Bisp Web Portal
We Provide official Report and Information about Bisp Program and Ehsaas program 8171,8123,5566,786,
ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بلوچستان، ڈاکٹر جلال فیض، نے مکران ڈویژن کے مختلف تحصیل اور اضلاع کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہاسپٹل تربت میں بینظیر نشوونما سینٹر، نیوٹریشن اسٹیبلائزیشن سینٹر اور موجودہ سہولیات کا جائزہ لیا، جہاں متعلقہ اسٹاف نے اپنی کارکردگی اور روزانہ کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈاکٹر جلال فیض نے خواتین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں، ڈاکٹر جلال فیض نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، ڈسٹرکٹ کیچ کے اسٹاف کے ہمراہ تربت میں سم ڈسٹریبیوشن کیمپ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے خواتین سے ملاقات کی اور ڈیجیٹل لٹریسی سیشن میں شرکت کی، جس میں سم کارڈز اور والٹ اکاؤنٹ کی اہمیت، استعمال اور محفوظ رکھنے کے طریقے کے بارے میں رہنمائی فراہم کی گئی۔
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سینیٹر روبینہ خالد نے کراچی کے علاقے سول لائن میں قائم بی آئی ایس پی ڈائنامک رجسٹریشن سینٹر کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران سینیٹر روبینہ خالد نے مستحق خواتین کے سوشل پروٹیکشن اکاؤنٹس کے لیے مفت سم کارڈز کی تقسیم کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور تربیتی سیشن میں شریک خواتین سے ملاقات کی، جہاں انہیں ڈیجیٹل اور مالیاتی تعلیم دی جا رہی تھی۔
خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن BISP نے واضح کیا کہ یہ سمیں بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں اور کسی سے اس کے بدلے میں کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے خواتین کو ہدایت کی کہ وہ سم کارڈز اور موبائل فونز کی حفاظت کریں کیونکہ مستقبل میں تمام وظائف انہی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے منتقل کیے جائیں گے اور والٹ میں موجود رقم خواتین کی اپنی ملکیت ہوگی۔
سینیٹر روبینہ خالد نے مزید کہا کہ BISP کی کوشش ہے کہ مستحق خواتین کے لیے ایسا نظام بنایا جائے کہ بایومیٹرک تصدیق کے بعد وہ کسی بھی بینک کے اے ٹی ایم سے اپنی رقم بآسانی حاصل کر سکیں۔
اسلام آباد میں بی آئی ایس پی موبائل رجسٹریشن وین کا آغاز کر دِیا گیا ہے۔اس حوالے سے سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عامرعلی احمد کا خصوصی پیغام۔
28/11/2023
بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام میں شمولیت،امدادی رقوم کی ادائیگی اور دیگرمتعلقہ سوالات کے براہِ راست جوابات جاننے کے لئے گلگت بلتستان کے رہائشی سنٹرل زونل ڈائریکٹرگلگت بلتستان سے لائیو ای-کچہری میں30نومبر2023بروز جمعرات دن11بجےسے لے کر01بجے تک درج ذیل نمبرپر رابطہ کریں۔922680-05811
25/11/2023
“بی آئی ایس پی بچت اسکیم”
موجودہ مستحقین اور غیر رسمی روزگار سے منسلک و دیہاڑی دار مزدوروں کےلیےبچت اورامدادایک ساتھ۔
اہلیت جاننے کے لئے لنک درج ذیل ہے
https://savings.bisp.gov.pk
ضروری اطلاع
جن لوگوں کے بنیظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سروے دو سال یا دو سال پہلے ہوۓ ہیں اور اُن کو یا پیغام آیا ہے
آپ بی ٓائی ایس پی کے سماجی و معاشی سروے کے لیے اہل ہیں۔ اپنے قریبی رجسٹریشن سینٹر پر اپنے شناختی کارڈ ، بچوں کے ب فارم ، بجلی وگیس بل کےساتھ جلدتشریف لائیں ۔ یاد رکھیں 31 دسمبر 2023 تک سروے نہ کروانے کی صورت میں امداد روک دی جا ئے گی۔
وہ 1 دسمبر 2023 تک بینظیر انکم سپورٹ آفس جا کر اپنے خاندان کا اندرج کرویں۔
ہر ایک تحصیل میں بینظیر انکم سپورٹ کے دفاتر قائم ہے۔
سروے کے لیے فارم ب لازمی ہے۔
فارم ب کے بغیر آپ کا سروے نہیں ہوگا۔
BISP WEB PORTAL
بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے تمام پیغامات صرف8171 کے ذریعے ہی بھیجے جاتے ہیں۔ دوسرے نمبرز سے بھیجے گئے تمام پیغامات جعلی ہیں۔
25/09/2023
Bisp Important Notice!
11/09/2023
Link in comment
31/08/2023
بینظیر نشوونما پروگرام میں شمولیت کے لئے اہلیت کی شرائط
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Karachi
72500
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |