Soha Blog

Soha Blog

Share

A Muslimah practicing Islam🌼🕊️
Follow me be part of my beautiful journey ❤️🍂

25/02/2024

*شبِ برأت*

میں نے نبیؐ کو شعبان سے زیادہ کسی مہینے میں روزے رکھتے نہیں دیکھا۔
*(ترمذی : 736)*

آپؐ نے فرمایا :
اللّٰه پندرھویں شعبان کی رات کو آسمان دنیا پر نزول فرماتا ہے ، اور قبیلہ کلب کی بکریوں کے بالوں سے زیادہ تعداد میں لوگوں کی مغفرت فرماتا ہے۔
[ضعیف حدیث]
*(ترمذی : 739)*

بعض لوگ سورة الدخان کی آیت سے اس رات کی فضیلت ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں. حالانکہ ان آیات میں *"شب براءت"* نہیں بلکہ *"شب قدر"* کا بیان ہے اور *"تقدیر کے فیصلے ہونے"* کا بیان نہیں بلکہ فرشتوں میں *"تقدیر کے فیصلے تقسیم ہونے"* کا بیان ہے۔

قسم ہے کتاب (قرآن) مبین کی
بے شک ہم نے اس (قرآن) کو ایک بہت برکت والی رات میں اتارا ، بے شک ہم ڈرانے والے ہیں۔ اسی (رات) میں ہر محکم کام کا فیصلہ کیا جاتا ہے.
*(الدخان : 1-4)*

چلئیے سورۃ الدخان کی ابتدائی آیات کا مطالعہ کرتے ہیں۔

*ان آیات میں تین امور کا بیان ہیں۔*

1 : قرآن مبارک رات میں نازل ہوا ہے۔

2 : اس شب میں تمام پر حکمت احکامات (فرشتوں میں) بانٹ دیے جاتے ہیں۔

3 : اس شب میں رحمت کا نزول ہوتا ہے

قاعدہ ہے کہ *القرآن یفسر بعضہ بعضا۔*
(یعنی قرآن کا ایک حصہ دوسرے حصے کی وضاحت کرتا ہے۔)
سو ان آیات کی تفسیر قرآن ہی کی روشنی میں دیکھتے ہیں۔

*سورۃ القدر میں انہی تین امور کا بیان ہے ، ملاحظہ کیجئیے*

1 : قرآن قدر (عظمت) والی شب میں نازل ہوا ہے۔

2 : مخلوقات کے لیے اگلے لیلۃالقدر تک جو کچھ تقدیر میں لکھا ہے ، (کائنات کی تدبیر پر مامور) فرشتے اسے لے کر اترتے ہیں۔

3 : اس شب میں سلامتی کا نزول ہوتا ہے

یہ معما تو حل ھو گیا کہ لیلۃ مبارکۃ لیلۃ القدر کا دوسرا نام ہے۔

*سوال : یہ شب کس ماہ میں ہے؟*

جواب : قرآن مقدس کہتا ہے کہ قرآن ماہ رمضان میں نازل ہوا ہے۔

*(البقرہ : 185)*
رمضان وہ (مبارک) مہینہ ہے جس میں قرآن کو نازل کیا گیا۔

*(القدر : 1)*
بےشک ہم نے اس (قرآن) کو لیلة القدر میں اتارا ہے۔

(اور یہ تو معلوم ہی ہے کہ لیلۃ القدر رمضان میں ہوتی ہے ، شعبان میں نہیں)

نصف شعبان کی شب کے بارے میں کوئی ایسی حدیث نہیں جس پر اعتماد کیا جاسکے۔ نہ اس شب کی فضیلت میں اور نہ موت و زندگی لکھنے کے بارے میں ، سو ان روایات کی طرف قطعاً توجہ نہ دیں۔

*سوال : شعبان کی پندرھویں رات کو لوگوں کی تقدیریں اور موت و حیات وغیره کے فیصلے ہوتے ہیں؟*

جواب : جی نہیں !

*(آل عمران : 145)*
اللّٰه کے حکم کے بغیر کوئی جاندار نہیں مر سکتا ، مقرر شده وقت لکھا ہوا ہے۔

*(مسلم : 6748)*
اللّٰه نے زمین اور آسمان کی پیدائش سے 50 ہزار سال پہلے ہی سب کی تقدیریں لکھ دی تھیں۔

(اور انسان کی تقدیر تب لکھی جاتی ہے جب وہ ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے اور اس وقت جب اس میں روح پھونکی جاتی ہے۔)

*(بخاری : 3208)*
تم میں سے ہر ایک کی پیدائش اس کی ماں کے پیٹ میں چالیس رات تک جمع ہوتی ہے۔ پھر چالیس دن تک خون بستہ کی صورت رہتی ہے ، پھر چالیس دن تک گوشت کے لوتھڑے کی ، پھر فرشتے کو چار چیزیں لکھ دینے کا حکم دے کر بھیجا جاتا ہے۔ *اس سے کہا جاتا ہے کہ اس کے عمل ، اس کا رزق ، اس کی مدت زندگی اور یہ کہ بد ہے یا نیک ، لکھ لے۔* پھر اس نطفہ میں روح ڈال دی جاتی ہے۔


*سوال : کیا شعبان کی 15 ہویں رات کو ہی نامہ اعمال خصوصی طور پر اللّٰه کی بارگاہ میں پیش ہوتے ہیں اور کیا 15 شعبان کو روزہ رکھنا ثابت پے ؟*

جواب : جی نہیں ! بلکہ ہر سوموار اور جمعرات کو اعمال نامے اللّٰه کی بارگاہ میں پیش ہوتے ہیں اور اس لیے سوموار اور جمعرات کو روزہ رکھنا آپؐ کی سنت ہے۔

*(ترمذی : 474)*
سوموار اور جمعرات کو اعمال (اللّٰه کی بارگاہ میں) پیش کیے جاتے ہیں، میں پسند کرتا ہوں کہ میرے اعمال اس حال میں پیش کیے جائیں کہ میں روزے سے ہوں۔

*سوال : کیا اللّٰه 15 شعبان کی رات کو دنیا کے آسمان پر نزول فرماتا ہے ؟*

جواب : جی نہیں ! بلکہ اللّٰه ہر رات دنیا کے آسمان پر نزول فرماتا ہے۔

*(بخاری : 1145)*
ہمارا رب بلند اور برکت والا ہر رات کے آخری حصے میں دنیا کے آسمان پر نزول فرماتا ہے اور پکارتا ہے
کـون ہے ؟
جو مجھ سے دعـا کرے کہ میں اس کی دعـا قبول کروں ،
کـون ہے ؟
جو مجھ سے مانگے کہ میں اسے عطا کروں
کـون ہے ؟
کو مجھ سے بخشش طلب کرے کہ میں اسے معاف کردوں۔

21/02/2024

کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ ہم ہرگز اس کی ہڈیاں جمع نہ فرمائیں گے۔ کیوں نہیں ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کے انگلیوں کے پوروں (تک) کو ٹھیک کردیں ۔Surah Al Qiyamah Verses 3-4 😢

16/02/2024

کوئی شخص یہ نہیں جانتا کہ اس کی آنکھوں کی ٹھنڈک کی کیا کچھ چیزیں ان کے لئے چھپا رکھی گئی ہیں یہ ان کاموں کا بدلہ ہوگا جو وہ کیا کرتے تھے۔ *(سورة السجدة : ۱۷)* ❤️

14/02/2024
14/02/2024

*ویلنٹائن ڈے کا مقصد مسلم معاشرے سے حیا کو ختم کرنا اور بے حیائی کو فروغ دینا ہے اور عورتوں کو بے لباس کرنا ہے۔* آج کے مسلم معاشرے کی عورت سمجھتی ہے ترقی وہ ہے جو مغرب کی عورت نے کی ۔ آج کے مسلم معاشرے کی عورت سمجھتی ہے
بے لباس ہونے میں عزت ہے۔ اگر بے لباس ہونے میں عزت ہوتی تو آج کی مغرب کی عورت سب سے زیادہ عزت دار ہوتی۔ مسلم معاشرے کی جو عورت بے لباس ہونے کو ترقی، عزت سمجھتی ہے اسے چاہیے کہ مغرب کی عورت کو دیکھے کہ اس نے بے لباس ہو کر کتنی عزت پائی ہے؟ مغرب کی عورت نے بے لباس ہو کر کوئی عزت نہیں پائی تو آج کے مسلمان عورت مغربی تہذیب کی پیروی کرتے ہوئے بے لباس ہو کر
مسلم مرد سے کون سی عزت مانگتی ہے؟

12/02/2024

Don’t delay or relax, strive to be better Muslim. Your whole focus should be on pleasing Allah ﷻ alone ☝️
Follow for more Islamic knowledge

Photos from The Path of Peace-Islam's post 12/02/2024

❤️🌼🕊️

11/02/2024

Don't skip ❤️🕊️🌼
Follow my page for more

11/02/2024

*Reminder* | Rethink your online presence. Its never too late to make positive changes.

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Karachi

Opening Hours

Monday 01:14 - 23:00
Tuesday 03:15 - 23:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00