Digital Time
A digital media news page which provides you the daily dose of current happings arround the HYDERABAD @Sindh. Broadcast Public Issues
کراچی کا گل پلازہ جل رہا تھا
اور انکا وزیر اعلی پرلذید دم پخ کھانے میں مگن تھا
جی ہاں جس رات کراچی کے گل پلازہ کو خوفناک آگ نے اپنی لپیٹ میں لیا لوگوں کے پیارے اس آگ میں زندہ جل کر راکھ بن گئے انکی ہڈیاں تک نہیں ملیں اسی رات انکے صوبے کا وزیر اعلی حیدرآباد کے معروف ریسٹوریٹ بروہی ریسٹورنٹ پر دم پخ کھانے میں مگن تھا۔
اور اسکی میزبان مبینہ طور سندھ فوڈ اتھارٹی تھی۔
یہ بے حسی کی انتہا نہیں تو اور کیا ہے؟
کراچی والوں کی بدقسمتی ہے کہ ان پر ایسا شخص مسلط ہے جو شاید کراچی سے شاید کاؤنسلز کی نشست بھی ناں جیت سکے۔
07/10/2025
اس پوسٹ کو اتنا شیئر کریں کہ سرکار ایک طاقتور نجی ہسپتال کے خلاف سخت ترین ایکشن لینے پر مجبور ہو۔
ہاشم میڈیکل سٹی ہسپتال حیدرآباد مقتل گاہ بن گئی
لاکھوں روپے علاج کی مد میں بٹورنے کے بعد لوگوں کو انکے پیاروں کی لاشیں حوالے ہونے لگیں۔
ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کی بھینٹ چڑھنے والے 17 سالہ نوجوان کی موت کا المناک واقعہ سامنے آگیا.
معمولی طبی پیچیدگی پر ہسپتال علاج کے لیے جانے والے ہنستے مسکراتے نوجوان کی لاش گھر واپس آئی.
اہلخانہ غم سے نڈھال😭😭😭
ہسپتال علاج کی فراہمی کا مرکز نہیں بلکہ موت بانٹنے کا مرکز بن گیا.
محکمہ صحت، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن بھاری رشوت کے عوض آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں.
وفاقی حکومت نوٹس لے جی او سی حیدرآباد، کور کمانڈر فائیو کور ہی لوگوں کو انصاف دلوائیں پیپلز پارٹی کے لوگوں کی اس ہسپتال میں بھاری انویسٹمنٹ لگی ہوئی انھوں نے لوگوں کی موت پر بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں.
یہ ہے اصل چہرہ پیپلزپارٹی میں شامل سرداروں اور وڈیروں کا یہ تو بھلا ہو ڈیجیٹل دور ہے انکے اعمال چھپائے نہیں چھپتے ورنہ یہ اپنے علاقوں (جسے اپنی جاگیر اور عوام کو غلام سمجھتے ہیں) وہاں بدترین مظالم ڈھاتے ہیں۔
ایک غالبہ پڑھے لکھے بیروزگار نوجوان نے گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی رہنماء سابق صوبائی وزیر عبدالباری پتافی کی گاڑی رکوا کر اپنی فریاد سُنانا چاہی تو سابق وزیر نے فریاد سننے کے بجائے نوجوان کو تھپڑ جڑ دیا۔
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
صارفین کا پیپلزپارٹی رہنما کی حرکت پر شدید برہمی کا اظہار
تھانہ حسین آباد کی حدود میں گیسٹ ہاؤس کا ملازم مبینہ طور دن دہاڑے اغوا, پولیس واقعے سے لاعلم
حیدرآباد کے تھانہ حسین آباد کی حدود ریلوے کوآپریٹو سوسائٹی آٹوبھان روڈ پر واقع گیسٹ ہاؤس (میرٹ ان) میں نامعلوم افراد نے داخل ہوکر ملازم مقبول احمد(سکنہ پنجاب ضلع رحیم یار خان) کو اغوا کرکے لے گئے اور پولیس واقعے سے اظہار لاعلمی کرتی رہی اغوا کی واردات کی سی سی ٹی وی ہم نے حاصل کرلی
حیدرآباد میں لطیف آباد 8 آٹھ قریشی محلہ میں واجبات کی وصولی کے دوران علاقہ مکینوں نے حیسکو ٹیم کی درگت بنا ڈالی
حیسکو رضوی سب ڈویژن کے ایس ڈی او، ایل ایس اور دیگر اہلکاروں پر پَر لاتوں گھونسوں کی بارش کرڈالی۔
مشتعل افراد نے حیسکو ٹیم کو زدکوب کرکے تشدد کا نشانہ بنایا حملہ آوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی مقدمے کے اندراج لیے پولیس سے رجوع کرلیا ہے، ترجمان حیسکو
مولانا راشد محمود سومرو کا جی پی او چوک حیدرآباد پر جمعیت علمائے اسلام ف کے امن مارچ سے جذباتی خطاب.
07/08/2025
پاکستان نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ملک چھوڑنے کیلئے یکم ستمبر کی حتمی ڈیڈ لائن دے دی
افغانستان واپس جانے والوں کے لیے خوراک اور صحت کی سہولیات کا مکمل انتظام کیا جا چکا
واپس جانے والوں کے ساتھ کسی قسم کی بدسلوکی نہیں کی جائے گی
فیصلے کا مقصد ملک میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے مسئلے کو حل کرنا اور قانونی رہائش کو یقینی بنانا ہے
متعلقہ افرادمقررہ مدت کے اندر اندر اپنی واپسی کے انتظامات مکمل کریں ، حکام
07/08/2025
*اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن*
اسلام علیکم-
حیدرآباد الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسیشن کے جنرل سیکرٹری انور کندن بھائی کا رضا الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے
اللّٰہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
نماز جنازہ کی اطلاع کچھ دیر بعد دی جاے گی
07/08/2025
سٹی ویلفیئر آرگنائیزیشن حیدرآباد کے زیراہتمام جشن آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی۔
ریلی سرپرست اسلم خان دیسوالی کی زیرقیادت اولڈ کئپمس چوک سے جی پی او چوک تک نکالی گئی ریلی میں ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو اوراے سی سٹی بابر صالح راہوپوٹو نے خصوصی شرکت کی جبکہ شہریوں، سماجی رہنماؤں اور اسکول کے بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکا نے پاکستان زندہ آباد کے فلک شگاف نعرے لگائے جبکہ پاک فوج کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نازش فاطمہ بھٹی کو پولیس سے ہالا سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا.پارٹی ذرائع
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Karachi
74600
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |