Azhar collection
* وَتُعِزُ مَن تَشَاء وَتُذِلُ مَن تَشَاء
جمہوریت اور الیکشن
روزانہ ہاسٹل کینٹین میں ناشتے میں کھچڑی کھا کھا کر پریشان طلباء نے ہاسٹل وارڈن سے شکایت کی اور ناشتہ میں دوسری چیز بھی پکانے کا مطالبہ کیا۔
وہاں 100 میں سے صرف 20 طالب علم ہی ایسے تھے جن کو کھچڑی پسند تھی۔اور وہ طلباء چاہتے تھے کہ روزانہ کھچڑی ہی بنائی جائے ۔جبکہ باقی 80 طلباء تبدیلی چاہتے تھے ۔
وارڈن نے تمام طلباء ناشتے کے لئے ووٹنگ کرنے کو کہا ۔
اب وہ 20 طلباء جنہیں کھچڑی پسند تھی ان سب نے کھچڑی کے لیے ووٹ دیا ۔باقی کے 80 افراد میں کوئی ہم آہنگی نہیں تھی ۔ مزید کوئی بات چیت بھی نہیں تھی اوراپنی عقل اور ضمیر سے کچھ فیصلہ بھی نہیں کیا ۔ نہ آپس میں کوئی صلاح و مشورہ کیا اور ہر ایک نے اپنی اپنی پسند کے مطابق ووٹ دیا ۔
اب ووٹنگ کا نتیجہ کچھ ایسا آیا:
20 کھچڑی
18 ڈوسا
16 پراٹھا
14 روٹی
12روٹی مکھن
10 نوڈلز
10 پوری سبزی
اب کیا ہںوا ۔ اس کینٹن میں آج بھی وہ 80 طلباء ہر روز کھچڑی کھاتے ہیں ۔
22/12/2022
ان گیسوؤں میں شانۂ ارماں نہ کیجئے
خون جگر سے دعوت مژگاں نہ کیجئے
مر جائیے نہ کیجئے ذکر بہشت و حور
اب خواب کو بھی خواب پریشاں نہ کیجئے
باقی ہو جو بھی حشر یہیں پر اٹھائیے
مرنے کے بعد زیست کا ساماں نہ کیجئے
دوزخ کو دیجیے نہ پراگندگی مری
شیرازۂ بہشت پریشاں نہ کیجئے
شاید یہی جہاں کسی مجنوں کا گھر بنے
ویرانہ بھی اگر ہے تو ویراں نہ کیجئے
کیا ناخدا بغیر کوئی ڈوبتا نہیں
مجھ کو مرے خدا سے پشیماں نہ کیجئے
ہے بت کدے میں بھی اسے ایمان کا خیال
کیوں اعتبار مرد مسلماں نہ کیجئے
ہم سے یہ بار لطف اٹھایا نہ جائے گا
احساں یہ کیجئے کہ یہ احساں نہ کیجئے
آئینہ دیکھیے مری صورت نہ دیکھیے
میں آئینہ نہیں مجھے حیراں نہ کیجئے
تو ہی عزیز خاطر احباب ہے حفیظؔ
کیا کیجئے اگر تجھے قرباں نہ کیجئے
Click here to claim your Sponsored Listing.