Aks-e-Ahmed

Aks-e-Ahmed

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aks-e-Ahmed, Artist, Karachi.

21/05/2026

کسی رشتے میں صرف اس لیے رہنا کہ آپ کسی سے محبت کرتے ہیں، کافی نہیں ہوتا۔۔۔

صرف محبت بےقاعدگی کو ٹھیک نہیں کر سکتی۔۔۔
صرف محبت بےعزتی کو نہیں سہی کر سکتی۔۔۔
صرف محبت اُس رشتے کو نہیں سنبھال سکتی جہاں کوشش صرف ایک شخص کر رہا ہو۔۔۔

آپ کو عزت چاہیے۔۔۔
آپ کو یقین دہانی چاہیے۔۔۔
آپ کو کوشش چاہیے۔۔۔
آپ کو سکون چاہیے۔۔۔
آپ کو ایسا شخص چاہیے جو آپ کے لیے وقت نکالے، آپ کو مانگنا نہ پڑے۔۔۔

اور سب سے اہم آپ کو ایک بہترین دوست چاہیے۔۔۔

کوئی جو سنے۔۔۔
کوئی جو ٹھہرے۔۔۔
کوئی جو مشکل دنوں میں بھی آپ کو چُنے۔۔۔

کیونکہ حقیقی محبت صرف احساسات کا نام نہیں ہے،
بلکہ اس بات کا نام ہے کہ کوئی آپ کے دل کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتا ہے۔۔۔ 🤍

20/05/2026

اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ حالات کے تھپیڑوں اور وقت کی تلخیوں کے درمیان میں اتنا پرسکون کیسے رہ لیتا ہوں؟ 🤍

میری آنکھوں میں وہ بے چینی کیوں نہیں جو دنیا کا خاصہ ہے؟
میں مسکرا کر بس یہی کہتا ہوں کہ:
"جن باتوں کا ڈر تھا، وہ سب ہو چکی ہیں۔" 🖤

انسان جب تک کسی چیز کو کھونے سے ڈرتا ہے، وہ ایک مسلسل کرب اور بے چینی میں مبتلا رہتا ہے۔ وہ مستقبل کے اندیشوں کی گرفت میں ہوتا ہے، اسے اپنوں کے بچھڑنے کا خوف ہوتا ہے، ناکامی کا ڈر ہوتا ہے اور تنہائی کا واہمہ ستاتا ہے۔ یہ خوف اسے جینے نہیں دیتے۔ 💔

لیکن پھر زندگی میں ایک ایسا مقام آتا ہے جب وہ تمام خدشات حقیقت بن کر سامنے آ جاتے ہیں۔

✨ وہ شخص بچھڑ جاتا ہے جس کے بغیر جینے کا تصور نہ تھا۔
✨ وہ مقام چھن جاتا ہے جس کے لیے برسوں محنت کی تھی۔
✨ وہ بھروسہ ٹوٹ جاتا ہے جس پر پوری زندگی کی عمارت کھڑی تھی۔

جب سب کچھ ٹوٹ پھوٹ جاتا ہے، تو انسان ڈرنا چھوڑ دیتا ہے۔ 🌙

یہ سکون کسی خوشی کا مرہونِ منت نہیں، بلکہ یہ اس "انتہا" کا نام ہے جہاں پہنچ کر خوف ختم ہو جاتا ہے۔
جب سمندر کی لہریں کشتی کو ڈبو ہی دیں، تو پھر طوفان کا ڈر کیسا؟ 🌊
جب دل ٹوٹ کر کرچی ہو ہی جائے، تو پھر ٹھیس لگنے کا خوف کیسا؟ 💭

میرا یہ سکون دراصل ایک آزادی ہے۔ 🕊️
میں ان زنجیروں سے آزاد ہو چکا ہوں جو مجھے کل کی فکر میں جکڑے ہوئے تھیں۔
اب میرے پاس کھونے کو کچھ نہیں بچا، اسی لیے اب میرے پاس پانے کو پوری کائنات ہے۔ ✨

جس شخص نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی قیامت دیکھ لی ہو، وہ پھر چھوٹی موٹی آندھیوں سے نہیں گھبراتا۔
یہ وہ خاموشی ہے جو شور کے تھم جانے کے بعد پیدا ہوتی ہے—ایک ایسی خاموشی جس میں صرف "رضا" ہوتی ہے۔ 🤍

خوف تب تک ہے جب تک نقصان کا امکان ہے۔
جب نقصان حقیقت بن جائے، تو انسان کے حصے میں صرف سکون آتا ہے۔ 🖤

✍️ ,,,

10/05/2026

ہر توجہ دینے والا شخص اگنور کرنے میں ماہر ہوتا ہے....!!
کوشش کریں....!!
جب کوئی آپ کو توجہ دے....!!
تو اسے ہضم کریں....!!
ورنہ اگر نوبت اگنور کرنے کی آئی....!!
تو آپ کو اپنی موجودگی پر بھی شک ہونے لگے گا 🙂🥀

10/05/2026

ذاتِ مطلق کی انتہا ہی نہیں
انتہا کیا ہو، ابتداء ہی نہیں
اپنی ہستی بھی اک معمہ ھے
جس کا حل آج تک ہوا ہی نہیں

وہمِ ہستی نکال دے دل سے
فاصلہ دیکھو پھر رہا ہی نہیں
اُس کے ہونے میں شک نہیں ھے ذرا
اپنے ہونے کا کچھ پتہ ہی نہیں

اُس کا مجرم بنا ہوا ہوں میں
جس کی رحمت کی انتہا ہی نہیں
🖤
جبین______________________

07/05/2026

رشتہ وہ گھونسلا ہے جہاں دو تھکے ہوئے پرندے شام کو آ کر سستاتے ہیں نہ کوئی سوال نہ کوئی حساب
بس خاموشی میں بھی سکون مگر ہم نے اس گھونسلے کو عدالت بنا دیا ہے ہم رشتے کو کیسے مارتے ہیں؟

ہم"محبت" نہیں "ٹھیکہ" دیتے ہیں "اگر تم مجھ سے محبت کرتے ہو تو ایسا کرو"
"سچے ہو تو ویسا کرو" ہم نے ہر جزبے کی قیمت لگا دی ہے ہر احساس کی شرط رکھ دی ہے محبت آزادی تھی ہم نے اسے معاہدہ بنا دیا ہر"چاہیے" ایک نئی سلاخ ہے اور پھر ہم شکایت کرتے ہیں کہ رشتے میں" گھٹن" ہو گئی ہے گھٹن تو ہو گی جب تم نے ہوا کے سارے راستے ہی بند کر دیے

وہی شخص جس کی ایک مسکراہٹ پر دل ٹہھر جاتا تھا اب اس کی موجودگی بوجھ لگتی ہے وہی آواز جو سکون دیتی تھی اب شکوے کی فہرست سنانے آتی ہے سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ اکثر ہم پنجرے کا دروازہ کھلا چھوڑ دیتے ہیں مگر پرندہ اڑتا نہیں
کیونکہ برسوں کی قید نے اسے یقین دلایا ہے کہ "اڑنا منع ہے" وہ بھول جاتا ہے کہ اس کے پر ہیں

پھر ہم کیا کریں؟ توقعات کو مارو انسان کو جینے دو
اس سے وہ مت مانگو جو وہ نہیں ہے اسے وہ بننے دو جو ہے محبت کا مطلب ہے "میں تمھیں تمھاری خامیوں سمیت قبول کرتا ہوں" نہ کہ "میں تمھیں اپنی مرضی سے تراشوں گا"

رشتے کو" گھر"بناؤ "کہچری" نہـیں جہاں تھک کر آئے تو الزام نہ ملے پناہ ملے جہاں صفائی نہ دینی پڑے سمجھا جائے کیونکہ دنیا سے لڑ کر آنے والے کو گھر میں بھی جنگ نہیں چاہیے مہگے تحفے نہ دو خاموشی سے ہاتھ تھام لو کیونکہ رشتے باتوں سے نہیں احساس سے جیتے ہیں

پرندے کو سونے کا پنجرہ نہیں چاہیے اسے بس ایک ایسی شاخ چاہیے جہاں وہ ڈرے بغیر سو سکے رشتے نبھاؤ تو ایسے نبھاؤ کہ اگلا شخص تمھیں دیکھ کر "گھبرایا" نہیں سنبھل جائے ورنہ تم رشتے نہیں رکھ رہے قیدی رکھ رہے ہو اور قیدی ایک دن بغاوت کر ہی دیتے ہیں یا تو مر جاتے ہیں
✍️ @ یاسر احمد

07/05/2026

باپ چار بچوں کے ساتھ ٹرین میں سوار ہوا۔😊
ایک سیٹ پر خاموشی سے بیٹھ گیا اور کھڑکی سے باہر دیکھنے لگا۔

بچے شور کر رہے تھے… بچے سیانے نہیں، شرارتی تھے۔
انہوں نے ٹرین چلتے ہی آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا لیے۔ 😅

کوئی اوپر کی سیٹوں پر چڑھ رہا تھا،
تو کسی نے مسافروں کا سامان چھیڑا۔

کسی نے چچا میاں کی ٹوپی اتار کر بھاگنا شروع کر دیا،
تو کوئی زور زور سے چیخ رہا تھا۔ 😬

مسافر سخت غصے میں تھے۔
کیسا باپ ہے؟ نہ انہیں روکتا ہے نہ کچھ کہتا ہے۔

کسی نے اسے بے حس سمجھا،
تو کسی کے خیال میں وہ نہایت نکما تھا۔

بالآخر جب برداشت کی حد ہو گئی تو ایک صاحب غصے سے اٹھ کر باپ کے پاس پہنچے اور ڈانٹ کر بولے:
"آپ کے بچے ہیں یا مصیبت؟ آخر آپ انہیں کیوں نہیں ڈانٹتے؟" 😠

باپ نے اس صاحب کی طرف دیکھا؛ اس کی آنکھیں آنسوؤں سے لبریز تھیں اور بولا:
"آج صبح ان کی ماں کا انتقال ہو گیا ہے۔ میں انہیں وہیں لے جا رہا ہوں۔ مجھ میں ہمت نہیں کہ میں انہیں کچھ کہوں۔ آپ روک سکتے ہیں تو روک لیں۔۔۔" 😢

سارے مسافر ایک دم سناٹے میں آ گئے۔
ایک لمحے میں منظر بالکل بدل گیا۔

وہ شرارتی بچے سب کو پیارے لگنے لگے۔
سب آبدیدہ تھے… سب انہیں پیار کرنے لگے اور اپنے ساتھ چمٹا کر رکھنے لگے۔ 🤍

زندگی میں ضروری نہیں کہ حقائق وہی ہوں جو ہمیں بس نظر آ رہے ہوں،
بلکہ وہ بھی ہو سکتے ہیں جو ہمیں نظر نہیں آ رہے۔

یاد رکھیے: رائے بنانے میں وقت لیں،
بدگمانی سے پہلے خوش گمانی کو کچھ وقت دیں۔

فیصلے سے پہلے ایک بار مزید سوچ لیں...
بس ایک بار اور... ✨

ہمارے اکثر رشتوں اور تعلق میں بگاڑ کی بہت بڑی وجہ بھی یہی ہے کہ ہم خود ساختہ رائے قائم کر لیتے ہیں۔ 💔

24/04/2026

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Sami Ullah, Saraiki Saraiki

22/04/2026

"لفظ لا کا مطلب" : اتنی زندگی گزر گئی اور مجھے "لا"
کا مطلب سمجھ نہیں آیا... 🖤
یہ جانتا تھا کہ...
"لا" یعنی کچھ بھی نہیں, کوئی چیز بھی نہیں،
پر یہ نہیں جانتا تھا
کہ کیا نہیں؟ کون سی چیز نہیں؟
تھوڑا غور کیا تو
حقیقت کُھلی کہ کیا نہیں.
ہر خواہش، ہر آرزو، ہر خواب کی
جہاں آ کر نفی ہو جائے،
جہاں آ کر اپنی زندگی کی ہوس ختم ہو جائے،
موت کا خوف ختم ہو جائے۔
درد کا احساس ختم ہو جائے۔
ہر چیز اپنا وجود کھو دے۔ 🖤
تب "لا" کی تفسیر ہوتی ہے۔
ابھی تو بات "لا" تک ہے،
"لا الہ الا اللہ" کو جاننے کے لیے تو صدیاں درکار ہیں۔
اور جان لو یہی حقیقت ہے۔
ابھی تو زندگی ایک نقطے ایک صفر پر رُکی ہے۔
اور میں "لا" کی جاگتی حقیقت میں گُم ہوں۔
الہ کا اشارہ تو باقی۔
کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے،
کوئی مقصود نہیں سوائے اللہ کے،
کوئی مطلوب نہیں سوائے اللہ کے،
کوئی مسجود نہیں سوائے اللہ کے،
کوئی معشوق نہیں سوائے اللہ کے۔
یہ تو "الہ" کے فقط اشارے ہیں...

اے ابنِ آدم حقیقت ڈھونڈنے نکلے
تـــــو گُم ہو جاؤ گے... 🖤

19/04/2026

کہ میں تمہیں کھو دینے پر افسوس کیوں نہ کروں؟ تمہاری قدر کی وجہ یہ ہے کہ تم عام نہیں ہو۔ یہ بھرا ہوا شہر لاکھوں لوگوں سے آباد سہی، مگر تم جیسا دوسرا کوئی ہے ہی نہیں۔ تم بے مثل ہو، لاجواب ہو۔ تمہارا نعم البدل موجود ہی نہیں۔ اس لیے تمہارا کھو جانا کسی عام نقصان جیسا نہیں — یہ ایسا خسارہ ہے جس کی تلافی ممکن ہی نہیں۔
افسوس تو بنتا ہے، کیونکہ بھرے شہر میں بھی تیرا کوئی ثانی نہیں۔ تمہیں کھو کر میں نے وہ کھو دیا جو دوبارہ مل ہی نہیں سکتا۔

19/04/2026

جمع تم ہو نہیں سکتے
مجھے منفی سے نفرت ہے
تمہیں تقسیم کرتا ہوں تو حاصل کچھ نہیں آتا🥀

کوئی قائدہ کوئی کلیہ نہ لاگو تجھ پہ ہو پائے
ضرب تجھ کو اگر دوں
تو حسابوں میں خلل آئے💔

اکائی کو دہائی پر میں نسبت دوں تو کیسے دوں ؟
نہ قالب کی طرح تم ہو نہ الجبرا سے لگتے ہو 🍂

عمر یہ کٹ گئی میری تمہیں ہمدم سمجھنے میں
جو حل تیرا اگر نکلے تو سب کچھ ہی الجھ جائے🥀

صفر تھی ابتدا تیری صفر ہی اب تلک تم ہو
صفر ضرب صفر ہو تم نہ جس سے کچھ فرق آئے🖤

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Karachi
75500