Freedom Network

Freedom Network

Share

Freedom Network Is Pakistan's first media watchdog monitoring press freedom violations.

Freedom Network is a Pakistan-based media and development sector watchdog registered with the Securities and Exchange Commission of Pakistan (SECP). The organization’s core value is to protect freedom of expression, including freedom of the press and Internet, and access to information and promote an informed society that sees media as a key partner in a democratic and pluralist Pakistan.

20/06/2026

عالمی یومِ مہاجرین کے موقع پر فریڈم نیٹ ورک اُن افغان صحافیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتا ہے جو جان کے خطرات، جبر اور آزادیٔ صحافت پر قدغنوں کے باعث اپنے وطن سے ہجرت کر کے پاکستان آئے۔
یہ صحافی آج بھی غیر یقینی صورتحال، تحفظ کے مسائل اور محدود مواقع کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ وہ آزادیٔ اظہار اور عوام کے حقِ معلومات کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
فریڈم نیٹ ورک حکومتوں، بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتا ہے کہ افغان صحافیوں کے تحفظ، قانونی معاونت اور پائیدار حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

FN Threat Data Analysis- May 2026 - FNPK 12/06/2026

فریڈم نیٹ ورک کی مئی 2026 کی رپورٹ صحافیوں کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کی ایک تشویشناک تصویر پیش کرتی ہے۔ ملک بھر میں صحافیوں کے خلاف پانچ واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں قانونی کارروائی اور قتل کی دھمکیاں شامل ہیں۔ یہ واقعات اس حقیقت کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستان میں صحافی اب بھی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران مختلف نوعیت کے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔

میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے تحفظ سے متعلق ان واقعات کی مکمل تفصیل جاننے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://fnpk.org/fn-threat-data-analysis-may-2026/

FN Threat Data Analysis- May 2026 - FNPK Five cases of different threat categories were recorded against journalists across Pakistan during May 2026, including actual legal action and threat to murder. These cases were categorized as follow: Actual legal action (civil or criminal + specific law) Threat to murder These incidents were report...

11/06/2026

فریڈم نیٹ ورک صحافی یاسر ایاز کی بحفاظت بازیابی کا خیرمقدم کرتا ہے، یاسر ایاز جو 5 جون کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق یاسر ایاز کو ضلع صوابی سے تشویشناک حالت میں بازیاب کرایا گیا، جس کے بعد انہیں اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ ان کی بازیابی یقیناً باعثِ اطمینان ہے، تاہم ان کی گمشدگی، مبینہ اغوا اور چار روز تک لاپتہ رہنے کے حوالے سے کئی اہم سوالات ابھی بھی جواب طلب ہیں۔
فریڈم نیٹ ورک حکام سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس واقعے کی فوری، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔

08/06/2026

فریڈم نیٹ ورک بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں سینئر صحافی لالا اسرافیل خان کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔ فریڈم نیٹ ورک مطالبہ کرتا ہے کہ حکام اس واقعے کی فوری، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کریں اور قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کریں۔

08/06/2026

اطلاعات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے ملتان روڈ (بندرہ پل کے قریب) نامعلوم افراد نے صحافی میاں زاہد کو گھیر کر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
میاں زاہد اویسی نے منشیات فروشی سے متعلق خبریں شائع کی تھیں، جس کے بعد انہیں مبینہ طور پرتشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مسلح افراد کے اس حملے کو صحافت اور عوام کے حقِ معلومات پر سنگین حملہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کی فوری گرفتاری ضروری ہے۔

05/06/2026

درخواست جمع کرانے کا آج آخری دن ہے!
یقین صرف ایک کانٹینٹ گرانٹ نہیں بلکہ پاکستان کے آزاد ڈیجیٹل میڈیا اداروں کے لیے ایک وائبیلٹی گرانٹ ہے، جو نیوز رومز کو مالی طور پر مضبوط، پائیدار اور زیادہ مؤثر بنانے میں مدد دیتی ہے۔
اگر آپ کے پاس ایسا آئیڈیا ہے جو آپ کے ادارے کی آمدن، آڈینس یا سسٹمز کو بہتر بنا سکتا ہے تو یہ موقع ضائع نہ کریں۔ درخواستیں آج، 5 جون 2026 کو بند ہو جائیں گی۔
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSdIeDm309K9XZXdzxSY3ST07qIk2-1gyrwP5TUvXldd01TwaA/viewform?usp=header

03/06/2026

Journalist Shakeel Baloch of Daily Baithak has alleged that officials of the National Cyber Crime Investigation Agency (NCCIA) conducted a raid on the newspaper’s office in Multan, harassed staff members, and seized office equipment. The journalist has questioned the legality of the action and challenged the matter before the Lahore High Court, Multan Bench, where proceedings are ongoing.

02/06/2026

کیا آپ کے پاس اپنے میڈیا ادارے کی پائیداری اور مضبوطی کے لیے کوئی مؤثر اور جدید خیال موجود ہے؟ یقین گرانٹ ایسے منصوبوں کی تلاش میں ہے جو عوامی مفاد کے میڈیا کو زیادہ مستحکم اور خودمختار بنانے میں مددگار ثابت ہوں۔
درخواست کے لیے QR کوڈ اسکین کریں یا نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSdIeDm309K9XZXdzxSY3ST07qIk2-1gyrwP5TUvXldd01TwaA/viewform?usp=header

01/06/2026

اگر آپ پاکستان میں ایک آزاد ڈیجیٹل نیوز میڈیا ادارہ چلا رہے ہیں اور اپنے ادارے کی پائیداری اور ترقی کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو یقین میڈیا وائی ایبلٹی فنڈ آپ کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔
درخواست کے لیے QR کوڈ اسکین کریں یا نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSdIeDm309K9XZXdzxSY3ST07qIk2-1gyrwP5TUvXldd01TwaA/viewform?usp=header

31/05/2026

Deadline for the Yaqeen Media Viability has been extended till 5 June 2026.
Apply now:
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSdIeDm309K9XZXdzxSY3ST07qIk2-1gyrwP5TUvXldd01TwaA/viewform?usp=header

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 10:00 - 17:00
Tuesday 10:00 - 17:00
Wednesday 10:00 - 17:00
Thursday 10:00 - 17:00
Friday 10:00 - 17:00