Hammad Azam
میری نماز میرا روزہ میری تمام مراسم عبودیت صرف ایک اللہ رب العالمین کیلئے ہیں
29/05/2026
مفتی سیف اللہ حقانی صاحب کی رحلت کی خبر سن کر دل انتہائی افسردہ ہواجامعہ دارالعلوم حقانیہ کے تمام منتظمین ومفتی صاحب کے لواحقین ومتبعین کے
ساتھ غم کی اس گھڑی میں برابر کا شریک ہوں دعا گوہوں کہ رب کریم انکواعلیٰ درجات نصیب فرمائے اور انکی خدمات کو شرف قبولیت بخشے۔
رب کریم حضرت مفتی صاحب کو اپنے قرب وجوار میں ان کو اعلیٰ مقام نصیب فرمائے
الحاج پرویز خان خٹک
چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن و کنوینیر جمعیت بزنس فورم خیبر پختونخوا
26/05/2026
اظہار تعزیت
سوات ایکسپریس وے صوابی کے مقام پر پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے پر جمعیت بزنس فورم خیبر پختونخوا کے کنوینیئر الحاج پرویز خان خٹک اور ڈپٹی کنوینیئر ڈاکٹر مسعودگل نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔اللہ پاک مرحومین کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب فرمائے
اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں جمعیت بزنس فورم خیبر پختونخوا تمام غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے
شعبہ نشر واشاعت جمعیت بزنس فورم خیبر پختونخوا
26/05/2026
اظہار تعزیت
جمعیت بزنس فورم خیبر پختونخوا کے کنوینیئر الحاج پرویز خان خٹک اور ڈپٹی کنوینیئر ڈاکٹر مسعودگل کی طرف سے مولانا بجلی گھر رح کے صاحب زادے مفتی قاسم بجلی گھر کے بھائی مولانا محمد اسماعیل کی وفات پر پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں
شعبہ نشر واشاعت جمعیت بزنس فورم خیبر پختونخوا
25/05/2026
اہم اعلامیہ:
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
تمام ممبران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کے حوالے سے ہماری کوششیں بار آور ثابت ہوئی ہیں۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے، سوئی گیس حکام اور اعلیٰ افسران سے کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں،آج بروز پیرسے خیبر پختونخواہ کے تمام سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹےکھلا رہینگے۔ یہ آپ تمام ممبران،گاڑی مالکان اور عوام کے لیے عید کا خصوصی تحفہ ہے۔
آپ سب سے گزارش ہے کہ اگلی ہدایات موصول ہونے تک اسٹیشنز کو 24 گھنٹےچالو رکھیں۔ آئندہ کا لائحہ عمل آپ کو جلد مطلع کر دیا جائے گا۔
آپ سب کو عید الاضحیٰ بہت بہت مبارک ہو۔
شکریہ،
الحاج پرویز خان خٹک
چیئرمین
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ
22/05/2026
خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کے نئے اوقاتِ کار اور عید کا خصوصی شیڈول
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے تمام معزز ممبران اور عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے حالیہ اجلاسوں اور باقاعدہ منظوری کے بعد، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے سوئی گیس حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں خیبر پختونخوا کے تمام ریجنز کے لیے سی این جی کی سپلائی (35mmcfd) اور اسٹیشنز کھولنے کے اوقاتِ کار طے کر لیے ہیں۔
موجودہ بین الاقوامی توانائی بحران کے پیشِ نظر اور ملکی مفاد کی خاطر، باہمی تعاون کے تحت درج ذیل شیڈول پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا:
ہزارہ (ایبٹ آباد) ریجن: صبح 6:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک (مسلسل گیس فراہم کی جائے گی)۔
دیگر ریجنز (پشاور، کرک، مردان): پروفائلنگ کی وجہ سے روزانہ 12 گھنٹے درج ذیل تین شفٹوں میں اسٹیشنز کھلے رہیں گے:
صبح 5:00 بجے سے نو 9:00 بجے تک (صبح 5 سے 8 بجے تک مکمل پریشر ملے گا)۔
دن 11:00 بجے سے دوپہر 3:00 بجے تک (دن 11 سے 2 بجے تک مکمل پریشر ملے گا)۔
شام 6:00 بجے سے رات 10:00 بجے تک (شام 6 سے رات 9 بجے تک مکمل پریشر ملے گا)۔
🌙 عید کے لیے خصوصی ریلیف (2
20/05/2026
ماشاءاللہ صوبے کے حقوق کی مضبوط آواز
آج گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں قائم صوبے کے حقوق اور سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے خلاف اہم ترین جرگے میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئیرمین الحاج پرویز خان خٹک نے شرکت کی
وفاقی حکومت، مشیرِ وزیراعظم رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر علی پرویز ملک کے ساتھ ہونے والے اس اہم ترین اجلاس میں ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم کر لیا گیا ہے۔
اہم فیصلے اور کامیابیاں:
35 MMCFD گیس کی بحالی: خیبرپختونخوا کے لیے گیس کا کوٹہ فوری بحال کرنے کا فیصلہ۔
نئے اوقاتِ کار: صوبے بھر میں صبح 06:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔
کمیٹی کا قیام: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گیس فراہمی کے مستقل حل کے لیے خصوصی کمیٹی کی تشکیل۔
ہم وزیراعظم پاکستان، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی حکومت کے مشیرِ خزانہ مزمل اسلم، اور قائدِ حزبِ اختلاف ڈاکٹر عباد اللہ سمیت تمام سیاسی قیادت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے جماعتی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر صوبے کے مفاد اور عوام کے روزگار کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
یہ کامیابی ثابت کرتی ہے کہ جب وفاق اور صوبہ مل کر بیٹھتے ہیں، تو عوامی مسائل کا حل ممکن ہوتا ہے۔ ہم گندم کی ترسیل پر پابندی کے خاتمے اور سی این جی سیکٹر کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں۔
صوبے کی معاشی ترقی اور عوام کی سہولت ہماری اولین ترجیح ہے!
20/05/2026
وفاقی حکومت نے یومیہ 35MMCFD فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی!
یہ پیش رفت سی این جی انڈسٹری اور عوام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے جو طویل جدوجہد کے بعد ممکن ہوئی۔
یہ فیصلہ نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرے گا بلکہ عوامی ریلیف کا بھی سبب بنے گا۔
یہ صرف وعدہ نہیں۔۔۔ ایک نئی امید ہے!
الحاج پرویز خان خٹک
چیئرمین، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Karachi