Human Rights Protection & Social Justice
Human Rights Protection & Social Justice
SECP Registered NGO | CUIN: 0211220
18/06/2026
علاقے کے عوام کے مفاد میں اختجاج میں شرکت کرینگے
17/06/2026
رپورٹ
مورخہ: 17 جون 2026
آج ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس کے مرکزی دفتر میں بھٹ شاہ سے معزز صحافی و سماجی شخصیات نے دورہ کیا۔ وفد میں رانا شمشاد علی (میڈیا کوآرڈینیٹر سندھ، ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس)، اشفاق جان بلیدی (رپورٹر سنو نیوز، جنرل سیکرٹری پاکستان پریس کلب اور نائب صدر PFUJ ورکرز) اور علی رضا میر (رپورٹر فائیو نیوز، نائب صدر پاکستان پریس کلب اور میڈیا کوآرڈینیٹر PFUJ ورکرز) شامل تھے۔
وفد نے ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس کے چیئرمین محمد علی یوسف زئی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین محمد علی یوسف زئی نے معزز مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنا کر پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات میں تنظیم کی آئندہ حکمتِ عملی، انسانی حقوق کے فروغ، تنظیمی امور اور خصوصاً بھٹ شاہ میں تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سلطان محمود تنولی (جنرل سیکرٹری) اور امتیاز خان (ہیلتھ کوآرڈینیٹر) بھی موجود تھے۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس جس طرح پہلے سے بھٹ شاہ میں عوامی خدمت اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم عمل ہے، اسی جذبے کے ساتھ آئندہ مزید مؤثر اور وسیع پیمانے پر خدمات انجام دے گی۔
17/06/2026
اعلانِ تقرری
تمام متعلقہ اداروں اور عہدیداران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جناب خلیل الرحمان، کو
ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس کی طرف سے
" ڈپٹی جنرل سیکریٹری تحصیل مردان " سال 2026 کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔
تمام ادارہ جات اس تقرری کو نوٹ کریں اور آئندہ امور میں ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس پاکستان۔
ہمیشہ انسانیت، انصاف اور خدمت کے مشن پر گامزن ہے۔
یو سی ٹو شاہ لطیف ٹاؤن وارڈ ون کے کونسلر نیاز خان سواتی سیکٹر 20 سی میں جمعرات بازار اور اتوار بازار مافیا کے خلاف ڈی سی ملیر اور ایسی ملیر ایس ایس پی ملیر سے صدرخواست ہے لوگوں کی بہت سی شکایات ہیں ان دونوں بازاروں کے خلاف برائے کرم ان پر پابندی لگایا جائے
16/06/2026
ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس پاکستان کے ہیڈ آفس کراچی میں پروقار تقریب
ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس پاکستان کے ہیڈ آفس کراچی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ادارے کے مخلص ساتھی امان اللہ خان پٹھان کو پشاور سے اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی کی شکارپور کے کچے سے بحفاظت بازیابی میں اہم اور کلیدی کردار ادا کرنے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
امان اللہ خان پٹھان نے انسانیت اور قبائلی روایات کے تحت بچی کو اپنے ڈیرے پر پناہ اور مکمل تحفظ فراہم کیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مسلسل رابطے اور کاوشوں کے ذریعے اس کی بحفاظت واپسی میں اہم کردار ادا کیا۔
اس موقع پر ادارے کے چیئرمین محمد علی یوسف زئی، ڈائریکٹر لیبر رائٹس سندھ آغا اسد اللہ بابر ایڈووکیٹ، ڈائریکٹر سفیر تنولی، جنرل سیکریٹری پاکستان سلطان محمود تنولی، ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل وومن ونگ سندھ میڈم تانیہ، صدر مجلسِ عاملہ، مینارٹی ونگ کے صدر طارق مسیح اور دیگر عہدیداران و اراکین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، پھولوں کے گلدستے اور سندھ کی ثقافتی پہچان اجرک پیش کی۔
تقریب کے دوران امان اللہ خان پٹھان کو انسانیت کی خدمت، بہترین کارکردگی اور بچی کی بازیابی میں نمایاں کردار ادا کرنے کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ (Certificate of Appreciation) بھی پیش کیا گیا۔
ادارے کی قیادت نے اس موقع پر کہا کہ امان اللہ خان پٹھان جیسے افراد معاشرے کے لیے قابلِ فخر مثال ہیں، جو انسانیت کی خدمت اور مظلوموں کی مدد کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، امن اور انسانیت کی خدمت کے فروغ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
14/06/2026
ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس (HRPSJ)
اعلامیہ: موجودہ بجٹ اور غریب دشمن معاشی معیار یکسر مسترد
کراچی: ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حالیہ بجٹ پر گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوامی امنگوں کے منافی قرار دے دیا ہے۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حکومت کے اس غیر حقیقت پسندانہ موقف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے مطابق "روزانہ قلیل رقم کمانے والا غریب نہیں ہے"۔ تنظیم نے حکومت کے اس معیار کو زمینی حقائق سے عاری اور غریب عوام کی تضحیک قرار دیا ہے۔
تنظیم کے مطالبات:
الفاظ کی واپسی: حکومت غریبوں کے معاشی قتل اور تضحیک پر مبنی یہ الفاظ اور معیار فوری واپس لے۔
عوامی ریلیف: مہنگائی کے تناسب سے خطِ غربت کا نیا اور حقیقت پسندانہ معیار مقرر کیا جائے اور ٹیکسوں کا بوجھ کم کیا جائے۔
ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس مظلوم اور پسماندہ طبقات کے معاشی و سماجی حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی۔
منجانب: بورڈ آف ڈائریکٹرز، HRPSJ (مرکزی سیکرٹریٹ، کراچی)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 18:30 |
| Tuesday | 09:00 - 18:30 |
| Wednesday | 09:00 - 18:30 |
| Thursday | 09:00 - 18:30 |
| Friday | 09:00 - 18:30 |
| Saturday | 09:00 - 18:30 |