Ali Raza Veterinary Store

Ali Raza Veterinary Store

Share

Hi Dosto,
جانوروں کی تمام ادویات بزار سے کم قیمت میں خرید کرے۔تمام ویکسین مناسب قیمت میں دستیاب ہے۔

31/01/2023

جس کسی کہ بھی جانور ہیں۔
شرم آنہی چاہئے خدا کا خوف کرنا چاہئے۔کیماڑی کی کچرا کونڈی میں سارا دن یہ جانور کچرا کھاتے ہیں۔نہ انکا کوئی باڑھ ہیں نہ کوئی رہنے کی جگہ سردی ہو یا گرمی طوفن ہو یا آندھی۔ یہ جانور یہی رہتی ہیں۔ مہنے دیکھا ہیں جانور بھوک کہ مارے بھٹجاتے ہیں یہاں سے ٹرالرز ٹمپر بہی آتے جاتے ہیں ڈرائیور کو پتہ نہیں لگتا گاڑی آگے پیچھےکرتے وقت جانوروں کی پیروں پر گاڑی چھڑجاتی ہیں جسکی وجہ سے جانور کو کافی چوٹ آتے ہیں۔ مالک کو پتا نہیں ہوتا۔ جانوروں کو دانہ نہ ملنے کی وجہ سے جانور شاپر یا گند کھاتے ہیں جسکی وجہ سے جانور کی پیٹ میں درد۔ کبض ہوجاتا ہیں۔ میرے بتانے کا مقصد بہ زبان جانوروں کو تکلیف نہ دو۔ پورے کیماڑی میں 100 سی زیادہ جانور ہیں سارا دن کچرا کھاتے ہیں۔ سبز چارا اور صاف پانی سی محروم ہیں۔
الله تعالیٰ کی واسطے جانوروں کا شوق ہیں تو۔ چارا پانی تبیعت کا خیال رکھے اگر اپ نہیں کر سکتے تو انکو زبع کردے یا sell کردے۔

30/01/2023

Sonra Lagda ALI Wala🌹🌹🌹🌹

Photos from Ali Raza Veterinary Store's post 26/01/2023
26/01/2023

Dr Kazim Mangi.

08/01/2023

*گڑ کے فوائد* :

گُڑ کی دریافت کی تاریخ کوئی سینکڑوں سال پُرانی ہے اور یہ بھی بھارت اور پاکستان میں ہوئی، یہ کڑوی دوائیوں کو میٹھا بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔

گڑ گنے کے رس کو ابال کر تیار کیا جاتا ہے، یہ چینی کے مقابلے میں کم ریفائین اور اسکے مقابلہ میں زیادہ مفید ہوتا ہے۔ اس میں گلوکوز، فرکٹوز، سمیت دوسرے معدنی نمک ضائع نہیں ہوتے، یہ معدنی نمک چینی بنانے کے پیچیدہ عمل میں ضائع ہو جاتے ہیں۔

گڑ تاثیر میں گرم اور دوسرے درجے میں تر اور پرانا گڑ گرم و خشک ہوتا ہے، افادیت میں سردیوں کی بہترین غذا ہے۔

سفید چینی کے مقابلے میں سو گنا زیادہ بہترین میٹھا ہے۔ جو ہڈیوں کو مضبوط بنات ہے۔

گڑ کی نسبت چینی انسانی صحت کے مضرِ صحت ہے، جب کہ گڑ کے باقاعدہ استعمال سے انسانی جسم پر حیران کن فوائد ظاہر ہوتے ہیں، کیوں کہ گڑ میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔

ان غذائی اجزاء میں نکوٹین، کیروٹین، وٹامن A، تیزاب، وٹامن B1، وٹامن B2، آئرن، اور وٹامن C کے ساتھ ساتھ فاسفورس، کیلشیم اور میگنیشیم بھی پایا جاتا ہے۔

گڑ کا استمال وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ جو لوگ موٹآپے سے پریشان ہیں ان کو چاہیے کہ چینی کی جگہ گڑ کا استعمال شروع کر دیں۔

گڑ میں کیلشیم اور فاسفورس پایا جاتا ہے جو کہ ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔

یہ خون کو صفائی، پھوڑوں کو پکانا، جسم پر نشان پڑنا، یاداشت، جگر کی کمزوری، ورم اور سوجن، بلڈ پریشر، دماغ کی کمزوری، سردرد، آدھے سردرد، خون کی کمی، حیض میں درد، ہچکی، تھکاوٹ، نزلہ زکام، کھانسی، دمہ، پھیپھڑوں، معدے، انتوں، معدے کی گرمی گلے اور سانس کی نالی کی صفائی، خشک بلغم، قوت مدافعت، ہاضمہ، گیس، بد ہضمی، تیزابیت، قبض، بواسیر، موٹاپا، بے خوابی، بستر پر پیشاب، ہڈیوں کی مضبوطی، انیمیا، میں مفید ہے۔

اس میں پوٹاشیم، آئرن اور کیلشیم اور دیگر منرلز پائے جاتے ہیں۔ گڑ نہ صرف بیماریوں بلکہ بہت ساری انفیکشن سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

گڑ کو سردیوں میں تنہا یا کالے تل، سونٹھ، ادرک، بھنے کالے چنے، مونگ پھلی، سوکھا دھنیا، دیسی گھی، دودھ، گوند، بادام، سونف، سوجی، ہلدی وغیرہ کے ساتھ سردیوں میں مختلف طریقوں سے پکا کر کھانا بے حد مفید ہے۔

اکثر لوگ اسے کھانے کے بعد اور بعض افراد اس چائے میں شامل کر کے استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔ گڑ کو جس طریقے سے بھی استعمال کیا جائے، اس سے فرق نہیں پڑتا۔ اس لیے ضروری ہے کہ اس کو کسی بھی طریقے سے باقاعدگی سے استعمال کریں مفید ہے۔

08/01/2023
03/01/2023

ہارمونز انجیکشن oxytocin کااستعمال اور نقصانات:-

آکسیٹوسن oxytocin کا کردار:-
آکسی ٹوسن oxytocin یونانی زبان کا وہ لفظ جسکے معنی "سہولت، آرام اور تیزی سے پیدائش" ہے۔ آکسی ٹوسن بچے کی ڈلیوری کے وقت ہونے والی دردوں یا لیبر pain کے دوران دماغ سے قدرتی طور پر خارج ہونے والا ہارمون ہے جو رحم کے کے پھیلائو اور سکڑائو کیلیے تحریک پیدا کرتا ہے اس کے علاوہ جب دودھ پینے والا بچہ تھنوں پر منہ مارتا ہےتو اس وقت بھی آکسی ٹوسن خارج ہو کر میمری گلینڈ کے secretory ٹشوز میں تحریک پیدا کر کے دودھ کو تھنوں میں اتار دیتا ہے۔ آکسیٹوسن میں 8 امائینوایسڈ کی 1 ترتیب کےساتھ موجودگی اسے پروٹین کی طرح کا ہارمون بناتی ہے جو خون کے زریعے خارج ہونے والے مقام سے ضرورت کی جگہ پہنچتا ہے۔
اس ہارمون کا بنیادی کام سوڈیم آئینز کو مسلز کے اندر سرایت کرا کر ڈلیوری کے وقت رحم کے عضلات کے پھیلائو اور سکڑائو کےعمل کو کنٹرول کرکہ بچے کو برتھ کنال میں دھکیل کر ڈلیوری کے عمل کو تیزی اور سہولت سے مکمل کرانا ہے۔ اس کے علاوہ اس ہارمون کا مقصد دودھ پیدا،کرنے والے سیلز alveoli کے اردگرد پائے جانے والے رکے ہوئے مسلز اور سیلز میں انتشاراور کھنچائو وغیرہ پیدا کر کہ دودھ کو تھنوں میں اتارنا ہے۔

آکسیٹوسن oxytocin کااستعمال:-
بدقسمتی سے یہ انجیکشن پاکستان کے ہر گائوں دیہات میں بغیر کسی پریشانی کے ہرچھوٹے بڑے جنرل اسٹور یا کریانہ کی دوکانوں پر بغیر کسی ڈاکٹر کے نسخے کے باآسانی دستیاب ہے۔ لوگوں میں اس انجیکشن کی سمجھ کااندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جن کو اسکا نام نہیں آتا،وہ دوکاندار سے دودھ اتارنے والا، پسمانے والا یا سنگھانے والا انجیکشن کہ کر حاصل کرسکتے ہیں، اسکی بنیادی وجہ عام لوگوں کو وقتی فائدہ کا پتہ ہونا اور بعد کے نقصانات سے لاعلمی، زیادہ دودھ کی لالچ، دودھ نکالنے کے وقت میں کمی اور آسانی، کٹڑوں اور بچھڑوں کا دودھ بچانا وغیرہ اہم ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے زیادہ تر عوام اس انجیکشن کے جانوروں کے ساتھ انسانی صحت کے نقصانات سےبھی واقف نہیں ہیں۔

آکسیٹوسن oxytocin کے جانوروں پر نقصانات:-
سب سے پہلے اس انجیکشن کا جانوروں میں صبح شام کااستعمال دودھ اتارنے کے عمل کو تکلیف دہ بنا دیتا ہے کیونکہ اسکے استعمال سے یوٹرس سکڑتی اور پھیلتی ہے جو بزات خود 1 تکلیف دہ عمل ہے اس وجہ سے یہ ایک غیر اخلاقی طریقہ ہے۔اس انجیکشن کے صبح شام بے دریغ استعمال کی وجہ سے پیدا ہونے والی صبح شام کی یوٹرس contraction جانور میں بلآخر بانجھ پن پیدا کر دیتی ہے جس سےنارمل جانوروں سے لیکر اچھی نسل کی بھینس یا گائے بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہو کر گوشت کے بھائو بیچ دی جاتی ہے، جانور کی نارمل زندگی بھی اس ہارمون کے بے دریغ استعمال سے کم ہوجاتی ہے، جانورکا زیادہ دفعہ بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہونا بھی اسی ہارمون کا مرہون منت ہےکیونکہ آکسیٹوسن کا اندھادھند استعمال جانوروں میں ہارمون کے بیلنس کو خراب کر دیتا ہے، یہ انجیکشن ساڑو mastitis کا باعث بھی بنتا ہے کیونکہ ہارمون میں بگاڑ دودھ کی اجزائے ترکیبی کو قائم رکھنے والے سیلز میں بھی خرابی پیدا کر دیتا ہے جسکا نتیجہ ساڑو کی صورت میں سامنے آتا ہے، اسکے علاوہ جانور کے حوانے کا بیلنس خراب ہونا بھی اسی انجیکشن کی زیادتی کا ہی شاخسانہ ہے۔

آکسیٹوسن oxytocin کے انسانی صحت پر اثرات:-
دودھ کے ساتھ انسانی جسم میں داخل ہونے کے بعد یہ ہارمون برے طریقے سے انسانی صحت پر اثر ڈالتا ہے۔ آکسیٹوسن سے نکالا گیا یہ دودھ انسانی جسم میں موجود ہارمونز کے بیلنس کو بھی خراب کر دیتا ہے، اس ڈسٹربنس کی سب سے بڑی مثال بچیوں کا بہت جلدی بلوغت کی عمر کو پہنچ جانا ہے، ریسرچ کے مطابق اس سائنسی ایجاد کے بعد لڑکیوں کی بالغ ہونے کی عمر 16 سال سے کم ہو کر10 سال تک پہنچ چکی ہے، چھوٹی عمر کےلڑکوں میں gynaecomastia یعنی نوعمر لڑکوں کے سینے پر عورتوں کی طرح کے ابھار پیدا ہونا، اسکے علاوہ چھوٹے بچوں کی کمزور بینائی آنکھوں کی کمزوری، چھوٹی سی عمر میں چہرے اور جسم کے دوسرے حصوں پر بالوں کا،اگائو، جسم میں طاقت کا محسوس نا ہونا ہر وقت کمزوری محسوس ہونا بھی آکسیٹوسن کے اثرات ہیں۔ حاملہ خواتین کے اس دودھ کے استعمال سے پیدا ہونےوالے بچے میں پیدائشی نقص، قوت مدافعت کی شدید کمی اور ڈلیوری کےوقت خون کا زیادہ اخراج بھی اسی انجیکشن کے دودھ کا شاخسانہ ہے۔ یہ تمام نقصانات انسانوں اور جانوروں کی صحت کی خرابی کا چھوٹا،سا نمونہ ہیں مگر اصل میں یہ نقصانات اپنی slow poisning اور ہارمون ڈسٹربنس کی وجہ سے کہیں زیادہ ہوسکتے ہیں۔
اس گروپ کی وساطت سے آپ تمال لوگوں سے اپیل ہے کہ اچھی نسل کے جانوروں کو بچانے پاکستان میں جانوروں کی پیداوار کو بڑھانے کے ساتھ انسانی صحت کے نقصانات کو بھی مدنظر رکھ کر اس عمل میں اپنا حصہ ڈالیں اور شدید ضرورت کے بغیر آکسیٹوسن oxytocin کے استعمال سے پرہیز کر کہ اپنے ملک کی 1 خرابی میں سدھار پیدا کر کے بارش کا پہلا قطرہ بننے کی کوشش کریں۔ شکریہ
copy

01/01/2023

اسلام علیکم

#شِیرہ_MOLASSES

جانوروں کی اچھی صحت اور بہتر پیداوار میں شِیرہ MOLASSES کی اہمیت.

» شِیرے میں تقریباً 55فیصد شکر کے اجزاء اور 27فیصد پانی ہوتا ہے_
» شِیرہ جانوروں کی بھوک بڑھاتا ہے_
» شِیرہ دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بڑھاتا ہے_
» شِیرہ جانوروں میں قوت و طاقت کے علاوہ سخت سردی اور سخت گرمی کو برداشت کرنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے_
» شِیرہ جانوروں کی خوراک کو جزوِ بدن بنانے میں مدد دیتاہے_
» شِیرہ جانوروں کی خوراک میں توانائی ENERGY کا ذریعہ ہے_
» شِیرہ باریک پِسی ہوئی اجناس کو ٹُکڑی دار PALLET بنانے میں کام آتا ہے_
» شِیرہ جُگالی کرنے والے جانوروں کے معدے کے پہلے حصے RUMEN میں جراثیم کے عمل کو تیز کرتاہے جو خوراک کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں_
» شِیرہ غیر لحمیاتی نائٹروجن اور حیاتین کے لیے محلل کا کام دیتاہے_
» شِیرہ جانوروں کو پانی میں ملا کر پلانے سے جانوروں میں گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے_
» شِیرہ جانوروں کو نمکیات فراہم کرنے کا ایک سستا اور اہم ذریعہ ہے_
» جانوروں کی خوراک میں شِیرہ کی مقدار 15فیصد تک مناسب ہے_

#احتیاط
زیادہ مقدار میں شِیرہ کھلانے سے جانوروں میں ہاضمے کے مسائل ہوسکتے ہیں جو عموماً شِیرے میں زیادہ نمکیات کی زیادتی کی وجہ سے ہوتے ہیں_

27/12/2022

Best result 👍 100%

22/12/2022

Marbani ADMIN SHAB🙏🙏

22/12/2022

مھںگائی اتنی ھو گئی ھے کہ ھر بندے کی کوشش ھے کہ جانور بغیر کچھ کھائے دودھ دے
لیکن یہ یہ نا ممکن ترین بات ھے

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Karachi