Team Rais Khursheed Burira

Team Rais Khursheed Burira

Share

All political activities of Rais Khursheed Burira candidate for MPA (PP-258) from this page

21/05/2026

سردار رئیس خورشید بُرڑہ صاحب کی سابقہ چیئرمین مرحوم جام غلام علی بُرڑہ کے چالیسواں پر راجن پور میں شرکت۔
مرحوم کے برخودار جام لیاقت بُرڑہ کو سربراہی پگ بھی پہنائی۔
اللّہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا کرئے آمین۔

06/05/2026

مذمتی بیان

میرپور بُرڑو میں بُرڑا برادری کے ساتھ پیش آنے والا افسوسناک واقعہ انتہائی قابلِ مذمت ہے۔
گھروں کو جلانا، لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنا اور انسانی جان و مال کو نقصان پہنچانا کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔

ہم اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف اور تحفظ فراہم ہو سکے۔

بُرڑا برادری ہمیشہ امن، بھائی چارے اور انسانیت پر یقین رکھتی ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ فوری نوٹس لے کر متاثرین کی داد رسی کرے گی۔

اللہ پاک متاثرہ خاندانوں کو صبر عطا فرمائے اور میر پور بُرڑو میں امن قائم رکھے۔

منجانب:
سردار رئیس خورشید احمد بُرڑہ
آل بُرڑہ ویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب

03/05/2026

آج صحافت کے عالمی دن کے موقع پر میں اپنے عزیز دوست چوہدری نصیر احمد کو ان کی بہترین خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ چوہدری نصیر احمد نے بہت ہی مختصر وقت میں اپنی ایمانداری، محنت اور غریب پرور صحافت کے ذریعے خانپور کے نامور صحافتی حلقوں میں اپنا ایک منفرد اور معتبر مقام بنایا ہے۔
ان کی صحافت کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ بلا تفریقِ رنگ و نسل، صرف حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہیں۔ وہ ایک ایسی صحافت کے علمبردار ہیں جو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اجتماعی ترقی اور عوامی فلاح کو بے لوث فروغ دیتی ہے۔
خانپور کے مسائل کو اجاگر کرنے اور پسے ہوئے طبقات کی آواز بننے میں ان کا کردار قابلِ رشک ہے۔اللہ تعالیٰ چوہدری نصیر احمد کے قلم میں مزید طاقت اور ان کے عزم کو مزید ہمت عطا فرمائے تاکہ وہ اسی طرح انسانیت کی خدمت اور سچائی کا سفر جاری رکھ سکیں۔بہت مبارک ہو چوہدری نصیر احمد صاحب!
Regards,

30/04/2026

یومِ مزدور مبارک
آج اُن لوگوں کا دن ہے جو صبح سے شام تک محنت کرتے ہیں اور اپنی محنت سے نہ صرف اپنا گھر بلکہ پورے ملک کا نظام چلاتے ہیں۔ ہم اکثر اُنہیں نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہی مزدور ہماری ترقی کی اصل بنیاد ہیں۔ آج کا دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ محنت کرنے والے ہر انسان کی عزت کرنی چاہیے، چاہے وہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتا ہو۔
اللہ ہر محنت کرنے والے کے رزق میں برکت دے آمین
Rais Khursheed Burira

28/04/2026

ایک نیک اور مخلص شخصیت ہم سے جدا ہو گئی۔
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے،
اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین

30/03/2026

محترم جناب سردار رئیس خورشید برڑہ کے ڈیرے پر دوستوں کے اعزاز میں ایک شاندار دعوت کا اہتمام کیا گیا، جس میں معزز مہمانوں نے شرکت کی
اس خوبصورت تقریب میں خان پور کے معروف بزنس مین ریس منور صاحب، ظفر اقبال جتوئی صاحب، میاں قادر بخش، اور چوہدری نصیر احمد شریک ہوئیں۔
اس موقع پر سردار رئیس خورشید برڑہ کے صاحبزادگان، سردار رئیس فیصل خورشید برڑہ اور رئیس اسامہ فیاض برڑہ بھی موجود تھے، جنہوں نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور بہترین میزبانی کی روایت کو برقرار رکھا۔
یہ محفل نہ صرف محبت، خلوص اور بھائی چارے کی عکاس تھی بلکہ دوستوں کے درمیان مضبوط تعلقات کا بھی خوبصورت اظہار تھی۔

22/03/2026

برڑہ ہاؤس آمد

سردار رئیس خورشید بُرڑہ کے ہاں حضرت میاں سہیل دین پوری سئیں کی آمد ۔ اس موقع پر برادری کے معززین بھی موجود تھے۔
شرکاء نے عید کی مبارکباد دی
TeamRaisKhursheed #

21/03/2026

بُرڑہ ہاوس!
میاں ریاض لینڈ لاڈ آف موضع اوبتہ اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنے دیرینہ دوست سردار ریئس خورشید بُرڑہ کے پاس عید ملنے کیلئے تشریف لائے۔

Photos from Team Rais Khursheed Burira's post 15/02/2026

الحمدللہ 🤍
سردار رئیس خورشید احمد بُرڑہ صاحب عمرہ کی سعادت حاصل کرنے اور اپنے نجی دورے کی تکمیل کے بعد مدینہ منورہ سے بحفاظت واپس پاکستان تشریف لے آئے۔
جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر ان کے دیرینہ دوست عبداللّہ چانڈیو المعروف میٹھل چانڈیو اور رئیس فیصل بُرڑہ نے پرتپاک استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔
اللہ تعالیٰ ان کی عبادات کو قبول فرمائے، سفر کو شرفِ قبولیت بخشے اور مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲✨

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Khanpur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Burira House
Khanpur