Image Optics

Image Optics

Share

Dispensing Optician! We provide you All kinds of Contact Lenses ,computer glasses ,Frames and Sunglasses(Branded/Non-Branded)at very reasonable prices.

26/08/2025
24/02/2024

انسانی آنکھ کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق:
کیا آپ جانتے ہیں کہ آنکھ خود وہ چیز نہیں جو آپ کو دیکھنے کی حس عطا کرتی ہے، بلکہ یہ دماغ کو آپٹک نرو بھیج کر رابطے کا کام کرتی ہے،

اسی طرح کیا آپ جانتے ہیں کہ ہماری آنکھ کا صرف 1/6 حصہ ہی باہر نظر آتا ہے۔

آنکھ کے بارے میں چند حیران کن حقائق درج ذیل ہیں:

1- دماغ کے بعد انسانی جسم کا سب سے پیچیدہ حصّہ آنکھ ہے
2- آنکھ کم و بیش 10 ملین ( 1 کروڑ) رنگوں میں فرق کر سکتی ہے
3-کھلی آنکھ کے ساتھ چهینکنا ناممکن ہے
4- ہم جو سیکھتے ہیں، قریباً 80٪ آنکھ سے ہی سیکھتے ہیں، یعنی دیکھنے کی حس سے
5- ہماری آنکھ 1.7 میل دور رکھی مون بتی کے شعلے کو پہچان سکتی ہے
5- ہیٹرو کرومیا (Heterochromia) ایک ایسی حالت ہے جس میں ایک ہی انسان میں دو مختلف رنکھ کی آنکھیں ہوتی ہیں
6- ہماری Eyeball کا صرف 1/6 حصّہ ہی ہم باہری طرف سے دیکھتے ہیں
7- ہماری آنکھ Rods اور cones سیلز پر مشتمل ہوتی ہے،
روڈز ہمیں اشکال کے دیکھنے میں مدد کرتے ہیں جبکہ کونز رنگوں کو ڈیٹيکٹ کرنے میں مدد کرتے ہیں
8- ایک انسان مجموعی طور پر ایک منٹ میں 12 مرتبہ پلک جھپکاتا ہے
9- شارک کی کارنیا انسانی آنکھ کی کارنیا سے مماثلت رکھتی ہے اور اسے انسانی سرجری میں بھی استمعال کیا گیا ہے
10- ہماری آنکھ ہمارے جسم میں سب سے تیزی سے سکھڑنے والا مسل پر مشتمل ہے اور یہ 1 سکینڈ کے 100 ویں حصے سے کم وقت میں کنٹریکٹ ہو سکتا ہے
11- آنکھ اور دماغ کے درمیان رابطے کا کام کرنے والی آپٹک نروز کی تعداد 1 ملین سے زیادہ ہے
12- اوماٹو فوبیا (Ommatophobia) ایک ایسا فوبیا ہے جس میں انسان اپنی ہی آنکھ سے ڈرتا ہے۔

12/07/2022

عینک میں شیشہ (لینزز ) کونسے ڈلوانے چاہیے ؟

لینزز دو قسم کے ہوتے ہیں پلاسٹک کے لینزز یا گلاس (کانچ ) کے لینزز ۔
انکھوں کیلئے سب سے بہتر پلاسٹک لینزز ہوتے ہیں کیونکہ یہ آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں اگر خدانخواستہ کوئی ایکسیڈنٹ، آنکھوں میں کچھ لگتا ہیں تو شیشہ ٹوٹ کر آپکی آنکھ کیلئے اور زیادہ نقصان دہ سابت ہو سکتا ہیں ، انکا وزن ہلکا ہوتا ہیں ، اس پہ مختلف کوٹنگ (کلر ) ہو سکتے ہیں، اس میں خطرناک شعاعوں کے خلاف پروٹیکشن والے لینزز ہوتے ہیں، پلاسٹک کے لینزز ہر قسم کے فریم میں فٹ ہو جاتے ہیں ، جتنے بھی برانڈد اور ہائی کوالٹی کے لینزز آتے ہیں وہ پلاسٹک میں ہوتے ہیں۔

شیشہ کے لینزز میں پلاسٹک کی نسبت کم سکریچز آتے ہیں تاہم آپ اپنے پلاسٹک کے لینزز میں اینٹی سکریچ کوٹنگ والے لینزز استعمال کر سکتے ہیں ۔جس سے پلاسٹک کے لینزز پہ بھی سکریچز کم ہو جاتے ہیں۔
بچوں کیلئے سب سے بہتر پلاسٹک لینزز ہوتے ہیں کیونکہ بچے شرارتی ہوتے ہیں تو خدانخواستہ انکی آنکھ میں کچھ لگنے کی وجہ سے انکی آنکھ ضائع ہونے کے چانسز ہوتے ہیں۔
پلاسٹک لینزز کو سکریچز سے بچانے کیلئے آپ جب بھی گھر کے باہر سے ہو کے آئے تو عینک کو پانی سے دھو لے اس سے لینزز پہ جو بھی مٹی ہوگی وہ صاف ہو جائے گی پھر اسکو صاف صرف ٹیشو پیپر یاعینک کے ساتھ جو کپڑا دیا جا تا ہیں اسی کے ساتھ کرے اور کسی کپڑے سے نہیں۔

پلاسٹک کے لینزز شیشہ کی نسبت تھوڑے مہنگے ہوتے ہیں تو آپ شیشہ کے لینزز بھی استعمال کر سکتے احتیاط کے ساتھ ان میں سکریچز نہیں آتے۔

07/02/2022

LASIK Procedure 4steps

Photos from Image Optics's post 05/01/2022
Want your practice to be the top-listed Clinic in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Super Plaza, Shop #5B, G 10/Markaz
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 10:00 - 22:00
Tuesday 10:00 - 22:00
Wednesday 10:00 - 22:00
Thursday 10:00 - 22:00
Friday 15:00 - 22:00
Saturday 10:00 - 22:00
Sunday 13:00 - 22:00