Halat Update
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Halat Update, Media/News Company, Karachi.
ہم پر اللہ کا عذاب کیوں نہ آئے،، کیوں ہم ذلیل و خوار نہ ہوں 😭😭😭
گزشتہ روز منگھوپیر میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق شہری عبدالرزاق خاصخیلی کے بیٹے کی دردناک گفتگو
معصوم بچوں کی کفالت کون کرے گا؟ ننھے معصوم پھولوں کو ظالم ڈکیتوں نے یتیم کردیا
Tariq road Rahmania masjid macdonalds k samne se gari alto ka shesha tor kr bag legye2 bag the brown colour ka r black colour ka document the r aik green wallet mn cards the orginal sare cnic atm driving licence job ka card
Name Muhammad hassan siddiqui
Kindly agr kisi bhai ko road pr mile ya kuch pata chale to contact me
03452158390
03322319960
سندھ پولیس اہلکار کا بڑا کارنامہ،، جان پر کھیل کر تین بچیوں کی زنگی بچالی
کورنگی ندی میں طغیانی کے سبب ندی میں تین بچیوں پانی میں پھنس گئیں
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار کورنگی ندی پہنچے
بلوچ کالونی اہلکار سکندر نے جان کی پرواہ کیے بغیر اپنی مدد آپ تینوں بچیوں کو ریسکیو کرلیا
تینوں بچیوں کو باحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔اہلکار سکندر
ایسے حوصلہ مند جوان سندھ پولیس کے واقعی ہیرو ہیں
17/08/2022
کراچی میں اب تک کس جگہ کتنی بارش ہوئی محکمہ موسمیات نے اعدادوشمار جاری کردیے
سب سے زیادہ بارش گلشن حدیدمیں 101 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی , محکمہ موسمیات
قائد آباد میں 49 ملی میٹر بارش ہوئی, محمہموسمیات
تیسرا نمبر صدر کا رہا جہاں 39 ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات
گڈاپ ٹاؤن 37.4,سعدی ٹاؤن 29.9 ,جناح ٹرمینل اور یونیورسٹی روڈ پر 21.2 ملی میٹر بارش برسی
اولڈایئرپورٹ 19.1,پی اے ایف فیصل بیس 13. اور پی اے ایف مسرور بیس 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ, محمہ موسمیات
ناظم آباد 12,نارتھ ناظم آباد 9.3 اورنگی ٹاؤن میں 8.3 ملی یٹر بارش پڑی, محمکمہ موسمیات
سرجانی ٹاؤن 10.2,کیماڑی 8.5 ,گلشن معمار 11.6 اور کورنگی میں 17.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات
15/08/2022
کراچی میں سرجانی ٹاون سیکٹر فور ڈی میں 4 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی
ٰعمارت کے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے،، افراد کو ریسکیو کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت کوششیں جاری
کراچی: ڈیڑھ گھنٹہ گزرنے کے بعد بھی انتظامیہ اور ہیوی مشینری تاحال نہیں پہنچی
کراچی: علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت ہاتھوں سے ملبا ہٹانے میں مصروف
کراچی: پولیس رینجرز اور فائر بریگیڈ کا عملہ مکینوں کی مدد کررہا ہے
ناقص میٹریل و غیر قانونی طریقے سے زیر تعمیر بلڈنگ تیار ہونے سے پہلے ہی گر گئی
واضح رہے کہ سرجانی ٹاون میں گرنے والی بلڈنگ کی غیر قانونی تعمیر کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کراچی رجسٹری میں بلڈر کے خلاف کیس چل رہا تھا
شہری محمد صابر کی جانب سے سے درج پٹیشن نمبری D-3811/2022میں ڈائریکٹر ایس بی سی اے سمیت متعلقہ اتھارٹیز کو پارٹی بنایا گیا ہے
زیر تعمیر بلڈنگ میں بلڈرز نے لیبر اور ٹھیکیداروں کی رہائش کا بندو بست کیا ہوا تھا۔
یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر پاک فضائیہ کا شاہینوں کو خراج تحسین
یومِ آزادی پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا۔
نغمہ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے دشمن کے ساتھ پیش آنے والے فضائی معرکوں میں بہادری کی داستانیں رقم کیں اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔
پاک فضائیہ کا آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے، جدت اور خودانحصاری کا سفر بھی نغمے کا خاصا ہے۔
اس نغمے میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ہے کہ افواج پاکستان عوام کی مکمل قوت کے ساتھ دفاع وطن کے مقدس فرض کی بجاآوری کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں
مہنگائی میں ہوشربااضافے نے غریبوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا
مہنگائی کی ستائی ہوئی خاتون اپنے حالات بتاتے ہوئے رو پڑی
حکومت وقت سے شکوے اللہ حکمرانوں کو ہدایت دے آمین۔۔
07/08/2022
بچوں کے لاپتہ اور گمشدہ ہونے کے واقعات
صارم برنی ٹرسٹ کو ون فائیو مددگار سے لنک کرنے کا بڑا فیصلہ
ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمدکا صارم برنی ٹرسٹ کا دورہ
فلاحی خدمات میں سیکورٹی ڈویژن کے مکمل تعاون کی یقین دہانی
مددگار ون فائیو صارم برنی ٹرسٹ کے ساتھ مل کر عوامی خدمات کادائرہ کاروسیع کرے گی، ڈاکٹر مقصود احمد
جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے لاپتہ اور گمشدہ بچوں کا سراغ لگائے گی، ڈی آئی جی سیکیورٹی
صارم برنی ٹرسٹ عنقریب ایک موبائل ایپلیکیشن کا بھی افتتاح کر رہا ہے
ایپ کو مددگار ون فائیو کے ساتھ لنک کیا جائے گا، ڈاکٹر مقصود احمد
ڈی آئی جی سیکیورٹی نے شیلٹر ہوم کا دورہ بھی کیا
ڈاکٹر مقصود احمد بزرگوں اور بچوں سے ملے اوران کی داد رسی کی
جب ہم غم زدہ لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں، ڈاکٹر مقصود
اس سے روحانی سکون اور اطمینان محسوس کرتے ہیں، ڈاکٹر مقصود احمد
سندھ پولیس خاص طور پر سیکیورٹی ڈویژن نے اپنی خدمات میں مصروف ہے
اس کے ساتھ معاشرے میں ہونے والی سماجی ناانصافیوں پرتوجہ مرکوز کی ہوئی ہے، ڈاکٹر مقصود احمد
ٹرسٹ لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق دلوانے کے لیے ہے، صارم برنی
ان کے حالات زندگی کو بہتر بنانے، انہیں انصاف دلوانے کے لئے کھڑا ہے، صارم برنی
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور کا ملائیشیا کا دورہ
ملائیشیا کے نیول بیس آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ
جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان حکام سے اہم ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ
پاک بحریہ کے افسران نے رائل ملائیشین نیوی کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ
میزبان بحریہ کے افسران اور مختلف سفارتی شخصیات نے بھی پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ
پی این ایس تیمور نے میزبان بحریہ کے ہمراہ دوطرفہ بحری مشق MALPAK IV میں حصہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ
پی این ایس تیمور کے اس دورے اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ ترجمان پاک بحریہ
05/08/2022
کراچی مین ڈبل سواری پر پابندی عائد
5 سے 10 اگست تک کراچی میں ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد
محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹفیکشن جاری کر دیا
ڈبل سواری پر پابندی کی درخواست آئ جی سندھ نے کئ تھی
خواتین۔ بچے صحافی اور بزرگ شہری ڈبل سواری مشتسنی ہوں گے۔
03/08/2022
باکسنگ کے میدان میں پاکستان کو بڑی کامیابی
پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر کو ہرا دیا
بنکاک تھائی لینڈ میں سندھ پولیس کے باکسرشہیر آفریدی نے مڈل ویٹ کٹیگری میں ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا
باکسر شہیر آفریدی کو بھارتی باکسر اسرار عثمانی نے چیلنج کیا تھا
شہیر آفریدی کا تعلق سندھ پولیس ریپڈ رسپانس فورس سے ہے
شہیر آفریدی نے تین ماہ قبل مڈی ویٹ ایشین باکسنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل نام کیا تھا
تباہ کن بارشوں کے بعد پاک آرمی کا بلوچستان کے علاقوں میں خطرناک ریسکیو آپریشن جاری
اس فوٹیج سے اندازہ لگائیں کہ ریسکیو آپریشن کس قدر مشکل ہے جسے پاک فوج کررہی ہے
بلوچستان میں ریکارڈ توڑ بارشوں کے سبب ہزاروں افراد متاثر ہوئے جبکہ سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Karachi
74700