Question Mark
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Question Mark, Digital creator, Islamabad.
02/03/2026
11/02/2026
میرپور :
وزیراطلاعات،مذہبی امورواوقاف آزاد کشمیر چوہدری محمد رفیق نیئر کی علامہ بشیر مصطفوی مرحوم کے دوسرے سالانہ عرس کی تقریب میں شرکت ۔
وزیر حکومت نے کہا کہ علامہ بشیر مصطفوی پکے اور سچے عاشق رسولﷺ تھے انھوں نے اپنی ساری زندگی اشاعت اسلام،سنت رسولﷺ پرعمل کرنے پرصرف کی۔ دین اسلام اورسنت رسول ﷺ کے فروغ کے لیے انھوں نے ساری زندگی لازوال دینی خدمات سرانجام دیں۔ان کاشمار برصغیرکے عظیم بزرگان دین اور اولیاء کرام میں ہوتاہے۔اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ وارفع مقام عطافرمائے اور ان کے مزار کودنیاکے لیے نور اور لوگوں کے رشد وہدایت کا منبع بنائے اور ان کا فیض جاری وساری رہے۔
عرس مبارک کی تقریب میں ڈائریکٹر اوقاف سردارشفیق، الحاج غلام رسول عوامی،مفتی زبیر احمد نقشبندی مختلف درباروں کے گدی نشین،علماء کرام اور مریدین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔
10/02/2026
10/02/2026
پچھلے دنوں بغیر کسی مالیاتی اپرول کے کچھ سڑکیں دینے کے دعوے اور پھر خود ساختہ صرف ایک حلقہ کے لیے تعلیمی پیکج اور مبارک بادیں📍
ہوائی اعلان ہوا میں ہی رہتے ہیں۔
انشاءﷲ آپ کی مرضی سے اور میرٹ پر سڑکیں بھی ہوں گی اور تعلیمی پیکج بھی جن کا باقاعدہ محکمانہ نوٹیفیکیشن ہو گا ۔
صرف اے ای او کی تجویز پر پیکج نہیں ہوتے اس کا ایک مکمل طریقہ کار ہے۔
انشاءﷲ یہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہی کرے گی جب تعلیمی پیکج آیا اور سڑکیں منظور ہوئی تو سب کو خبر ہو جاۓ گی اور اندازہ بھی ۔۔ ترجمان_وزیر اطلاعات ،مذہبی امور و اوقاف آزاد کشمیر چوہدری محمد رفیق نئیر
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Islamabad