Muavia Azad

Muavia Azad

Share

Muعavia A💤ad

28/11/2025

انسان پر اعتماد کرنا بھی اچھا معاشرہ قائم کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے

گوجرانوالہ اور لاہور کے سفر میں اسٹیشن سے منزل مقصود تک جانے کے لیے عموماً رکشا لینا پڑتا ہے۔ بارہا ایسا ہوتا ہے کہ رکشے والے کے پاس کھلا نہیں ہوتا اور کچھ نہ کچھ رقم اس کی طرف رہ جاتی ہے۔ میرا عمومی طریقہ یہ ہے کہ رقم تھوڑی ہو تو ویسے ہی چھوڑ دیتا ہوں۔ اگر زیادہ ہو تو اس سے کہتا ہوں کہ یہ جمع کر لو، اگلے سفر میں حساب برابر کر لیں گے جبکہ دوبارہ ملاقات یقینی نہیں ہوتی۔ نیت یہی ہوتی ہے کہ دوبارہ نہ ملے تو بس رقم میری طرف سے اسی کی ہے۔ لیکن حیران کن تجربہ یہ ہوا کہ مجھے رکشا ڈرائیوروں کا نام یا چہرہ یاد ہو یا نہ ہو، ان کو میرا چہرہ یاد رہتا ہے اور جتنی رقم ان کے ذمے تھی، اس کا حساب بھی۔ ان میں سے کئی ڈرائیوروں سے کہیں نہ کہیں دوبارہ ملاقات ہوئی تو انھوں نے خود بتایا کہ تمھارے اتنے پیسے میرے پاس جمع ہیں۔ انسان پر اعتماد کیا جائے تو اس کی شخصیت بھی تعمیر ہوتی ہے اور اچھی سماجی اخلاقیات کو بھی فروغ ملتا ہے۔

عمار خان ناصر

27/11/2025

تمہارا سب سے بڑا دشمن وہ ذہن ہے جسے تم قابو میں نہیں رکھتے۔
بے لگام سوچیں معمولی سی فکر کو طوفان بنا دیتی ہیں۔ جب تم اپنے خیالات کی رہنمائی نہیں کرتے تو وہ تمہاری رہنمائی کرنے لگتے ہیں تمہارا سکون بکھیرتے ہیں، تمہارا اعتماد کمزور کرتے ہیں، اور تمہیں اس راستے سے دور لے جاتے ہیں جو تمہاری اصل صلاحیت تک پہنچتا ہے۔

لیکن جب تم اپنے ذہن کو سنبھالنا سیکھ لیتے ہو، اپنے خوف کو سوال کرنا اور اپنی توجہ کو سمت دینا سیکھ لیتے ہو، تو یہی ذہن تمہارا سب سے بڑا دشمن نہیں بلکہ تمہارا سب سے مضبوط ساتھی بن جاتا ہے۔
ذہن کو قابو کر لو، زندگی خود سنورنے لگتی ہے۔

09/11/2025

🌙 جب سکون ٹوٹ جاتا ہے —

ہم ہیں خاموش کہ درہم نہ ہو گھر کا نظام،
وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں کوئی شکایات نہیں۔

ایک مرد کی خاموش جنگ

مرد ہمیشہ سکون کی تلاش میں رہتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ اُس کا گھر اُس کے لیے امن و عافیت کی پناہ گاہ ہو، جہاں وہ دن بھر کی جدوجہد کے بعد چین کا سانس لے سکے۔ مگر جب وہ سکون اُسے اپنی بیوی سے نہیں ملتا تو وہ اُس کے لیے سکون پیدا کرنے نکل پڑتا ہے۔ وہ دوڑ دھوپ کرتا ہے، زمانے سے لڑتا ہے، حالات سے ٹکرا جاتا ہے۔ کبھی شہر بدلتا ہے، کبھی ماحول، تاکہ اپنی عورت کو آسانی، تحفظ اور سہولت دے سکے۔

لیکن افسوس… عورت کے مسائل ختم نہیں ہوتے۔ اُس کی اداسیاں، شکایات، گلے اور غموں کا سلسلہ جیسے کبھی تھمتا ہی نہیں۔ مرد اگر دنیا فتح بھی کر لے، تو بھی وہ کہہ دیتی ہے: “یہ سب تم نے اپنے لیے کیا، میرے لیے کچھ نہیں کیا!”

ایسے جملے مرد کے حوصلے توڑ دیتے ہیں۔ وہ جو عورت کو خوش دیکھنا چاہتا تھا، آخرکار خود اداسیوں کا پیکر بن جاتا ہے۔ عورت کبھی اپنی قربانیوں کو احسان کے طور پر گنواتی ہے، کبھی وقت کے گزارے کو طعنوں میں بدل دیتی ہے۔ وہ بھول جاتی ہے کہ اُس کے سکون کے پیچھے مرد کے کتنے خواب، کتنی نیندیں، اور کتنی خاموش قربانیاں چھپی ہیں۔

مرد خاموش رہتا ہے تاکہ گھر کا نظام بکھر نہ جائے۔
وہ برداشت کرتا ہے، سنتا ہے، ٹوٹتا ہے…
اور پھر ایک وقت آتا ہے جب وہ اندر سے ختم ہوجاتا ہے۔

وہ اب کسی کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ نہیں رکھتا، کسی خواب کی تعبیر میں دلچسپی نہیں لیتا۔ وہ شخص جو کبھی سب کے لیے لڑتا تھا، اب خود سے بھی ہار جاتا ہے۔ اور پھر شکایت کرنے والی عورت کے ہاتھ کچھ نہیں آتا — نہ وہ سکون جو اُس نے مانگا، نہ وہ محبت جو اُس نے کھو دی۔

زندگی کا سب سے بڑا نقصان وہ نہیں ہوتا جب رزق کم ہوجائے، بلکہ جب دل ٹوٹ جائے۔ اور مرد کا دل ٹوٹ جائے تو وہ گھر کا ستون اندر سے خالی ہوجاتا ہے۔

اے عورت! اگر تم واقعی سکون چاہتی ہو، تو اپنے مرد کو سکون دو۔
اُس کی تھکن کو سمجھو، اُس کی خاموشی کو سنو،
کیونکہ جب مرد ٹوٹتا ہے، تو اُس کے ساتھ پورا گھر بکھر جاتا ہے۔

09/11/2025

بیوی کا رویہ اور شوہر کی بربادی
، جب گھر کی ملکہ ہی اپنے بادشاہ کو گرا دے تو
کبھی کسی نے غور کیا ہے کہ مرد کی عمر کے ساتھ ساتھ اس کے چہرے پر جو اکتاہٹ، پژمردگی اور بے رونقی چھا جاتی ہے، وہ صرف وقت یا معاشی دباؤ کی دین نہیں ہوتی، اس کے پیچھے اکثروبیشتر وہ عورت کھڑی ہوتی ہے جسے قدرت نے اس کی زندگی کا سکون اور قلبی پناہ گاہ بنا کر اس کے سپرد کیا تھا۔
مرد کی ہڈیاں وقت کے ساتھ ضرور کمزور ہوتی ہیں، لیکن اس کے اعصاب، اس کی مسکراہٹ، اس کی جوانی اور اس کے جینے کی امنگیں عورت کے رویے سے یا تو پروان چڑھتی ہیں یا قبل از وقت مرجھا جاتی ہیں۔
معاشرہ جب کسی بوڑھے اور بیزار مرد کو دیکھتا ہے تو اسے بڑھاپے کا فطری انجام سمجھ کر گزر جاتا ہے، مگر اصل کہانی اکثر باورچی خانے، بیڈروم، لان اور صحن کے ان لمحوں میں چھپی ہوتی ہے جہاں روزمرہ کے رویے ایک مرد کو یا تو بادشاہ بناتے ہیں یا فقیر۔
بیوی کا کردار محض کھانا پکانے، گھر سنبھالنے یا اولاد کی پرورش تک محدود نہیں۔ وہ مرد کے جذباتی نظام، اس کے اعتماد، اس کی خودی، اس کی قوتِ فیصلہ اور اس کی ذہنی حالت کی معمار بھی ہے۔
یہ حقیقت تلخ ضرور ہے مگر جھٹلائی نہیں جا سکتی کہ بیوی کا سب سے بڑا ہتھیار زبان ہے۔ ایک نرم جملہ مرد کے اندر پہاڑ ہلا دیتا ہے اور ایک سخت جملہ اسے اندر سے گرا دیتا ہے۔ مرد باہر کی دنیا میں روزانہ ہزاروں چھوٹے بڑے محاذ لڑتا ہے۔ دفتر کی سیاست، معاشی دباؤ، ذمہ داریوں کا بوجھ اور زمانے کی سرد نگاہیں اسے ویسے ہی تھکا دیتی ہیں۔ جب وہ شام کو گھر لوٹتا ہے تو اسے نہ تو کسی نئے محاذ کی ضرورت ہوتی ہے نہ کسی سوال نامے کی، بلکہ اسے صرف اتنا چاہیے ہوتا ہے کہ گھر میں کوئی ایسا چہرہ ہو جو اسے شکایت کے بجائے مسکراہٹ دے، مقابلے کے بجائے تسکین دے، اور حاکمانہ لہجے کے بجائے اس کے مرد ہونے کو تسلیم کرے۔
عورت اگر یہی ایک لمحہ سنبھال لے تو وہ اپنے شوہر کو بیمار سے صحت مند، مایوس سے پُرعزم، اور بوڑھے سے دوبارہ جوان بنا سکتی ہے۔
مگر افسوس ہمارے معاشرتی ڈھانچے میں بہت سی خواتین نے رشتے کو "محبت" کے بجائے "میدانِ جنگ" سمجھ لیا ہے۔
شوہر سے بات کرتے ہوئے نرمی کی بجائے طنز، سوال کرنے کے بجائے طعن، اختلاف کرتے ہوئے مکالمے کی بجائے جھڑکنا عام رویہ بن گیا ہے۔
یوں محسوس ہوتا ہے جیسے شادی دو دشمن قبیلوں کے درمیان ایک مستقل معرکہ ہے جہاں ہر روز غالب اور مغلوب کا فیصلہ ہونا ہے۔
وہ عورت جو شوہر کے ہر لفظ میں حکم کا جواب حکم سے دیتی ہے، جو اس کے فیصلوں کو چیلنج سمجھتی ہے، جو اس کے مزاج کو بدلنے کی کوشش میں اپنا سارا زور لگا دیتی ہے، وہ یہ بھول جاتی ہے کہ مرد سے جنگ جیت کر وہ کبھی بھی سکون نہیں جیت سکتی۔
ایسے میں شوہر آہستہ آہستہ اندر ہی اندر سمٹنے لگتا ہے۔ وہ لڑنا چھوڑ دیتا ہے، مگر جینا بھی چھوڑ دیتا ہے۔
عورت کے مزاج میں نرمی اور شوہر کے ساتھ اطاعت کا تعلق کسی غلامی یا کمزوری سے نہیں، بلکہ ایک فطری ترتیب سے ہے جسے بگاڑنے کا نتیجہ ہمیشہ رشتے کی تباہی کی صورت میں نکلتا ہے۔
ایک فرمانبردار اور عزت دینے والی بیوی مرد کو حاکم نہیں بلکہ محافظ بنا دیتی ہے۔ وہ اسے ظالم نہیں بلکہ شفیق بناتی ہے۔ وہ اسے تھک کر لوٹنے والا مزدور نہیں بلکہ فخر سے گھر آنے والا بادشاہ بناتی ہے۔
لیکن جب عورت ہر بات پر سوال اٹھانے، جھگڑنے، حکم چلانے، یا برابری کے نام پر مقابلہ آرائی شروع کر دیتی ہے تو گھر کا نظام آہستہ آہستہ ایک ایسے دلدل میں اتر جاتا ہے جہاں نہ محبت باقی رہتی ہے نہ عزت۔
عورت اگر چاہے تو صرف چند رویوں کو بدل کر اپنے شوہر کی ساری دنیا بدل سکتی ہے۔
صبح کے وقت ایک نرم مسکراہٹ، دن کے وقت ایک دو تعریفی جملے، شام کو تھکاوٹ کے وقت سکوت اور تسکین، اختلاف کی صورت میں مکالمہ اور لڑائی کی جگہ حکمت, یہ وہ چھوٹے چھوٹے اعمال ہیں جو ایک مرد کے ذہن و دل کو تازہ دم رکھتے ہیں۔
لیکن اگر صبح ہی صبح طنز سے استقبال کیا جائے، دن بھر میں طعنے سنائے جائیں، شام کو بحث شروع ہو جائے اور رات جھگڑے پر ختم ہو، تو کوئی 22 سالہ جوان بھی چند برسوں میں بوڑھا، چڑچڑا، بیمار اور بدظن ہو جاتا ہے۔
یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ مرد کی جوانی صرف جسمانی طاقت سے نہیں جڑی ہوتی بلکہ اس کی روحانی و نفسیاتی تازگی سے جڑی ہے۔
جس مرد کو گھر میں سکون ملتا ہے وہ باہر دنیا کے ہزاروں طوفانوں کا سامنا مسکراتے ہوئے کر لیتا ہے۔ لیکن جسے گھر میں ہی بدظنی، بدکلامی اور بے توقیری ملے، وہ باہر کی دنیا میں جیت کر بھی اندر سے ہارا ہوا ہوتا ہے۔
یہ ایک معاشرتی مشاہدہ ہے کہ جو بیویاں شوہروں کی تعریف کرنے، ان کی باتوں کو اہمیت دینے، ان کے فیصلوں کو احترام دینے، اور چھوٹی چھوٹی خوشیوں میں ان کا ساتھ دینے کی عادی ہوتی ہیں، ان کے شوہر بڑھاپے میں بھی ہنس مکھ، صحت مند اور جیتے جاگتے نظر آتے ہیں۔
وہ مرد جو روز اپنی بیوی کی نظروں میں عزت دیکھتا ہے، وہ زندگی بھر جوان رہتا ہے۔ لیکن جو مرد روز اپنی بیوی کی زبان سے زہر سنتا ہے، وہ چند سالوں میں اندر سے ٹوٹ جاتا ہے۔
مرد کو بدلنے کا سب سے طاقتور ذریعہ عورت کا رویہ ہے۔ نہ نصیحتیں، نہ تقاریر، نہ ملامتیں, بلکہ صرف رویہ۔
نرمی، اطاعت، عزت اور محبت وہ ہتھیار ہیں جو کسی بھی ضدی، اکھڑ، یا مایوس مرد کو بھی بدل کر رکھ سکتے ہیں۔ اور یہی رویے اگر الٹ جائیں تو ایک زندہ دل، مسکراتا، جوان شوہر چند برسوں میں بوجھ بن جاتا ہے۔
آخر میں عورتوں کے لیے ایک سادہ سا سوال چھوڑنا چاہوں گا:
"اگر آپ کے شوہر کے چہرے پر مسکراہٹ ختم ہو چکی ہے، اس کی باتوں میں چڑچڑاپن آ گیا ہے، اس کی صحت بگڑنے لگی ہے، وہ بیزار اور خاموش ہو گیا ہے,تو ذرا ایمانداری سے سوچئے، اس بگاڑ میں باہر کی دنیا کا کتنا حصہ اور آپ کے اپنے رویے کا کتنا؟"
کیونکہ سچ یہ ہے کہ مرد کو زمانہ نہیں، عورت ہی توڑتی ہے… یا وہی سنوارتی ہے۔
یہ تحریر کسی ایک فرد پر الزام نہیں، بلکہ ایک اجتماعی آئینہ ہے جس میں بہت سے چہرے جھانک سکتے ہیں۔
جو عورت اپنے شوہر کو جوان، پُرعزم، خوش اور زندگی سے بھرپور دیکھنا چاہتی ہے، اسے اس کی جڑیں پانی دینے ہوں گی، نہ کہ روزانہ کاٹنے کی عادت ڈالنی ہوگی۔
مرد اگر گھر میں بادشاہ ہے تو عورت اس کی سلطنت کی روح ہے، اور روح اگر بگڑ جائے تو سلطنتیں بھی بکھر جاتی ہیں۔

05/11/2025

اصل راز یہ ہے کہ تم مضبوط بنو مگر اپنی روح کی نرمی، اپنی فطرت کی لطافت کو نہ کھو دو۔
گرنے کے بعد اٹھو، مگر تلخی کے ساتھ نہیں، دانائی کے ساتھ۔

طاقت اس میں نہیں کہ تم اپنے درد کو چھپاؤ، بلکہ اس میں ہے کہ تم اسے وقار سے سنبھالو۔
یہ ہمت ہے کہ تم معاف کرو جب تم بدلہ لے سکتے ہو،
مہربان رہو جب زندگی نے ناانصافی کی ہو،
اور امید رکھو جب ہر چیز ٹوٹتی ہوئی لگے۔

ایمان میں مضبوط رہو، باتوں میں نرم، اصولوں میں پختہ،
اور دل میں ہمیشہ نرمی رکھو۔
تمہاری طاقت ایسی ہو جو بچائے، زخمی نہ کرے۔
حقیقی عظمت اسی میں ہے کہ تم طاقتور ہو کر بھی انسان رہو،
محبت بانٹو، اور اپنی روح کو پاکیزہ رکھو۔
Muavia Azad

05/11/2025

👩‍👧‍👦 بچے آپ کے دوست نہیں ہوتے
​اور یہ کوئی سخت بات نہیں—یہ حقیقت ہے۔

خبردار موٹیویشنل اسپیکرز کی فضول باتوں میں نہ آئیں، ​آپ کو اپنے بچوں کا "بہترین دوست" بننے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہیں بھی آپ کی ضرورت نہیں ہے کہ آپ دوست کی طرح ان کے ہر کام کی تائید کریں، ہر غلطی پر ہنسیں، یا انہیں بغیر کسی اصلاح کے زندگی میں پھسلنے دیں۔

​انہیں آپ کی ضرورت ہے کہ آپ ان کے والدین بنیں۔
​ایک ایسا والدین جو حدود مقرر کرے، چاہے وہ غیر مقبول ہی کیوں نہ ہو۔
ایک ایسا والدین جو انہیں جوابدہ ٹھہرائے، چاہے یہ تکلیف دہ ہی کیوں نہ ہو۔
ایک ایسا والدین جو "نہیں" کہے جب آسان جواب "ہاں" ہو۔

​کیونکہ بات یہ ہے: دوست برابر ہوتے ہیں۔
دوستوں پر کردار سازی، اقدار کو مضبوط کرنے، یا زندگی کے ایسے اسباق سکھانے کی ذمہ داری نہیں ہوتی جو مستقبل کا تعین کر سکیں۔ لیکن والدین؟
والدین یہ مقدس بوجھ اٹھاتے ہیں۔

​اور بچے—
جب وہ آنکھیں گھماتے ہیں، جب وہ دروازے پٹختے ہیں، جب وہ روتے ہیں کیونکہ آپ نے کہا "اس بار نہیں"—تب بھی وہ اس نظم و ضبط کے مشتاق ہوتے ہیں۔ وہ کسی ایسے شخص کے مشتاق ہوتے ہیں جو انہیں اتنی محبت کرتا ہو کہ ان کی اصلاح کرے۔ کوئی ایسا جو انہیں اتنی محبت کرتا ہو کہ ان کی رہنمائی کرے۔ کوئی ایسا جو انہیں اتنی محبت کرتا ہو کہ جب دنیا انہیں ڈھیلا رہنے کو کہے تو وہ مضبوطی سے کھڑا رہے۔

​ایک دن، جب وہ بڑے ہو جائیں گے، جب وہ زیادہ واضح نظروں سے پیچھے مڑ کر دیکھیں گے، تو وہ یہ بات سمجھیں گے۔ وہ محسوس کریں گے کہ آپ کا "نہیں" محبت تھا۔ آپ کے اصول تحفظ تھے۔ آپ کا نظم و ضبط رہنمائی تھا۔
​اور یہی وہ وقت ہو گا جب وہ آپ کو صرف "امی" یا "ابو" نہیں، بلکہ اپنے سچے ترین دوست کے طور پر پکاریں گے۔
تب آپ انکے دوست بنیں جب وہ جوان ہو جائیں ۔
جب انہیں دوست کی ضرورت ہو ۔

04/11/2025

مرد ڈرائیور حضرات توجہ فرمائیں !
سڑک پر آج کل بہار آئی ہوئی ہے۔
نوجوان لڑکیاں اور خواتین رنگ برنگی سکوٹیاں لے کر نکل پڑی ہیں۔
کوئی گھومنے نکلی ہے تو کوئی اپنی یونیورسٹی ، کالج ۔
کوئی کسی کو ڈراپ کرنے جا رہی ہے تو کوئی اپنی اماں کو ہسپتال لے کر جا رہی ہے۔

ایسے میں سڑک پر ان کو دیکھ کر آپے سے باہر نہ ہوجائیں۔ اپنی اچھی تربیت کا مظاہرہ کریں۔ انہیں رستہ دیں۔ تیزی سے اوورٹیک نہ کریں انہیں سڑک پر ڈرنے یا گرنے نہ دیں۔ ان کے ساتھ ریس نہ لگائیں انہیں گزر جانے دیں۔

یہ پرندے ہیں اور نئی نئی اُڑان بھر رہے ہیں۔ ان کو جی بھر کر اُڑنے دیں۔ انہوں نے بہت قید کاٹ لی۔ اب ان کے اُڑنے کا وقت ہے ، پر پھیلا کر ، گہری فضاؤں میں پرواز کرنے کا وقت ہے۔

ہاں ایک تربیت اپنی بہن بیٹیوں کی ضرور کریں۔

تم شوق سے کالج جاؤ پھلو پارک میں پھولو
جائز ہے غباروں میں اڑو سکوٹیوں پہ جھولو
پر اتنی سخن بندہ عاجز کی رہے یاد
الله کو اور اپنی حقیقت کو نہ بھولو

17/10/2025

کرب کے شہر میں رہ کر نہیں دیکھا تو نے
کیا گزرتی رہی ہم پر، نہیں دیکھا تو نے

کانچ کا جسم لئے شہر میں پھرنے والے
دستِ حالات میں پتھر نہیں دیکھا تو نے

اے مجھے صبر کے آداب سکھانے والے
جب وہ بچھڑا تھا، وہ منظر نہیں دیکھا تو نے

بے کراں کیوں نہ لگیں تجھ کو یہ جوہر تیرے
بات یہ ھے کہ سمندر نہیں دیکھا تو نے

جانے والوں کو صدائیں نہیں دیتا میں بھی
تو بھی مجھ سا ھے کہ مُڑ کر نہیں دیکھا تو نے

تو نے دیکھا ھے مقدر کا ستارہ خاؔور
پر ستارے کا مقدر نہیں دیکھا تو نے

Muavia Azad

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Karachi