FSK Production
It is a media channel and we bring all latest news having facts and figure. like our page and also s
پبلک سروس میسج
اپنے پیاروں کیساتھ بھی شئیر کریں۔
ہائی بلڈ پریشر ایک خاموش قاتل
خود بچے اور اس سے اپنے پیاروں کو بھی بچائیں۔
ہائپر ٹینشن یعنی ہائی بلڈ پریشر کیا ہے؟
کیا یہ قابل علاج مرض یے؟
اس سے بچاؤ کیسے ممکن یے؟
دنیا میں کل کتنے لوگ اس ہائپر ٹینشن یعنی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں؟
یہ تمام معلومات جانیے، ڈاکٹر ناصر اسلام کی اس معلومات ویڈیو میں۔۔۔
گل اسلم (ڈرائیور)، جو ضلع لکی مروت سے تعلق رکھتے ہیں، کو دل کا مسئلہ تھا۔ انہوں نے ڈاکٹر ناصر اسلام خٹک سے رابطہ کیا، جنہوں نے ان کا دل کا آپریشن پشاور میں کیا۔
اب ڈاکٹر ناصر اسلام خٹک دارالسلام ہسپتال نیازی سٹاپ کلوٹ میں ہر اتوار چیک اپ کے لیے موجود ہوتے ہیں۔
پہلے انہیں پشاور جانے کے لیے کرائے دینا پڑتا تھا، مگر اب یہ سہولت نیازی سٹاپ کلوٹ میں ہی فراہم ہو رہی ہے۔ وہ ڈاکٹر سے بہت مطمئن ہیں اور دوسروں کو بھی یہی مشورہ دیتے ہیں کہ پشاور جانے کے بجائے یہاں مشورہ لیں۔
🩺 اتوار | 10 مئی
دارالسلام ہسپتال میں اس اتوار OPD! 💚
👨⚕️ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصر اسلام
ماہر امراضِ قلب
دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر، سینے کے درد اور دل کی دھڑکن کے مسائل کا جدید علاج۔
ڈاکٹر اصناف صدیق
ماہر امراضِ ہڈی و جوڑ
گھٹنوں، کمر درد، فریکچر، جوڑوں کی تکالیف اور اسپورٹس انجری کا مؤثر علاج۔
🏥 ECG | ECHO | لیبارٹری | ایکسرے | فارمیسی
📍 دارالسلام ہسپتال، نیازی سٹاپ میٹھاخیل کرک
📞 0333-5441448
رمضان سے کیا مراد ہے.؟
اسلام میں روزے کی کیا اہمیت ہے؟
اسلام میں رمضان المبارک کو کیا اہمیت حاصل ہے؟
اسی مہینے میں کون کونسے اہم واقعات رونما ہوئے؟
اس طرح کے مزید سوالوں کے جواب جانئے آکسفورڈ گروپ آف سکول چونترہ کیمپس کے طالب علم اور میرے چھوٹے بھائی محمد عالیان سے۔۔
18/02/2026
رمضان المبارک کا چاند ضلع کرک میں نظر آگیا، مبارک ہو، کل ملک بھر میں پہلا رمضان المبارک ہوگا۔ اللہ تعالیٰ سے درخواست ہے یہ رمضان المبارک بخیریت اور پرامن طریقے سے گزارے اور ہمیں اچھی طرح روزہ رکھنے اور عبادات کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین
پرنسپل محمد اصغر بتیس سالہ محکمہ تعلیم میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول ڈب کرک سے بحیثیت پرنسپل سبکدوش ہوئے، اس حوالے سکول ہذا میں ایک پررونق تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ڈی ای او سمیت پرنسپل حضرات اور کثیر تعداد میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کرکے پروگرام کو چار چاند لگا دیا، مزید تفصیل دیکھیے فہد شبیر خٹک کی اس ویڈیو میں۔۔۔
15/02/2026
پرنسپل محمد اصغر بتیس سالہ محکمہ تعلیم میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول ڈب کرک سے بحیثیت پرنسپل سبکدوش ہوئے، اس حوالے سکول ہذا میں ایک پررونق تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ڈی ای او سمیت پرسپل حضرات اور کثیر تعداد میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کرکے پروگرام کو چار چاند لگا دیا، مزید تفصیل دیکھیے یوٹیوب کے اس ویڈیو میں۔۔۔۔
Principal Muhammad Asghar Khan retired from his service as a principal of GHS Dabb Karak Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.
دی فیوچر جنریشن سکول ڈب کرک میں آج ثقافتی شو بھر پور جوش و خروش سے منایا گیا، جہاں پاکستان کے چاروں صوبوں خیبر پختونخوا، سندھ، پنجاب اور بلوچستان سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر کی ثقافتوں کو بھی خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا۔ طلبہ اور طالبات نے اپنے روایتی لباس پہن کر رقص اور پرفارمنس کے ذریعے پاکستان کی ثقافتی خوبصورتی کو اجاگر کیا۔
خیبرپختونخوا:
طلبہ و طالبات نے پختون ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے چترالی ٹوپی، واسکٹ اور شلوار قمیض میں روایتی اتن رقص پیش کیا۔ ان کا انداز بہادری، سادگی اور مہمان نوازی کی علامت دکھائی دیا۔
پنجاب:
پنجابی ثقافت کے تحت طلبہ و طالبات نے رنگ برنگے لباس، لچھے دار دوپٹے اور سفید شلوار قمیض پہن کر بھنگڑا پیش کیا۔ ان کی پرفارمنس پنجاب کی زندہ دلی اور خوشی کا خوبصورت اظہار بنی۔
سندھ:
سندھی ثقافت میں طلبہ و طالبات نے اجرک، ٹوپی اور روایتی لباس پہن کر دلکش رقص کیا۔ ان کا انداز سندھ کی میزبانی، محبت اور رنگینیوں کی جھلک دکھا رہا تھا۔
بلوچستان:
بلوچ ثقافت کی نمائندگی کرنے والے طلبہ و طالبات نے روایتی بلوچی لباس اور پگڑی کے ساتھ خوبصورت پرفارمنس پیش کی۔ ان کا وقار پسندی اور روایتی انداز بلوچستان کی خوبصورتی کو اجاگر کرتا رہا۔
گلگت بلتستان:
گلگت بلتستان کی ثقافت کو دکھاتے ہوئے طلبہ نے اون کے مخصوص لباس اور خوبصورت ٹوپی کے ساتھ رقص کیا۔ ان کی پرفارمنس پہاڑوں کی سادگی اور دلکشی کی نمائندگی بن گئی۔
کشمیر:
کشمیری ثقافت میں طلبہ نے فران اور روایتی ٹوپی پہن کر روایتی رقص پیش کیا۔ ان کا انداز کشمیر کی خوبصورتی، نرمی اور محبت کی جھلک دکھاتا رہا۔
آخر میں مینیجنگ ڈائریکٹر انجینئر ذیشان خٹک نے خطاب کیا اور ثقافت کی اہمیت، ہمارے روایتی ورثے اور اس کے تعلیمی و سماجی فوائد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ کی کوششوں کو سراہا اور اس دن کو ایک یادگار تقریب قرار دیا۔
17/11/2025
اعلان جنازہ
کرک شہدائے پولیس اور کرک پولیس کیلئے خوشخبری
ڈی پی او شہباز الٰہی کا کرک پولیس شہداء کے فیملیز اور حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کے لیے تاریخی اقدامات
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شہباز الٰہی نے کرک پولیس کے شہداء کے فیملیز اور حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے فیملیز کے لیے ایک تاریخ ساز اقدام کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شہباز الٰہی، شہداء اور پولیس ویلفیئر کلرک آیاز خٹک، لواغر انسٹیٹیوٹ کے CEO وزیر نواب، اور کرک میڈیکل کمپلیکس کے چیف عہدیدار اسحاق خٹک کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
ضلع کرک کے نامور میڈیکل تعلیمی ادارے لواغر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (چوکارہ) کے CEO وزیر نواب خٹک کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت ادارے کی جانب سے ہر سال منعقدہ دو سالہ ڈپلومہ پروگرامز:
1. پیھتالوجی
2. ڈینٹل
3. اینیستھیزیا
4. سرجیکل
5. کارڈیالوجی
6. فارمیسی
7. ہیلتھ
8. ریڈیالوجی
میں کرک پولیس شہداء کے بچوں کے لیے ہر پروگرام میں ایک ایک نشست (سیٹ) بالکل مفت فراہم کی جائے گی، جس کے تحت ادارہ ڈپلومہ کے کسی قسم کی کوئی فیس یا چارجز نہیں لے گا۔
جبکہ کرک پولیس کے حاضر سروس اہلکاروں کے بچوں کے لیے انہی پروگرامز میں 50 فیصد رعایت کے ساتھ داخلہ دیا جائے گا۔
ادارے کے تحت ہر سال منعقدہ چار سالہ ڈگری پروگرامز:
1. بی ایس ایمرجنسی کیئر
2. بی ایس میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی
3. بی ایس سرجیکل
4. بی ایس ڈینٹل
5. بی ایس ریڈیالوجی
کے تحت کرک پولیس کے شہداء کے بچوں کو ہر سال بغیر کسی قسم کے اخراجات کے بالکل مفت پانچ نشستیں دی جائیں گی، جبکہ حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے بچوں کے لیے 50 فیصد رعایت کے ساتھ داخلہ دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ڈی پی او کرک شہباز الٰہی نے ضلع کرک کے ایک اعلیٰ پرائیویٹ طبی مرکز کرک میڈیکل کمپلیکس کے چیف سرجن ڈاکٹر رضوان احمد کے نمائندے کے ساتھ بھی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
اس معاہدے کے تحت کرک پولیس شہداء کے فیملیز (بچوں، بیوی، والدین) کو کرک میڈیکل کمپلیکس میں علاج معالجہ سمیت تمام میڈیکل ٹیسٹس، ایکسرے وغیرہ بالکل مفت فراہم کیے جائیں گے، جبکہ حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے لیے 50 فیصد رعایتی نرخوں پر علاج معالجہ، میڈیکل ٹیسٹس اور ایکسرے وغیرہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ڈی پی او کرک شہباز الٰہی کی جانب سے اٹھائے گئے یہ اقدامات پولیس شہداء اور حاضر سروس اہلکاروں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔
ڈی پی او شہباز الٰہی نے اپنے پیغام میں کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے وژن کے مطابق شہداء اور سپاہ کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام مثبت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
Admission open:
Paradise institute of Information Technology.
Limited seats, hurry up and secure your future!
For further information whatsapp:
+92 312 9805806
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Karak
27900