Toor Chapper

Toor Chapper

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Toor Chapper, Digital creator, Dara Adam Khel Qome Toor Chapper, Dubai.

طور چھپر کے عوام کے لیے ایک بڑا اور مضبوط نیوز پلیٹ فارم، جہاں آپ نہ صرف اپنی آواز سیکڑوں افراد تک پہنچا سکتے ہیں بلکہ علاقائی اور قومی خبریں بھی بروقت حاصل کر سکتے ہیں۔ اشتہارات، اعلانات اور تعاون کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔ شکریہ

22/08/2026

کراچی میں عالم خیل اور باکل خیل کا کل انشاءاللہ دوپہر کے بعد 4:00 بجے جرگے کا اہتمام کیا گیا ہے کراچی میں رہنے والے عالم خیل اور باکل خیل اس میں بھرپور شرکت کریں

22/08/2026

طورچھپر سرورخیل
حنیف استاذ کے جواں بیٹے محمد ریحان کا روڈ ایکسیڈنٹ میں بقضائے الاہی سے انتقال ہوا ہے.
اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے امین
اور پسمندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے امین
مرحوم کا نماز جنازہ اج بعد نماز مغرب بنوں روڈ سورگل چوک کوھاٹ میں ادا کیا جائے گا
بروز ھفتہ بتاریخ 2026-08-22

22/08/2026

سی سی ٹی وی کیمرے میں رپورٹ ہونے والے باپ بیٹی کا منظر ۔ اللہ تعالٰی ہم سب پر رحم فرمائے آمین۔

21/08/2026

اج صبح سے دوبارہ قوم طورچھپر میں یوفون نیٹ ورک بند ہے انتظامیہ سے اپیل کی جاتی ہیں کہ برائے مہربانی جلد از جلد اس سہی حل نکالے۔ آئے روز خراب ہوتا رہتا ہے۔

21/08/2026

فراڈ سے خبردار!

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی مستحق خواتین کے لیے انتہائی اہم آگاہی پیغام!

آج کل بعض افراد سیم (SIM) کے بہانے خواتین سے انگوٹھے کے نشانات لگوا کر ان کے نام پر کئی موبائل SIMs نکلوا رہے ہیں۔ اگر آپ BISP کی رقم وصول کرتی ہیں تو اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ SIMs کی معلومات ضرور چیک کریں۔

آپ کی SIM آپ کے نام پر ہے، لیکن غلط کاموں میں استعمال ہوتی ہے!

جو خواتین BISP کی رقم وصول کر رہی ہیں، وہ اپنا شناختی کارڈ اور SIM کی معلومات ضرور چیک کریں۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو اپنا شناختی کارڈ، OTP یا بائیومیٹرک تصدیق ہرگز نہ دیں۔
BISP خواتین کے لیے اہم اطلاع

جن خواتین کا 8171 ویب پورٹل پر اسٹیٹس ’’جانچ پڑتال‘‘ آ رہا ہے، ان میں سے 20 لاکھ خواتین کو جولائی تا ستمبر کی ادائیگی میں شامل کیے جانے کی اطلاع ہے، اور انہیں مقررہ رقم کی ادائیگی کی جائے گی۔

جن BISP خواتین نے والٹ اکاؤنٹ کی SIM وصول کر لی ہے لیکن ابھی تک رقم اکاؤنٹ میں نہیں آ رہی، ان کا ایک ممکنہ مسئلہ یہ ہو سکتا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ پہلے سے کسی دوسری SIM پر بنا ہوا ہو۔

ایسی صورت میں پہلے پرانا اکاؤنٹ بند کروائیں، پھر BISP کی نئی SIM کے ساتھ اکاؤنٹ لنک کروائیں، تاکہ سسٹم میں Error اور ادائیگی کی منتقلی کے مسائل سے بچا جا سکے۔

📱 اپنی SIM کی معلومات چیک کرنے کا طریقہ:

اپنے موبائل کے میسج باکس میں MNP لکھیں اور 667 پر SMS بھیجیں۔

اگر نام، شناختی کارڈ نمبر وغیرہ درست معلومات کے ساتھ ظاہر ہوں تو SIM آپ کے نام پر ہے۔ اگر نام کی جگہ ’’Dummy‘‘ لکھا ہوا ہو تو متعلقہ SIM فرنچائز پر جا کر بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے SIM اپنے نام پر منتقل کروائیں۔

یاد رکھیں:
اپنا شناختی کارڈ کسی غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں۔
اپنا انگوٹھا کسی بھی نامعلوم SIM کے لیے نہ لگوائیں۔
اپنے نام پر جاری تمام SIMs کی معلومات باقاعدگی سے چیک کریں۔

یہ پیغام خود بھی پڑھیں اور اپنی ماؤں، بہنوں اور BISP کی مستحق خواتین تک بھی ضرور پہنچائیں۔

#8171

19/08/2026

جس جوس کو ہم پیتے ہیں، اس کی کین کو اکثر ہم معمولی کچرا سمجھ کر پھینک دیتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہی کین دوبارہ استعمال ہو کر خوبصورت اور کارآمد برتن، سامان اور دیگر چیزوں میں تبدیل ہو سکتی ہے؟

پھینکی ہوئی کین کو ضائع کرنے کے بجائے ری سائیکلنگ کے لیے جمع کریں۔ اس سے نہ صرف صفائی برقرار رہتی ہے بلکہ قدرتی وسائل کی بچت، آلودگی میں کمی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ذرا سوچیں، جو چیز ہمیں کچرا نظر آتی ہے، وہ کسی اور کے لیے قیمتی خام مال ہو سکتی ہے۔

آئیں کچرا سڑکوں اور گلیوں میں پھینکنے کے بجائے اسے ری سائیکلنگ تک پہنچائیں اور اپنے ماحول کو صاف، خوبصورت اور محفوظ بنائیں۔

آج ایک کین ری سائیکل کریں، کل کے بہتر مستقبل میں اپنا حصہ ڈالیں۔ ♻️

18/08/2026

قومِ طورچھپر کے ہر فرد سے ایک ہمدردانہ اپیل

خدارا کسی بھی گروپ کا حصہ نہ بنیں اور گروپ بندی سے بچیں۔ ہماری قوم کے مفادات کسی ایک فرد، خاندان یا گروپ سے زیادہ اہم ہیں۔

اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کیے گئے خزانوں کی حفاظت اور اپنی قوم کے بہتر مستقبل کے لیے ہمیں اپنے ذاتی اختلافات بھلا کر ایک ہونا ہوگا۔ یہ وقت ایک دوسرے کو نیچا دکھانے یا انتقام لینے کا نہیں، بلکہ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنے کا ہے۔

اپنے ویران گھروں کی قسم، ہماری قوم میں آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔ ہمیں ان خاندانوں کی حالت پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔ اگر ہمارے اختلافات کی وجہ سے ہماری قوم کا کوئی فرد اپنے بچوں کی خاطر بھیک مانگنے پر مجبور ہے تو یہ ہم سب کے لیے لمحۂ فکریہ اور باعثِ شرم ہے۔

آئیں، اپنے اختلافات ختم کریں، ایک دوسرے کے دکھ درد کو سمجھیں اور اپنی قوم کے وسائل اور خزانوں کی حفاظت کے لیے متحد ہو جائیں۔

ہمیں انتقام نہیں، اتحاد چاہیے۔
ہمیں گروپ بندی نہیں، اتفاق چاہیے۔
ہمیں ذاتی مفاد نہیں، قوم کا مفاد چاہیے۔

آئیں ایک ہوں، اپنی قوم کو مضبوط کریں اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر مستقبل بنائیں۔

قومِ طورچھپر ایک ہے، اور ان شاء اللہ ایک ہی رہے گی۔

18/08/2026
17/08/2026

🌿 قوم طورچھپر کے نام ایک اہم پیغام 🌿

ہمیں اپنی قوم کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے سب سے پہلے اپنے اندر کی نفرت، کینہ، بغض، لالچ اور ذاتی مفادات کو ختم کرنا ہوگا۔

ہمیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے بجائے ایک دوسرے کا سہارا بننا ہوگا۔ اختلافِ رائے اپنی جگہ، لیکن اختلاف کو دشمنی نہ بنائیں۔ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قوم کے اجتماعی مفاد کو ترجیح دیں۔

قومیں تب مضبوط ہوتی ہیں جب ان کے افراد ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں، مشاورت کریں، ایک دوسرے کی عزت کریں اور مشکل وقت میں بھائی کا ہاتھ تھامیں۔

ہمیں اپنے آپ سے یہ عہد کرنا ہوگا:
نہ نفرت، نہ بغض، نہ حسد، نہ لالچ اور نہ ذاتی مفادات کی سیاست۔
صرف قوم کی خدمت، اتحاد، بھائی چارہ اور بہتر مستقبل۔

آئیں اپنے اختلافات کو بھلا کر ایک دوسرے کے دل جوڑیں، کیونکہ اتفاق میں طاقت ہے، اتحاد میں کامیابی ہے اور قوم کی خدمت ہی ہماری اصل ذمہ داری ہے۔

قوم طورچھپر کا روشن مستقبل ہمارے اتحاد، اخلاص اور باہمی احترام سے وابستہ ہے۔ 🤝🌿

اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص کے ساتھ اپنی قوم کی خدمت کرنے اور ہر قسم کے شر و فساد سے محفوظ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲🇵🇰

#اتحاد #اتفاق #امن #ترقی #اخلاص

17/08/2026

🌿 قوم طورچھپر — امن، اتحاد اور ترقی کی جانب 🌿

الحمدللہ! قوم طورچھپر میں حالات اب بتدریج نارمل ہو رہے ہیں۔ اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے وطن طورچھپر میں ہمیشہ امن و سکون کی فضا قائم رکھے، ہر قسم کے شر، فساد اور بدامنی سے محفوظ فرمائے اور ہماری قوم کو اتحاد و اتفاق کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔ آمین

آنے والے ہفتے قوم طورچھپر میں نظام خیل کندیوں کا ایک اہم اجلاس/میٹنگ منعقد ہوگا۔
اجلاس کی جگہ اور دیگر تفصیلات بعد میں بتائی جائیں گی۔

جبکہ آنے والے اتوار کو قوم طورچھپر عالم خیل اور باکل خیل کا اہم اجلاس کراچی میں منعقد ہوگا۔

یہ اجلاس باہمی مشاورت، اتحاد اور قوم کے بہتر مستقبل کے لیے ایک اہم قدم ہیں۔

آئیں! اپنے اختلافات بھلا کر اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کو فروغ دیں اور اپنی قوم کے امن و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

اللہ تعالیٰ قوم طورچھپر کو ہمیشہ امن، خوشحالی اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲🇵🇰

#طورچھپر #امن #اتحاد #اتفاق #ترقی #کراچی

Want your business to be the top-listed Media Company in Dubai?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Dara Adam Khel Qome Toor Chapper
Dubai
26000