Mohsin Raza Hashmi
Mohsin Raza Hashmi (Noha Khuwan)
0343 3467279
14/06/2026
کلام: سکینہ ہے (مصائبِ بی بی سکینہؑ)💔!!
"نہ پیاس کا شکوہ، نہ طمانچوں کا گلہ... بس ایک ہی پکار، بابا کہاں ہو آپ؟"
تاریخِ کربلا میں مظلومیت کی سب سے پُردرد داستان سیدہ سکینہ سلام اللہ علیہا کے مصائب ہیں۔ ایک چار سالہ معصوم بچی، جس نے تپتے ہوئے صحرا کی سختیاں بھی جھیلیں، معصوم کانوں سے گوشوارے چھینے جانے کا درد بھی سہا، اور پھر زندانِ شام کے اندھیرے میں بابا کے سرِ مبارک سے لپٹ کر ہمیشہ کے لیے آنکھیں موند لیں۔
اسی دلی رنج اور غم کو انتہائی سادہ اور ادبی انداز میں لفظوں کا روپ دیا گیا ہے، تاکہ بی بیؑ کے مصائب کا درد ہر دل محسوس کر سکے۔
علی کون ہے ؟
11/06/2026
الحمدللہ، آج سے تقریباً دو سال قبل ہم نے ایک نوحے کا ریکارڈنگ ولاگ تیار کیا تھا۔ اس خوبصورت نوحے کے اشعار جناب ارسلان عظمی صاحب نے تحریر کیے جبکہ اس کی دلنشین کمپوزیشن اون رضوی صاحب نے ترتیب دی تھی۔
اس ولاگ کے منظرِ عام پر آنے کے بعد بے شمار عزادارانِ امام حسینؑ کی جانب سے یہ محبت بھری فرمائش موصول ہوئی کہ اس نوحے کو میری آواز میں باقاعدہ ریکارڈ کیا جائے۔ الحمدللہ، اسی محبت اور حوصلہ افزائی کے نتیجے میں اس سال کے نوحہ البم میں مجھے یہ نوحہ اپنی آواز میں ریکارڈ کروانے کی سعادت حاصل ہوئی۔
اس نوحے کی ویڈیو پاکستان کے ممتاز سنیماٹوگرافر، ڈائریکٹر اور TNA Production کے بانی علی ارمان بلتستانی صاحب نے پروڈیوس کی ہے، جبکہ اس کی آڈیو ریکارڈنگ پاکستان کے معروف ریکارڈسٹ میثم زیدی صاحب (Lawa Studio) نے انجام دی ہے۔
آپ تمام مومنین و عزاداران سے دعا کی درخواست ہے کہ مولا حسینؑ اس حقیر کی اس ادنیٰ خدمت اور نوکری کو اپنی بارگاہِ اقدس میں شرفِ قبولیت عطا فرمائیں۔
یا امام حسینؑ، یا حسینؑ۔
مولا علی کے حوالے سے ہمارا اس سال کا پہلا نوحہ یوٹیوب پر آ چکا ہے سن کر اپنی رائے دیجئے
ہاں میرے گھر میں علی گونج رہا ہے 🔥❤️
07/06/2026
"Haan! Mere Ghar Mein Ali ع Goonj Raha Hai"*
Muharram 2026 Title Noha | Wilayat ki goonj, har dil ki dhadkan
*Noha:* Haan! Mere Ghar Mein Ali ع Goonj Raha Hai
*Recited by:* Syed Mohsin Raza Hashmi
*Written by:* Ammar Hani
*Audio:* LAWA Studio
*Video:* TNA Production
*Color Grading:* Ali Arman Baitistani
*Poster Design:* Baqar Hussain
05/06/2026
یا امام یا حسین
محرم قریب ہے… الحمدللہ تمام نوحے مکمل ہو گئے ہیں۔
اب بس آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے، اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا۔
آغازِ محرم، غمِ حسینؑ کے احساس کے ساتھ🤲🏻
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
A-3/908 Jaffar E Tayyar Society Malir
Karachi