Kohat Today
kohat today is a news page. we share true stories and news of kohat region.. All about Kohat Region & KPK News
05/08/2026
گورنرخیبرپختونخوا سے کوہاٹ چیمبر اور تاجر برادری کے وفد کی ملاقات، جنوبی اضلاع کی معاشی ترقی، صنعت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تجاویز پیش
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رشید احمد پراچہ کی قیادت میں تاجر برادری کے ایک وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی معاشی صورتحال، صنعت، توانائی، ٹیکس، سرمایہ کاری، جنوبی اضلاع کو درپیش مسائل اور کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کوہاٹ چیمبر کے وفد نے جنوبی اضلاع میں صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ڈسٹرکٹ اکانومی اتھارٹی کے قیام، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی، معاشی امور میں پالیسی تسلسل کے لیے میثاقِ معیشت، ای او بی آئی قوانین میں سمال انڈسٹریز کے لیے اصلاحات، چیف سیکریٹری کی ریجنل میٹنگز کے انعقاد، کوہاٹ ٹنل ٹول ٹیکس میں کمی، نئے صنعتکاروں کی سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی، سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ میں پیسکو کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے، مؤثر سیکیورٹی انتظامات، صرافہ ایسوسی ایشن کو درپیش ٹرانزٹ مسائل کے حل اور جنوبی اضلاع کو وعدے کے مطابق گیس کی فراہمی یقینی بنانے سمیت متعدد تجاویز پیش کیں۔ وفد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ادارے ٹیکس تو وصول کرتے ہیں مگر کاروباری برادری کو مطلوبہ سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں، جبکہ گیس کا پیداواری ضلع ہونے کے باوجود کوہاٹ میں مہنگی گیس اور لوڈشیڈنگ سے عوام اور صنعت دونوں شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ وفد نے جنوبی اضلاع میں مقامی مصنوعات کے فروغ، معاشی خوشحالی کے لیے ایک خودمختار ادارہ قائم کرنے اور تاجروں و صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے فوری حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر وفد نے تاجر برادری اور سی این جی ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل میں تعاون پر گورنر خیبرپختونخوا کا شکریہ بھی ادا کیا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر صوبے کو اس کا جائز حصہ مل جائے تو وہ گندم سمیت دیگر زرعی اجناس میں خودکفیل بن سکتا ہے۔ صوبہ کے مختلف مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ عوام اور کاروباری برادری کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں آئل ریفائنری اور صوبے میں فرٹیلائزر کمپنی کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ نئی صنعتوں سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور صوبے کی معیشت مضبوط ہوگی۔ گورنر نے کہا کہ واپڈا کے مطابق اگر متعلقہ کمیونٹیز ریکوری کی ذمہ داری لیں تو انہیں چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر صوبے ترقی کی دوڑ میں آگے بڑھ رہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا بدامنی جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہے، تاہم امن کے قیام کے لیے افواجِ پاکستان، پولیس اور عوام کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور صوبے کی معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کوہاٹ چیمبر کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان پر متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کے ساتھ سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور تاجروں و صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی معاشی ترقی میں تاجر برادری کا کردار نہایت اہم ہے اور وہ ہر سطح پر ان کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرتے رہیں گے۔ وفد میں شاہد زمان شینواری، اسرار شینواری، منصور پراچہ، قاسم عتیق پراچہ، وہاب عالم، عدنان پپو، چیئرمین میانخیل بازار فاروق، شیخ ریاض، شارون، مزمل افیف، نعمان بنگش، آصف زمان، احمد ہارون، عماد، محسن نعیم، خالد محمود، اقبال، میر محمد راشد، آصف حیات، حنیف رضا اور دیگر کاروباری شخصیات شریک تھیں۔
کوہاٹ۔ میں یوم شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جی او سی نائن ڈویژن میجر جنرل شاہد عامر افسر، کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ، ڈی پی او کوہاٹ ایس ایس پی رائے مظہر اقبال، ایم پی اے شفیع جان، صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم، سینٹر خرم زیشان ، پولیس اور پاک فوج کے افسران و جوانوں کے علاوہ شہداء کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔جنرل آفیسر کمانڈنگ 9 ڈویژن میجر جنرل شاہد عامر افسر (ہلالِ امتیاز ملٹری) نے شہداء کے ورثا کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ملک کے دشمن عناصر کے خلاف یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس نے ہر مشکل وقت میں فرنٹ لائن فورس کے طور پر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائی ہیں اور آج بھی چٹان کی طرح ملک کے دفاع کے لیے کھڑی ہے۔
کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں امن، خوشحالی اور استحکام شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر ہم آزادی اور سکون کی زندگی گزار رہے ہیں تو اس کے پیچھے شہداء کی لازوال قربانیاں شامل ہیں۔
تقریب میں شہداء کے اہل خانہ میں تحائف تقسیم کیے گئے اور ملکی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
تقریب میں شہداء کے اہل خانہ کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا، جبکہ افسران نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے، سلامی پیش کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
Kohat .. GOC 9div maj Gen Shahid Amir Attend *Youm e Shuhada-e Police ceremony* held in Kohat, bringing together families of Shuhada-e-Police, community elders, youth, civil administration. and security officials. The General Officer Commanding 9 Division, as Chief Guest, paid tribute to the courage and sacrifices of the police, interacted with the families of the Shuhada, and distributed the prizes to the children of Shuda-e-police. The event reaffirmed the collective commitment to peace, unity, and national resilience.
..... کوہاٹ میں یومِ شہدائے پولیس کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں شہدائے پولیس کے اہلِ خانہ، عمائدین، نوجوانوں، سول انتظامیہ، اور سیکیورٹی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ 9 ڈویژن نے پولیس کی جرات، بہادری اور عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، اور ان بچوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ تقریب میں امن، قومی اتحاد اور اجتماعی عزم کے فروغ کے عہد کی تجدید کی۔
🇵🇰 5 اگست — یومِ استحصالِ کشمیر
ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ کی جانب سے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جاتا ہے۔
5 اگست 2019 ایک ایسا دن ہے جس نے جموں و کشمیر کی تاریخ میں ایک اہم موڑ پیدا کیا۔ آج کا دن ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ امن، انصاف، انسانی وقار اور بنیادی حقوق ہر انسان کا حق ہیں۔
اس موقع پر ہم کشمیری عوام کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں امن، سکون، استقامت اور عزت والی زندگی عطا فرمائے، بے گناہ انسانوں کی حفاظت فرمائے اور دنیا بھر میں انصاف، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دے۔
ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ اس موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ ہمدردی اور یکجہتی کرتے ہوئے امن، انسانی وقار اور بنیادی حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
05/08/2026
Kohat Kashmir day observed....
کوہاٹ ۔۔۔ ڈپٹی کمشنر محمد نواز وزیر کی ہدایات پہ یومِ استحصالِ کشمیر کی مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ کونسل ہال کوہاٹ میں منعقد
یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ضلع کوہاٹ کی مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ہوئی، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) عامر علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) ابراہیم، میونسپل سروسز انچارج محمد وقاص سمیت مختلف سرکاری افسران، اساتذہ، طلبہ اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا آغاز قومی پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سکول کے طلبہ نے ولولہ انگیز تقاریر، ملی نغمے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے۔ شرکاء نے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
پروگرام کے اختتام پر ایک پُرجوش یکجہتی ریلی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے "کشمیر بنے گا پاکستان" کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔ ریلی نے پورے ماحول کو ملی جذبے، اتحاد اور کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کے احساس سے گرما دیا۔۔
کوہاٹ ۔ کوہاٹ تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا .
کوہاٹ یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی سیکرٹری ایجوکیشن خیبر پختونخوا خالد خان کامیاب ہونے والے طلباء کو انعامات دیئے ۔۔
کوہاٹ بورڈ کے نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن کوہاٹ کیڈٹ کالج کے مہیمن سراج نے 1165 نمبر حاصل کر کے بورڈ کو ٹاپ کر لیا ۔۔
۔ دوسری پوزیشن کوہاٹ کیڈٹ کالج احمد زیب خان نے 1164 نمبر حاصل کر لی۔
۔ تیسری پوزیشن بھی کوہاٹ کیڈٹ کالج کے ہی حنظلہ سلمان نے 1154 کے کر حاصل کر لی۔۔۔۔
۔۔، کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے میٹرک کے امتحانات میں رواں سال مجموعی طور پر 97 ہزار 74 طلباء نے حصہ لیا ۔
جن میں، کل 37 ہزار 878 طلباء کامیاب قرار دئیے گئے ۔
اس طرح مجموعی طور پر نتیجہ 39.01 فی صد رہا ۔۔
تقریب میں کمشنر کوہاٹ ریجن معتصم باللہ شاہ۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد نواز ۔ کنٹرولر امتحانات طاہر جان ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ جناب ظہور خان ۔ اقراء سکول اینڈ کالج کوہاٹ کے پرنسپل ہارون نیازی کے علاؤہ صحافی برادری ۔ طلباء کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔۔۔۔۔۔
کوہاٹ ۔ کوہاٹ تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا . اقراء پبلک سکول اینڈ کالج کوہاٹ کی طلبہ نے نمایاں پوزیشن حاصل کر لی۔۔۔
کوہاٹ ۔ چہلم شہدائے کربلا 2026 مرکزی عزاداری جلوس مین بازار کوہاٹ ۔۔۔۔۔۔۔
04/08/2026
کوہاٹ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر مرکزی عزاداری جلوس مین بازار میں خیبرپختونخوا ہلال فوڈ اتھارٹی کوہاٹ کی ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر کامران یوسفزئی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد خان کی سرپرستی میں ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Kohat
26000