Intekhab Rizvi-Noha Creativity

Intekhab Rizvi-Noha Creativity

Share

Official toqer us namaz ko kese me chor do,
Zainab jo par rahi hain lashon k darmiyan............

15/06/2026

اس سے بڑی کیا دعا دوں میں تمہیں
تم سے کبھی حسین ع کی ماں ناراض نا ہو♥️

15/06/2026

سِناں کی نوک پر شہۂ نے کہا الحمدللہ
ازل سے ہم سے ہے راضی خدا الحمدللہ

حقیقت تو نہیں لیکن تصور میں ہیں پہنچے
درِ غازی پہ ہم سب با وفا الحمدللہ

فرشتے قبر میں اعمال جب پوچھیں تو کہنا
کِیا ہے دھوپ میں ماتم بپا الحمدللہ

بہا کر خون اپنی پشت سے عاشور کے دن
کِیا ہے شکر کا سجدہ ادا الحمدللہ

منافق کی اُن آنکھوں کو نظر آتا نہیں ہے
دلِ قرطاس پر لکھا ہُوا الحمدللہ

علیٔ کے دُشمنوں کو جانتا کوئی نہیں پر
ہے چرچہ بس علیٔ کا جابجا الحمدللہ

غلامانِ علیٔ ہیں ہم سدا زندہ رہیں گے
کہ ہم سب کو ہے زھراء کی دعا الحمدللہ

خدائے لم یزل کا شکر کہ اُس نے ہمارے
اُتاری دل میں حیدرٔ کی وِلاء الحمدللہ

( ارسلانؔ حیدر )

Aye Chand Muharram , Intekhab Rizvi , 2026 14/06/2026

https://youtu.be/pus-qjVmtxw?si=LA3czFwnbWQWUNJG

Aye Chand Muharram , Intekhab Rizvi , 2026 Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.

14/06/2026

14/06/2026

*آگر علماء اپنا حق ادا نا کریں تو اس سے معاشرے پر کیا اثر پڑے گا*

معاشرے میں علماء کا کردار صرف مذہبی عبادات تک محدود نہیں ہوتا، بلکہ وہ اخلاقی، سماجی اور فکری رہنمائی کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ اگر علماء اپنا حقیقی حق اور ذمہ داری ادا کرنا چھوڑ دیں، تو معاشرے پر اس کے انتہائی گہرے اور منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

*اخلاقی اور روحانی زوال*

علماء معاشرے کے اخلاقی نگران ہوتے ہیں جب وہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتے تو معاشرے میں اچھائی اور برائی کی تمیز ختم ہونے لگتی ہے۔

*فکری انتشار اور انتہا پسندی*

جب مستند اور مخلص علماء رہنمائی کا میدان خالی چھوڑ دیتے ہیں، تو کم علم یا مفاد پرست لوگ دین کے نام پر لوگوں کو گمراہ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

*فرقہ واریت اور نفرت کا فروغ*

اگر علماء امت کو جوڑنے کے بجائے خاموشی اختیار کر لیں یا خود اپنے ذاتی مفادات کے لیے فرقہ واریت کا حصہ بن جائیں، تو معاشرہ ٹکڑوں میں بٹ جاتا ہے۔ رواداری ختم ہو جاتی ہے اور معمولی اختلافات دشمنی کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔

*ظالم کی پشت پناہی اور مظلوم کی مایوسی*

دین اسلام کا ایک بنیادی اصول "حق بات کہنا" اور "ظلم کے خلاف آواز اٹھانا" ہے۔ اگر علماء مصلحت پسندی، خوف یا لالچ کا شکار ہو کر حق کا ساتھ دینا چھوڑ دیں، تو
ظالم اور جابر قوتوں کو کھلی چھوٹ مل جاتی ہے

*مادہ پرستی کا غلبہ*

علماء کا کام انسانوں کو آخرت کی یاد دلانا ہے جہاں ہر شخص صرف اپنے ذاتی فائدے، پیسے اور طاقت کی دوڑ میں لگ جاتا ہے اور ایثار، ہمدردی اور انسانیت جیسے جذبے دم توڑ دیتے ہیں۔

*خلاصہ*
*کسی بھی معاشرے میں علماء کا خاموش ہونا یا اپنا حق ادا نہ کرنا، اس معاشرے کی فکری اور اخلاقی موت کا سبب بنتا ہے۔ معاشرہ اپنی سمت کھو بیٹھتا ہے اور وہاں انصاف کے بجائے جنگل کا قانون نافذ ہو جاتا ہے۔ اسی لیے تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی معاشروں میں بگاڑ آیا، مخلص علماء نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر حق کی آواز بلند کی*

13/06/2026
09/06/2026

Eid Mubarak

08/06/2026

فراز دار سے میثم ، بیان دیتے ہیں
رہے گا ذکر علی ع ، ہم زبان دیتے ہیں
صفیں بناؤ محبو کہ دار سے میثم
نماز عشق علی ع کی آذان دیتے ہیں
ابوتراب کی مدحت کا قصد کر کے رشید
ہم اس زمیں کو اک آسمان دیتے ہیں

07/06/2026

Aaj Inshallah

06/06/2026

سالانہ جشنِ عیدِ غدیر

بمقام ، گلشن شیراز ( سرجانی ٹاؤن کراچی )
5 جون 2026ء بروز جمعہ جناب مہدی حسن خاں صاحب و برادران ( نور رائس ٹریڈرز ) کی جانب سے جشنِ عیدِ غدیر منعقد ہوا جس میں معروف نوحہ و منقبت خواں جناب انتخاب رضوی نے جشنِ عیدِ غدیر کے موقع پر محمد و آلِ محمد ع کی بارگاہ میں نظرانہ عقیدت پیش کیا

محفل کے اختتام پر مہدی حسن خان صاحب کی جانب سے غدیری شیلڈ سے نوازا گیا

مہدی حسن خان صاحب کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہی ہے محفل ہو یا مجلس سب انتظامات اچھے سے انجام دینا اور مومنین کی خدمت میں لگے رہنا یہ سب سے بہترین عمل ہے

دعاء ہے اللہ پاک محمد و آل محمد ع کے صدقے مہدی حسن خان و برادران کی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائیں آمین
*التماسء دعا*
*نوحہ منقبت خواں انتخاب رضوی*
*انجمنِ صدائے کربلا محمدی ڈیرہ ملیر*

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Karachi