KPK AWAZ
Pakistan zindabad
17/06/2026
آج صبح تخت بھائی کے پھاٹک پر ایک بزرگ، یوسف خان ولد سعادت مستری، جن کا تعلق مٹہ خوازہ خیلہ، سوات سے ہے، سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 1988 میں سوات سے یہاں آئے تھے اور گزشتہ کئی سالوں سے بے سہارا زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کا کوئی مستقل ٹھکانہ نہیں اور وہ تخت بھائی کے فلائنگ کوچ اڈے پر رہتے ہیں۔
ان کی درد بھری داستان سن کر دل بہت افسردہ ہوا۔ ہم سب کا فرض ہے کہ ایسے لاچار، بے آسرا اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کریں۔ اگر آپ میں سے کوئی بھائی یوسف بابا کی مالی، رہائشی یا دیگر کسی بھی طرح مدد کر سکتا ہے تو ضرور آگے بڑھے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے غریب، لاچار اور بے سہارا بھائیوں کے حال پر رحم فرمائے اور ہمیں ان کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
15/06/2026
:
انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ پروفیسر گوہر نوید کی بھابھی، عبدالباسط کی والدہ اور ماسٹر میر زمان کی ہمشیرہ وفات پا گئی ہیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج مورخہ 15-06-2026 بروز پیر رات 10 بجے گل رحمان کورونہ، کاٹلنگ میں ادا کی جائے گی۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
اللہ تعالیٰ
Writing
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مردان کے مشہور و معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر اسد ضیاء انتقال کر گئے ہیں۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج 15 جون، بروز پیر، شام 6:30 بجے ایم ڈی اے شیخ ملتون ٹاؤن، مردان میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا ہے۔
06/06/2026
یہ داغ داغ اُجالا یہ الزاموں کی فضا
یہ جھوٹ کے شہر میں سچ کی جلتی ہوا
ہمیں تو سچ کہنے پہ بھی سزا ملتی رہی یہی زمانے کی تنقید کی ہے انتہا
><
پروفیسر گوہر نوید صاحب کا تعلق کٹلنگ سے ہے اور وہ اردو زبان و ادب کے ایک ممتاز استاد، ادیب اور علمی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ تدریس کے شعبے میں ان کی خدمات طلبہ کے لیے علم و آگہی کا سرچشمہ ہیں۔ وہ نہ صرف نصابی تعلیم پر توجہ دیتے ہیں بلکہ طلبہ میں مطالعے، تحقیق اور ادبی ذوق کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
ادب اور ثقافت سے ان کی گہری وابستگی ان کی شخصیت کا نمایاں پہلو ہے۔ وہ ریڈیو مردان کے ذریعے ادبی پشتو پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں، جہاں وہ زبان، ادب، ثقافت اور سماجی موضوعات پر اپنی بصیرت افروز گفتگو سے سامعین کو مستفید کرتے ہیں۔ ان کی آواز اور خیالات علمی و ادبی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔
پروفیسر گوہر نوید صاحب اردو اور پشتو ادب کے درمیان ایک خوبصورت فکری و ثقافتی پل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کی علمی کاوشیں، شائستہ مزاجی، خلوص اور ادب دوستی انہیں اپنے طلبہ، ساتھی اساتذہ اور ادبی حلقوں میں ایک منفرد مقام عطا کرتی ہیں۔ ان کی زندگی علم، ادب اور خدمتِ خلق کے جذبے کی عکاس ہے، اور ان کی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔
آج Narendra Modi کا Israel کا دورہ تاریخی ہونے جا رہا ہے۔
یہ دورہ پوری دنیا کے لیے عدم تحفظ (insecurity) کا باعث بنے گا۔
بھارت ایک بہت بڑا دفاعی معاہدہ سائن کرنے جا رہا ہے اور غالب امکان ہے کہ دنیا کا بہترین “ایئر ڈیفنس” سسٹم Iron Dome ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے ساتھ خریدے گا۔
یہ ایک گیم چینجر ہوگا۔
بھارت کے تمام دشمنوں کے لیے ایک ہی وار میں چیک میٹ۔
جی ہاں، آئرن ڈوم مکمل ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور بھارت میں تیاری (مینوفیکچرنگ) کے ساتھ۔
اس کے علاوہ Iron Beam بھی، جو 100 کلوواٹ کا لیزر ہتھیار ہے اور آنے والے ڈرونز اور راکٹس کو تباہ کر دیتا ہے۔
آپ جانتے ہیں یہ سسٹم فی شاٹ کتنی لاگت پر کام کرتا ہے؟
صرف 2 ڈالر فی شاٹ۔ جی ہاں، بس اتنی۔
جبکہ آئرن ڈوم کا ایک انٹرسیپٹر میزائل 50,000 سے 100,000 ڈالر تک کا ہوتا ہے۔
یہ خریداری دشمن کو تھکا دینے والی جنگ (attrition warfare) کی معاشیات کو غیر مؤثر بنا دے گی۔
اور بھارت کو ایشیا پیسفک میں سرفہرست مقام پر لے جائے گی۔
جبکہ ہم اندرونِ ملک ہر چھوٹی بات پر مودی پر تنقید کرتے ہیں، مگر میں انہیں پسند کرتا ہوں کیونکہ وہ بھارت کو سلامتی اور خودمختاری کے لحاظ سے اگلے درجے پر لے جا رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان اب خاموش کیوں ہیں ہے عمران خان کے دور میں تو عمران خان کو اسرائیل ایجنٹ کہلاتا تھا اور اب شہباز شریف کے دور میں خاموش ہے
19/02/2026
🤩🤩
19/02/2026
finally Hyderabad picked Afghanistan Father
19/02/2026
روزہ افطار کے وقت جسم کو فوری توانائی کی ضرورت ہوتی ہے، اور چونکہ کھجور شوگر کی مقدار بڑھاتی ہے اس لیے اس حوالے سے یہ ایک بہترین انتخاب ہے۔
کھجور میں گلوکوز اور فرکٹوز موجود ہوتے ہیں۔ یہ دونوں فوری توانائی کے قدرتی ذرائع ہیں۔ اس میں موجود فائبر شوگر کو اچانک خطرناک حد تک بڑھنے نہیں دیتا۔
اس کے علاوہ کھجور میں پوٹاشیم، میگنیشیم اور وٹامن بی 6 بھی پایا جاتا ہے جو اعصاب، پٹھوں اور دل کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Islamabad