازا حصہ داری کی طلب ہے-
عینی شاہدین کے بقول دونوں باپ بیٹا کافی دیر تک دریا کی سطح پر تیرتے رہے اور اگر اس وقت کوئی ایک پاور بوٹ موجود ہوتی تو دنوں کا باآسانی بچایا جا سکتا تھا-
نیلم کی موجود انتظامیہ سیاحت کو فروغ دینے کے بجائے دانستہ اس کو برباد کرنے پر تلی ہے اور سیاحوں کو دوسرے علاقوں کی طرف موڑنے پر کام ہو رہا ہے- بہتر ہے نیلم ویلی کو سیاحوں کے لیے ممنوعہ علاقہ قرار دیا جائے-

05/08/2021

Be Ready for
Official Youth Platform by HNN Media Group🇵🇰❤️
Take note of all government and non-government organisations.

Want your business to be the top-listed Travel Agency in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


DHA (EME) Canal Road, Thokar Naiz Baig
Lahore