Public Protection Human Rights Welfare Organization
To Plan Develop and establish educational institutions i.e.
schools, colleges
universities, information technology and other vocational, professional
institutions medical centre, such as Libraries/Reading Rooms as considered
necessary by the foundation. Human Rights Foundation Of Pakistan District Korangi |
Address:
House 8 Area 35-D Korangi 5 Karachi Oppo Rangers Head Quator. Phone:
021-35050666
+92318-3617172
Email:
[email protected]
Re
آج مورخہ 24 اگست 2024 بروز ہفتہ کو پبلک پروٹیکشن ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن سینٹرل صدر جمشید انصاری ،کارڈینیٹر محمد حنیف اور کمپلین سیل محمد عاشی حسین کی اسپتال انتظامیہ کی دعوت پر کراچی انسٹیٹوٹ آف ہارٹ ڈیسیس کے ایم سی کے ہسپتال عزیز آباد کا وزٹ اور انتظامیہ سے ملاقات ۔
پبلک پروٹیکشن نے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
پبلک پروٹیکشن ہیومن رائیٹس ویلفیئر آرگنائزیشن
اظہار افسوس
پبلک پروٹیکشن ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر جمشید احمد انصاری جنرل سیکریٹری اصغر علی شیخ اپنے مشترکہ اعلامیہ میں اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاڑکانہ اور قرب زائرین جو کہ زیارت کے لئے بذریعہ بس جارہے تھے بس کے حادثہ کے بناء پر زاہرین موت کا لقمہ اجل بن گئے اس موقع پر متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ زخمیوں کی فوری طبی امداد کی جائے اور حادثے میں جا بحق ہونے والے افراد کی جسد خاکی پاکستان لانے کے انتظامات کئے جائے اور متاثرین کی مالی امداد بھی کی جائے ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت
پبلک پروٹیکشن ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن
16/08/2024
آج مورخہ 16 اگست 2024 بروز جمعہ کو ہفتہ روزہ ترجمان کراچی کی کاپیاں ڈسٹرکٹ کورنگی کے جملہ محکمہ جات بشمول تمام پولیس اسٹیشن ڈسٹرکٹ کورنگی ،ٹریفک سیکشن ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس اور دیگر ادراجات کے دفاتر میں کاپیاں ہفتہ روزہ ترجمان کراچی کے رپوٹر عاشق حسین نے دفاتر میں تقسیم کردی ۔
انکے اس عمل پر حالات اور واقعات سے باخبر رکھنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور ترجمان کراچی میں چھپنے والی خبروں پر اتفاق بھی کیا کہ یہ حقائق پر مبنی اخبار ہے اور اسکی خبریں مستند ہوتی ہے
13/08/2024
زندہ قوم یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے مناتی ہیں مسعود بھٹو
پولیو ورکرز کے لیے جشن آزادی کا پروگرام قابل تقلید ہے نعیم شیخ
پبلک پروٹیکشن ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن تمام قومی دنوں کو بھرپور انداز سے مناتی ہے جمشید انصاری
نئی نسل کوئی یوم آزادی کا مفہوم سمجھانا ہوگا امجد انصاری
کراچی (پ ر)
پبلک پروٹیکشن ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر انسداد پولیو مہم کورنگی کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر کورنگی نمبر تین کے پارک میں پولیو ورکرز کے اعزاز میں ایک بڑا پروگرام جشن آزادی کے رنگ پولیو ورکرز کے سنگ منعقد کیا گیا پروگرام کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی جناب مسعود بھٹو صاحب تھے جب کہ پروگرام کی صدارت کے فرائض ٹاؤن چیئرمین محمد نعیم شیخ تھے
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مسعود بھٹو صاحب کا کہنا تھا کہ زندہ قوم یوم آزادی جوش و جذبے سے مناتی ہیں مجھے اس پروگرام میں آ کر بہت خوشی ہو رہی ہے
اس موقع پر انہوں نے پولیو ورکرز کی بھی تعریف کی ٹاؤن چیئرمین خادم کورنگی نعیم شیخ صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا پروگرام جو کہ یوم آزادی کے حوالے سے ہے لیکن خدمت انسانیت کرنے والی پولیو ورکرز کے اعزاز میں ہے پبلک پروٹیکشن ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کا یہ عمل قابل تقلید ہے پی ایس 95 سے کامیاب ہونے والے ایم پی اے فاروق اعوان صاحب نے بھی اس پروگرام میں خصوصی شرکت کی ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں جانوں کی قربانی دینے کے بعد یہ وطن حاصل ہوا ہمیں اس ملک کی قدر کرنی چاہیے اس ملک سے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہوگا پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر میڈم شگفتہ ، میونسپل کمشنر غلام فرید ، پروونشل کوارڈینیٹر محکمہ صحت ارشاد علی سودھر و دیگر نے شرکت کی
پروگرام کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا نعت رسول مقبول کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا
ڈپٹی کمشنر مسعود بھٹو صاحب نے یوم آزادی کا کیک کاٹا اس موقع پر پولیو ورکرز کے لیے لائیو کنسرٹ کا انتظام کیا گیا جس میں کراچی کے مشہور و معروف سنگرز نے قومی نغمات پیش کئے ٹاؤن چیئرمین نعیم شیخ صاحب نے اور ڈپٹی کمشنر مسعود بھٹو صاحب نے ادارے کے چیدہ چیدہ لوگوں کو بہترین کارکردگی پہ سرٹیفکیٹ پیش کئے پروگرام کی نظامت کے فرائض و معروف کمپیئر نادر شیخ نے ادا کئے جبکہ پروگرام کے آرگنائزر سیکریٹری کوارڈینیشن امجد انصاری تھے
شعبہ خواتین کی صدر سادیہ انصاری نے خواتین کی نمائندگی کی جبکہ جوائنٹ سیکریٹری محمد آصف شاہین نے پولیو ورکرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صاحب اور ٹاؤن چیئرمین کو مختلف تجاویز پیش کی۔ ادارے کے جنرل سیکریٹری اصغرعلی شیخ صاحب نے یوم آزادی کے مفہوم کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی اور آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا پبلک پروٹیکشن ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے مرکزی صدر جمشید انصاری نے آئندہ آنے والے دنوں میں پولیو ورکرز کے لئے مزید پروگرام کرنے کا اعلان کیا اور پولیو کیمپین کے دوران کسی بھی پریشانی کی صورت میں اپنی این جی او کی خدمات پیش کی جسے آنے والے مہمانان گرامی نے سراہا
پروگرام کے آخر میں ادارے کے تمام افراد کو سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے۔
10/08/2024
10/08/2024
پبلک پروٹیکشن ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن
مذمتی بیان
پبلک پروٹیکشن ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے جاری کردہ مذمتی بیان کے مطابق باغ کورنگی قبرستان میں رونما ہونے والے جنسی واقعے کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ گرفتار کئے گئے شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے اور قبرستان کے متولی گورکن کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے کیونکہ قبرستان کے نگہداشت کی ذمہداری گورکن پر عائد ہوتی ہے۔
جاری کردہ
شعبہ نشر و اشاعت
پبلک پروٹیکشن ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن
09/08/2024
پبلک پروٹیکشن ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے 13 آگست بروز منگل کورنگی 3 ماڈل پارک میں
جشن آزادی کے رنگ
پولیو ورکرز کے سنگ
سردی۔ گرمی۔ برسات ۔ہیٹ اسٹروک سے بے نیاز پولیو ورکرز کی خدمات اور جذبے کو دیکھتے ہوۓ انشااللہ یہ پروگرام منعقد کیا جاریا ہے۔ جس کے سلسلے میں پبلک پروٹیکشن ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کی مرکزی ذمیداران کی ڈپٹی کمشنر مسعود بھٹو کورنگی ۔ کورنگی ٹاؤن چیئرمین محمد نعیم شیخ ۔ ڈی اوسی ڈاکٹر کلیم سے جذبہ خیر سگالی کے تحت ملاقات کی اور جشن آزادی کے پروگرام کے سلسلے میں تفصیلی گفتگو بھی کی۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت
پبلک پروٹیکشن ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن
لانڈھی 36/ جی ڈبل روڈ پر ماشاءاللہ کیفے ریحان ہوٹل کی جانب سے نالے کے اوپر بلاک لگا کر فرش کیا گیا ہے جس سے فٹ پاتھ ختم ہوگی ہے. اس سے پہلے اس جگہ پر مسافر خانہ تھا جو ختم کرکے نالے کے اوپر فرش کردیا گیا ہے اور بارشوں کے موسم میں نالا شدید متاثر ہوسکتا ہے جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اہل علاقہ کی جانب سے پہلے دو بار یہ کام رکوایا گیا تھا ۔ عوام آج پھر ان سے پوچھنے گئی تو ہوٹل والے کہتے ہیں کہ ہماری جماعت اسلامی کے چیرمین ادریس بھائی سے بات ہوچکی ہے ۔ اس کے بعد جماعت کے 2 کانسلر آئے ہوٹل والوں سے بات کی عوام کو یقین دہانی کرائی لیکن عملی کام ابھی تک نہیں ہو سکا ۔ اہالیانِ علاقہ ٹاؤن چیرمین اسسٹنٹ کمشنر ڈپٹی کمشنر اور اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ فل فور یہ کام رکوایا جائے ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
House No 08, Area 35-D Korangi No 5 Karachi
Karachi
74900